Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

رمضان !ہر ممکن طریقہ سے میک اپ کرنے سے گریز کریں

ماہنامہ عبقری - مئی 2020ء

وٹامن اے، سی ‘ای کے ساتھ ساتھ زنک اور Selenium میں اینٹی آکسیڈنٹ کی بھرپور تاثیر پائی جاتی ہے جو کہ جلد کے خلیات کی حفاظت اور ان کی تعمیر کا کام سرانجام دیتے ہیں جس سے اسکن صحت مند رہتی ہے۔ سیلینیئم اور زنک سی فوڈز میں پایا جاتا ہے سو اپنے افطار میں سی فوڈز کا اضافہ کبھی کبھار کرلینا ہی بہت ہے۔اومیگاتھری فیٹی ایسڈ:جلد کی حفاظت اور اسکی صحت کے لیے اومیگاتھری فیٹی ایسڈ بہترین جز و جانا جاتا ہے اس منرل کا سب سے بڑا ذریعہ مچھلی ہے اس لیے ہفتہ میں دوبارہ اپنے افطار میں مچھلی کی تیار شدہ کوئی نہ کوئی ڈش ضرور شامل کریں۔ یاد رکھیں فرائی مچھلی کے بجائے گرلڈ مچھلی زیادہ فائدہ دیتی ہے۔(۱)جنک فوڈ اور اسی قسم کے دوسرے کھانے سے دور رہیں۔ کینڈیز ، چاکلیٹ، پزا، فرنچ فوڈ اور فرنچ فرائز جیسی تمام ڈشوں کو نظر انداز کردیں۔ کیونکہ یہ اشیاء اسکن پرایکنی اور نشانات بننے کا سبب بنتے ہیں۔ اس لیے اپنے چہرے کو صحت مند اور چمکدار بنانے کے لیے آپ کو ایسی تمام ڈشز سے اجتناب برتنا ہوگا۔(۲)رمضان کے مہینے میں بھاری بھر کم ایکسر سائز نہیں کی جاسکتی اس کی سب سے بڑی وجہ وقت کی تنگی کا ہونا ہے کیونکہ رمضان میں کام زیادہ اور وقت کم کا فارمولا پورے ماہ اپلائی ہوتا ہے اس لیے ایک ریگولر ایکسر سائز کے لیے وقت نکالنا خاصا مشکل ہوتا ہے۔ لیکن ہلکی پھلکی ایکسر سائز جیسے واک کرنا، چہل قدمی اور کچھ ایسی انڈور گیمز جن سے تھکاوٹ نہ ہو‘کی جاسکتی ہیں۔ افطار کے بعد اور سحری تک کم از کم آٹھ نو گلاس پانی پئیں اور فجر کی نماز کے بعد کچھ وقت ایکسر سائز کو بھی دیں۔ یہ ایکسرسائز اسکن کو شاداب اور تازہ رکھے گی کیونکہ ایکسر سائز سے خون کے دورانیہ میں تیزی آئے گی جس سے جلد پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ اس ماہ کسی بھی قسم کے ذہنی دبائو اور ڈپریشن کو اپنے اوپر سوار مت کریں کیونکہ اسٹریس کی زیادتی کا براہ راست اثر جلد پر پڑتا ہے اسٹریس ایکنی کی پیداوار کا سبب بنتا ہے اس لیے ہر ممکن طریقے سے اس سے بچیں۔
(۳)جتنا ممکن ہوسکے دھوپ سے بچیں کیونکہ سورج کی الٹراوائیلٹ تیز شعاعیں جلد کے لیے انتہائی نقصان دہ ہوتی ہیں۔ سورج کی شدت چہرے پر جھلسنے اور جلنے کے نشانات پیدا کرتی ہے رمضان میں غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نکلنے سے گریز کریں اور اگر جانا اہم ہوتو سن گلاسسز، اسکارف، چھتری اور سن بلاک کا استعمال ضرور کریں۔(۴)صحت مند کھانا، پانی، جوسز اور فروٹ کے استعمال سے جسم کے میٹابولزم سسٹم کو منظم اور متوازن رکھیں جس سے چہرے اور اسکن کے کئی مسائل سے بچا جاسکتا ہے۔(۵)جسم اور جلد کو پانی کی کمی کا شکار نہ ہونے دیں اور اس کے لیے سحری اور افطار کے دوران خوب پانی پئیں‘ پانی پر مبنی موئسچرائز، کلینزر اور ٹونر اپلائی کریں۔ اگر آپ کی جلد چکنی ہے تب صرف ٹھنڈے پانی سے چہرہ بار بار دھوئیں اس سے اسکن پر سے آئل ختم ہونے میں مدد ملتی ہے۔ (۶)رمضان میں جہاں دیگر معمولات متاثر ہوتے ہیں وہاں نیند کے اوقات کار میں بھی تبدیلی واقع ہوتی ہے لیکن کوشش کریں کہ اپنی نیند مکمل کریں اور جسم کو آرام دیں تھکاوٹ اور نیند کی کمی بھی چہرے کی اسکن پر مضر اثرات ڈالتی ہے۔
(۷)رمضان میں ہر ممکن طریقہ سے میک اپ کرنے سے گریز کریں۔ (۸)آئلی اسکن کے لیے سیب اور شہد کا ماسک اپلائی کریں۔ (۹)خشک جلد کے لیے بادام کو پیس کر لگائیں۔ (۱۰)اور نارمل یا ہر قسم کی جلد کے لیے کھیرا دہی میں مکس کرکے اپلائی کیا جاسکتا ہے۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 964 reviews.