Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

سورۂ کہف کے فوائد اور کرشمات

ماہنامہ عبقری - مئی 2020ء

(۱)حضرت ابودرداءؓ سے روایت ہے کہ نبی کریمﷺ نے ارشاد فرمایا جس نے سورئہ کہف کی شروع کی دس آیات یاد کرلیں۔وہ دجال کے فتنے سے محفوظ ہوگیا۔ اور ایک روایت میں سورئہ کہف کی آخری دس آیتوں کے یاد کرنے کا ذکر ہے۔ (مسلم)
(۲)حضرت ابودرداءؓ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریمﷺ نے ارشاد فرمایا جس نے سورۂ کہف کی شروع کی تین آیتیں پڑھ لیں وہ دجال کے فتنے سے بچا لیا گیا۔ (ترمذی)
(۳)حضرت ثوبان رضی اللہ عنہٗ سے روایت ہے کہ نبی کریمﷺ نے ارشاد فرمایا جو شخص سورۂ کہف کی آخری دس آیتیں پڑھ لے تو یہ پڑھنا اس کے لیے دجال کے فتنے سے بچائو ہوگا۔ (عمل الیوم والیلۃ للنسائی)
(۴)حضرت علی رضی اللہ عنہٗ فرماتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا جو شخص جمعہ کے دن سورۃ کہف پڑھ لے وہ آٹھ دن تک یعنی اگلے جمعہ تک ہر فتنہ سے محفوظ رہے گا، اور اگر اس دوران دجال نکل آئے تو یہ اس کے فتنہ سے محفوظ رہے گا۔ (تفسیر ابن کثیر)
(۵)حضرت ابوسعید خُدریؓ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا جس نے سورئہ کہف کو (حروف کی صحیح ادائیگی کے ساتھ) اس طرح پڑھا، جس طرح کہ وہ نازل کی گئی ہے تو یہ سورت اپنے پڑھنے والے کے لیے قیامت کے دن اس کے رہنے کی جگہ سے لے کر مکہ مکرمہ تک نور بن جائے گی۔ جس شخص نے اس سورت کی آخری دس آیات کی تلاوت کی پھر دجال نکل آیا تو دجال اس پر قابو نہ پاسکے گا۔ (مستدرک حاکم)
(۶)حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا ’’جو شخص جمعہ کے دن سورئہ کہف کی تلاوت کرے گا، اس کے قدم سے لے کر آسمان کی بلندی تک نور ہو جائے گا، جو قیامت کے دن روشنی دے گا، اور گزشتہ جمعہ سے اس جمعہ تک کے اس کے سب گناہ معاف ہو جائیں گے۔ (صغیرہ گناہ مراد ہیں)۔ (مجموعہ افادات: شیخ الاسلام مفتی تقی عثمانی مدظلہ)
(۷)سورۃ کہف پڑھنے سے گھر میں سکون و برکات نازل ہوتی ہیں۔ ایک مرتبہ ایک صحابیؓ نے سورۃ کہف پڑھی، گھر میں ایک جانور بھی تھا۔ وہ بدکنا شروع ہوگیا، انہوں نے غور سے دیکھا کہ کیا بات ہے؟ تو انہیں ایک بادل نظر آیا جس نے انہیں ڈھانپ رکھا تھا۔ صحابیؓ نے اس موقع پر ذکر جب نبی کریمﷺ سے کیا تو آپﷺ نے فرمایا: اسے پڑھا کرو، قرآن پڑھتے وقت سکینت نازل ہوتی ہے۔ (بحوالہ:صحیح بخاری، فضائل سورۃ الکہف، مسلم، کتاب الصلوٰۃ، بقراءۃ القرآن، تفسیر مسجد نبوی ،ص799)
(۸)اگر کسی شخص کو رات کے وقت جاگنا منظور ہو اور کوئی جگانے والا نہ ہو اور خود بھی اٹھنے کی امید نہ ہوتو وہ شخص نماز عشاء کے بعد سورۃ الکہف پڑھ کر سو جائے۔ انشاء اللہ جس وقت اٹھنے کا ارادہ کرے گا اسی وقت آنکھ کھل جائے گی۔ (مجرب عمل ہے)۔ (وظائف الصالحین،ص70)
(۹)جو شخص قرض میں گرفتار ہو اور قرض اترنا مشکل ہوگیا ہو تو بعد نماز جمعہ سورۃ الکہف سات بار پڑھے اور اللہ تعالیٰ سے پوری توجہ اور یکسوئی کے ساتھ دعا مانگا کرے۔ انشاء اللہ اس کا قرض اتر جائے گا۔ (وظائف الصالحین، ص 70)
(۱۰)سورۃ الکہف کو لکھ کر ایک بوتل میں ڈال دیں اس بوتل کو گھر میں رکھنے سے محتاجی اور قرضہ سے نجات ملے گی اور اس کے گھر والوں کو کوئی نقصان نہ دے سکے گا۔ گھر دشمن کے شراور خطرے سے محفوظ رہے گا۔ (اعمال قرآنی، صفحہ نمبر94، حصہ دوم)

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 969 reviews.