Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

رمضان! مریض کی تیمارداری ‘ پرخلوص نذرانہ

ماہنامہ عبقری - مئی 2020ء

خوبصورت، صحت مند اور جوان جلد یقیناً ہر عورت کی خواہش ے اور اس کے حصول کے لیے ہر ممکن جتن بھی کیے جاتے ہیں۔ موسم گرما اور ماہ رمضان میں روزہ اور گرمی سے اسکن پر مضر اثرات پڑسکتے ہیں کیونکہ جسم کی ضرورت کے مطابق وٹامنز اور منزلز نہیں مل پاتے جس کی وجہ سے اسکن پژمردہ اور تھکی ہوئی نڈھال نظر آتی ہے۔ لیکن اگر افطار اور سحری میں مکمل اور بھرپور متوازن غذائیت والی اشیاء استعمال کی جائیں تو کوئی شک نہیں کہ آپ کو کوئی نقصان پہنچے۔ اگر آپ چند مخصوص غذا کا ہی استعمال کریں گی تب آپ کی اسکن خراب ہونے کا اندیشہ ہوسکتا ہے۔ اس لیے ایسی غذا استعمال کریں جو اسکن کے ساتھ بالوں اور ناخنوں کی مضبوطی اور خوبصورتی کا باعث ہے وہ کون سی غذائیں اور غذائی اجزاء ہیں جو آپ کی جلد کو صحت مند رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
وٹامن اے:جلد کے لیے ایک بہت ہی اہم وٹامنز وٹامن اے ہے یہ جلد کو ڈی ہائیڈریشن یا پانی کی کمی کا شکار ہونے سے بچاتا ہے جلد کو خشک نہیں ہونے دیتا بلکہ جلد کو ہموار نرم و ملائم بناتا ہے۔ گاجر وٹامن اے کا بھرپور خزانہ اور ذریعہ ہے اس کے علاوہ آڑو، خوبانی، پالک اور ہرے پتوں والی تمام سبزیوں میں وٹامن اے کی بھرپور مقدار پائی جاتی ہے۔ اس لیے رمضان میں آپ اپنے جوسز مینو میں گاجر کا جوس بھی شامل کرسکتی ہیں ہفتہ میں کم سے کم ایک بار اس کا پینا بہت فائدہ دے گا۔ سلاد اور اس کے پتے ہر روز ہی افطار کے دسترخوان کی زینت بننا لازمی ہے۔ ہرے پتوں والی دیگر سبزیوں جیسے ساگ، پالک وغیرہ کی کوئی مزیدار ڈش تیار کی جاسکتی ہے۔ وٹامن اے کے حصول کے لیے یہ تمام اجزاء لازمی تصور کیے جاتے ہیں۔
وٹامن بی:وٹامن بی نہ صرف ڈی ہائیڈریشن سے بچاتاہے بلکہ یہ اوائل طور پر بننے والی جھریوں اور لائنوں کے بننے کے عمل کو بھی سست کردیتا ہے وٹامن بی کے حصول کا اہم ذریعہ گوشت، پھلیاں اور دالیں ہیں۔ سو اپنے افطار مینو میں مرغی، مچھلی اور گوشت کی کوئی نہ کوئی مرکزی ڈش ضروررکھیں۔ دالوں کا سوپ اور پھلیوں کی بھجیا بھی تیار کی جاسکتی ہے سفید ڈبل روٹی کی جگہ گندم کے آٹے سے تیار شدہ ڈبل روٹی کا استعمال زیادہ بہتر ثابت ہوتا ہے۔
وٹامن ای:ایک اور ہم وٹامن وٹامن ای جو کہ نہ صرف جھریوں کے عمل کو روکتا ہے بلکہ مردہ ہو جانے والے خلیات کی جگہ نئے خلیات پیدا کرنے کا سبب بنتا ہے وٹامن ای Nuts اور سبزیوں میں پایا جاتا ہے۔
جلد کی چمک کیلئے یہ پھل افطار دسترخوان پر ضرور کھائیے!:وٹامن سی جلد کی ہر طرح سے نشوونما کے لیے بہترین تصور کیا جاتا ہے اس سے اسکن ہموار، نرم، چمکدار اور صحت مند رہتی ہے بالوں اور ناخنوں کو چمک کے ساتھ مضبوطی عطا کرتاہے اور اس کے مسلسل استعمال سے بال اور ناخن بڑھنے لگتے ہیں۔ وٹامن سی زیادہ تر پھلوں میں پایا جاتا ہے جیسا کہ لیموں، اورنج، اسٹرابیری، ٹماٹر، سنگترہ اور تربوز اس کے حصول کے بہترین ذرائع ہیں۔ اپنے افطار یا سحری کے مینو میں مندرجہ بالا پھلوں میں سے کسی بھی پھل کا تازہ جوس اسکن اور صحت کے لیے افادیت بخش ہوتا ہے۔ ہفتہ میں کم سے کم تین بار ان فروٹ جوسز کا استعمال کرنا اسکن کے تمام مسائل سے چھٹکار دے سکتا ہے۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 965 reviews.