Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

عبقری تقسیم کرنے کے ایک گھنٹہ بعد کام بن جاتا ہے

ماہنامہ عبقری - مئی 2020ء

عبقری کو دیکھ کر اس میں جتنے وظائف ہوتے ہیں ان کو پڑھتی ہوں اپنی زندگی میں استعمال کرتی ہوں ۔ قارئین! آپ یقین کریں‘ میرا کچن عبقری‘ میرا بیڈ روم میں عبقری‘ میرا پورا گھر عبقری‘ میرے بچے عبقری ‘خاص کر ہدیہ کرنے والا عمل میرے لیے سونا ہیرا ہے۔ اس عمل نے میری زندگی کی ہر مشکل حل کردی ہے جیسے ہی یہ عمل کرلوں ایک گھنٹے میں میرا کام ہو جاتا ہے‘ ابھی آج ہی بلکہ ابھی ہی کام ہوگیا میرا بہنوئی جس سے میرا جھگڑا ہوگیا تھا وہ میری بہن کو مجھ سے ملنے حتیٰ کہ موبائل فون پر بات کرنے سے بھی سختی سے منع کرتا تھا۔ میں نے سوچا عبقری ہدیہ(تقسیم) کروں‘ بہن سے ملے کافی عرصہ ہوگیا دل کرتا ہے اُدھر ہدیہ کرنے کا ارادہ کیا اُدھر وہ بوتل کے جن کی طرح حاضر ہوگیا ‘لوگ اپنے مسائل لے کر پیرفقیروں کے پاس جاتے ہیں لیکن میرے لیے میرا رہبر عبقری ہے اور میں مرتے دم تک اسکی گرویدہ ہوں‘ عبقری سے میرے زندگی میں ہزاروں تجربے ہیں مگر یہ پہلی ملاقات ہے وقتاً فوقتاً میں اپنے تجربات سے آگاہ کرتی رہوں گی کیونکہ عبقری میرے لیے پتہ نہیں کیا چیز ہے‘ میں بیان نہیں کرسکتی مجھے تو اس نے زمین سے اٹھا کر آسمان پر بٹھا دیا اور میں اپنے رب سے باتیں کرتی ہوں اپنے آقاﷺ پر ہر وقت درود سلام کے نذرانے پیش کرتی ہوں۔ قارئین! آپ یقین کیجئے اس محلے میں مجھے کوئی نہیں جانتا تھا مگر اب رمضان ہو یا ربیع اوّل‘پورا مہینہ میں آئے دن کسی نہ کسی گھر
سے بلاوآجاتا ہے ‘باجی آپ ضرور آئیں اور میرا پورا مہینہ افطاری‘قرآن خوانی‘ درود شریف کی محافل میں گزر جاتا ہے کیونکہ میں اچھی اور سیرت طیبہ پر مبنی کتابیں پڑھتی ہوں ‘ اس لیے درس کے لیے بھی جاتی ہوں مجھے خود بھی اپنے آپ پر یقین نہیں آتا ہے کہ واقعی میں پہلے والی ہوں مگر نہیں میرے اندر عبقری آگیا ہے جس نے مجھے اپنے مولا کا اور حضورﷺ کا دیوانہ بنادیا ہے‘ باقی میں ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ شوق سے پڑھتی ہوں‘ حضرت علامہ لاہوتی پراسراری کے وظائف استعمال کرتی‘ ان کو بھی دل کی گہرائیوں سے سلام پیش کرتی ہوں میں بھی عبقری سے جڑنا چاہتی ہوں‘ آپ میری اس گزارش کو ضرور قبول کرلیں کیونکہ میری زندگی میں بہت تجربے ہیں جن کو میں قارئین کی نذر کرنا چاہتی ہوں۔ (پوشیدہ‘ گجرات)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 956 reviews.