محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!پرانی بات ہے میں کوہ میدان ضلع کرک اور میانوالی کی سرحد پر پہاڑی وادی ہے ایک ضروری کام کے سلسلے میں گیا۔وہاں ایک ساتھی نے بتایا کہ جب گرمی ہوتو درود شریف پڑھیں تو گرمی دور ہو جاتی ہے اس بارے میں اپنے تجربات عبقری کے قارئین کی نذر کرتا ہوں۔ ایک دفعہ میں کلاس روم میں ڈرائنگ کررہا تھا کلاس روم طلباء سے بھرا ہوا تھا بجلی نہیں تھی‘ گرمی شدید تھی میںنے طلباء سے درود شریف پڑھنے کا کہا تمام طلباء نے کہا استاد جی ٹھنڈ ہوگئی گرمی جاتی رہی۔
میں رمضان شریف میں اپنے شہر سے دو کلومیٹر دور ایک جگہ پر کام کے سلسلے میں جاتا تھا‘جون کا مہینہ تھا ایک ساتھی کے ساتھ ایک دیہات میں جاتا ہوا‘ روزہ بھی تھا‘ گرمی بھی شدید تھی‘ تیز دھوپ تھی اور گرم لُوچل رہی تھی‘ جیسے آگ برس رہی ہو۔ ظہر کے بعد میری واپسی ہوئی دو کلو میٹر ایک برساتی نالہ تھاہر طرف ریت ہی ریت درود شریف کا ورد شروع کردیا سارا راستہ پیدل طے کیا ایسا محسوس ہورہا تھا جیسے ٹھنڈ میں چل رہا ہوں گرمی کا ذرا احساس نہ ہوا۔(حکیم ریاض حسین‘مکڑوال میانوالی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں