وٹامن اے، سی ‘ای کے ساتھ ساتھ زنک اور Selenium میں اینٹی آکسیڈنٹ کی بھرپور تاثیر پائی جاتی ہے جو کہ جلد کے خلیات کی حفاظت اور ان کی تعمیر کا کام سرانجام دیتے ہیں جس سے اسکن صحت مند رہتی ہے۔ سیلینیئم اور زنک سی فوڈز میں پایا جاتا ہے سو اپنے افطار میں سی فوڈز کا اضافہ کبھی کبھار کرلینا ہی بہت ہے۔اومیگاتھری فیٹی ایسڈ:جلد کی حفاظت اور اسکی صحت کے لیے اومیگاتھری فیٹی ایسڈ بہترین جز و جانا جاتا ہے اس منرل کا سب سے بڑا ذریعہ مچھلی ہے اس لیے ہفتہ میں دوبارہ اپنے افطار میں مچھلی کی تیار شدہ کوئی نہ کوئی ڈش ضرور شامل کریں۔ یاد رکھیں فرائی مچھلی کے بجائے گرلڈ مچھلی زیادہ فائدہ دیتی ہے۔(۱)جنک فوڈ اور اسی قسم کے دوسرے کھانے سے دور رہیں۔ کینڈیز ، چاکلیٹ، پزا، فرنچ فوڈ اور فرنچ فرائز جیسی تمام ڈشوں کو نظر انداز کردیں۔ کیونکہ یہ اشیاء اسکن پرایکنی اور نشانات بننے کا سبب بنتے ہیں۔ اس لیے اپنے چہرے کو صحت مند اور چمکدار بنانے کے لیے آپ کو ایسی تمام ڈشز سے اجتناب برتنا ہوگا۔(۲)رمضان کے مہینے میں بھاری بھر کم ایکسر سائز نہیں کی جاسکتی اس کی سب سے بڑی وجہ وقت کی تنگی کا ہونا ہے کیونکہ رمضان میں کام زیادہ اور وقت کم کا فارمولا پورے ماہ اپلائی ہوتا ہے اس لیے ایک ریگولر ایکسر سائز کے لیے وقت نکالنا خاصا مشکل ہوتا ہے۔ لیکن ہلکی پھلکی ایکسر سائز جیسے واک کرنا، چہل قدمی اور کچھ ایسی انڈور گیمز جن سے تھکاوٹ نہ ہو‘کی جاسکتی ہیں۔ افطار کے بعد اور سحری تک کم از کم آٹھ نو گلاس پانی پئیں اور فجر کی نماز کے بعد کچھ وقت ایکسر سائز کو بھی دیں۔ یہ ایکسرسائز اسکن کو شاداب اور تازہ رکھے گی کیونکہ ایکسر سائز سے خون کے دورانیہ میں تیزی آئے گی جس سے جلد پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ اس ماہ کسی بھی قسم کے ذہنی دبائو اور ڈپریشن کو اپنے اوپر سوار مت کریں کیونکہ اسٹریس کی زیادتی کا براہ راست اثر جلد پر پڑتا ہے اسٹریس ایکنی کی پیداوار کا سبب بنتا ہے اس لیے ہر ممکن طریقے سے اس سے بچیں۔
(۳)جتنا ممکن ہوسکے دھوپ سے بچیں کیونکہ سورج کی الٹراوائیلٹ تیز شعاعیں جلد کے لیے انتہائی نقصان دہ ہوتی ہیں۔ سورج کی شدت چہرے پر جھلسنے اور جلنے کے نشانات پیدا کرتی ہے رمضان میں غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نکلنے سے گریز کریں اور اگر جانا اہم ہوتو سن گلاسسز، اسکارف، چھتری اور سن بلاک کا استعمال ضرور کریں۔(۴)صحت مند کھانا، پانی، جوسز اور فروٹ کے استعمال سے جسم کے میٹابولزم سسٹم کو منظم اور متوازن رکھیں جس سے چہرے اور اسکن کے کئی مسائل سے بچا جاسکتا ہے۔(۵)جسم اور جلد کو پانی کی کمی کا شکار نہ ہونے دیں اور اس کے لیے سحری اور افطار کے دوران خوب پانی پئیں‘ پانی پر مبنی موئسچرائز، کلینزر اور ٹونر اپلائی کریں۔ اگر آپ کی جلد چکنی ہے تب صرف ٹھنڈے پانی سے چہرہ بار بار دھوئیں اس سے اسکن پر سے آئل ختم ہونے میں مدد ملتی ہے۔ (۶)رمضان میں جہاں دیگر معمولات متاثر ہوتے ہیں وہاں نیند کے اوقات کار میں بھی تبدیلی واقع ہوتی ہے لیکن کوشش کریں کہ اپنی نیند مکمل کریں اور جسم کو آرام دیں تھکاوٹ اور نیند کی کمی بھی چہرے کی اسکن پر مضر اثرات ڈالتی ہے)
(۷)رمضان میں ہر ممکن طریقہ سے میک اپ کرنے سے گریز کریں۔ (۸)آئلی اسکن کے لیے سیب اور شہد کا ماسک اپلائی کریں۔ (۹)خشک جلد کے لیے بادام کو پیس کر لگائیں۔ (۱۰)اور نارمل یا ہر قسم کی جلد کے لیے کھیرا دہی میں مکس کرکے اپلائی کیا جاسکتا ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں