Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

روحانی بیماریوں کاروحانی علاج

ماہنامہ عبقری - مئی 2020ء

قارئین! جب دینی زندگی پر خزاں آتی ہے تو بے دینی اور کالی دنیا کا عروج ہوتا ہے۔ اگر آپ کسی کالی دنیا، کالی دیوی یا کالے جادو کے ڈسے ہوئے ہیںتو لکھیں ہم قرآن و سنت کی روشنی میں اس کا حل کریںگے۔ جسکا معاوضہ دعا ہے۔ براہِ کرم لفافے میں کسی قسم کی نقدی نہ بھیجیں ۔توجہ طلب امور کے لئے پتہ لکھاہوا ، جوابی لفافہ ہمراہ ارسال کریں صفحے کے ایک طرف لکھیں۔خط لکھتے ہوئے اضافی گوند یا ٹیپ نہ لگائیں ۔خط کھولتے وقت پھٹ جاتاہے۔ رازداری کا خیال رکھا جائے گا۔ فرد کا نام‘ موبائل نمبر اور کسی شہر کا نام یا مکمل پتہ خط کے آخر میں ضرور لکھیں۔ جسمانی مسئلے کے لئے خط علیحدہ ڈالیں

کالے جادو کا مارا ہوں! خودکشی کیلئے زہر بھی نہیں!

محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! گزشتہ پانچ سال سے بیروزگار ہوں‘ میرے اوپر کالاجادو کروایا گیا ہے‘ روزگار کی طاقتور بندش ہے‘ ہر جگہ نوکری کیلئے جاتا ہوں مگر کسی جگہ سے خوشی کی خبر نہیں ملتی‘ ہمارے گھر میں غربت‘ فاقے‘ تنگدستی ہے‘ نہ والد کے پاس روزگار ہے نہ میرے پاس‘ آپ ہی بتائیں ہم کہاں جائیں؟ حتیٰ کہ خودکشی کیلئے زہر بھی نہیں خرید سکتا؟ زندگی سے مایوس ہوں کوئی وظیفہ بتائیے! (ع،جھنگ)
جواب:ایک دفعہ کلمہ پڑھیں اور جب مُحَمَّدُرَّسُوْلُ اللہِ پر پہنچیں تو اس کولاکھوں کی تعداد میں پڑھیںجب بھی پڑھنا شروع کریں اول تین مرتبہ درود شریف ضرور پڑھیں اور جب وظیفہ ختم کریں تو آخر میں تین مرتبہ درود شریف ضرور پڑھیں۔ یہ ہر حالت میں پڑھ سکتے ہیں‘ وضو نا وضو‘ پاک نا پاک ہر حالت میں پڑھیں ۔یہ عمل چند دن‘ چند ہفتے اور چند مہینے ضرور کریں۔ ان شاء اللہ آپ کی تمام مایوسیاں خوشخبریوں میں بدل جائیں گی۔ یہ وظیفہ بے شمار کا آزمایا ہوا ہے۔

شوہر نشہ کا عادی! پاگل ہوچکا ! چاربچے ہیں

محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! تین سال سے مسلسل عبقری پڑھ رہے ہیں‘آج میں اپنا ایک بہت بڑا مسئلہ لے کر حاضرہوئی ہوں۔سات سال پہلے میری شادی (ا) نامی شخص سے ہوئی ہے‘ شادی کے بعد معلوم ہوا کہ (ا)نشہ کرتا ہے‘ اب چار بچے ہیں‘ اور (ا) اتنا نشہ کرتا ہے کہ اب بالکل پاگل ہوچکا ہے‘ بچوں کی طرح تنگ کرتا ہے‘ گھر میں درس چلاؤں تو اسے وحشت ہوتی ہے‘ ایک کمرے میں بند کرکے رکھتی ہوں‘ نشہ نہ دوں تو مرنے والا ہوجاتا ہے‘ میرے دن رات عذاب بن چکے ہیں‘ خدارا مجھے کوئی وظیفہ عنایت فرمائیں کہ میرا شوہر ٹھیک ہوجائے اور نارمل انسانوں کی طرح زندگی گزارے۔ (ش،سیالکوٹ)
جواب:ان کےجسمانی علاج کیساتھ آپ سارا دن سینکڑوں ہزاروں کی تعداد میں حٰمٓ لَایُنْصَرُوْنَ پڑھیں‘ اس کا چند دنوں میں سوا لاکھ مکمل کریں‘ اسی طرح ایک، تین، پانچ، سات، نو سوالاکھ کریں۔ جتنا زیادہ پڑھیں گی اتنا جلدمسائل حل ہونگے۔اس کے علاوہ سورۂ لہب ہر دو گھنٹے کے بعد تین مرتبہ پڑھ کر اپنے شوہر پر پھونک مار دیا کریں۔ ان شاء اللہ بہت جلد مثبت نتائج دیکھیں گی۔

حج پر جانے کی شدید خواہش ہے! وظیفہ بتائیے

محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! حج پر جانے کی بہت خواہش ہے‘ دو سال سے حج کی درخواست دے رہے ہیں مگر منظور نہیں ہورہی‘ اس مرتبہ تو وہ بھی جمع نہ کرواسکے ‘ معاشی حالات اچانک خراب ہوگئے ہیں‘ خدارا کوئی وظیفہ بتادیں کہ اللہ کریم ہم دونوں(میاں بیوی) کو حج پر بلالے اور معاشی حالات بہتر ہوجائیں۔ (سلمیٰ جمیل‘ لاہور)
جواب: آپ سورۂ فتح (پارہ26) کی27 نمبر آیت ،27 مرتبہ ‘ 27 مرتبہ درودابراہیمی اور 27 مرتبہ تلبیہ(لبیک اللھم لبیک۔۔۔الخ) روزانہ ہر نماز کے بعد پڑھیں۔ ان شاء اللہ بہت جلد اسباب پیداہوجائینگے اور بلاوا بھی آجائےگا۔

 35 سال عمر! شادی نہ ہوسکی‘ کاروبار تباہ ہوچکا

محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! چار سال سے میرا کام بالکل بند ہے‘ اپنا کاروبار کرتا تھا‘ میری عمر 35 سال ہوچکی ہے‘ باوجود کوشش کے میری شادی ابھی تک نہ ہوسکی‘ کام میں بھی بالکل دل نہیں لگتا‘ سر میں ہروقت درد رہتا ہے‘ دن بدن قرض بڑھ رہا ہے ‘ میرے پا س اپنا مکان بھی نہیںہے‘ مجھے دکان میں لگانے کیلئے بھی نقش دیں۔ (م۔ح‘لاہور)
جواب:رمضان کا مبارک مہینہ ہےآپ اپنی شادی کی نیت کرکے یہ 12 نوافل اس طریقے سے ادا کریں۔ ان شاء اللہ اسی سال آپ کی شادی بہترین جگہ پر ہوجائے گی۔ رشتوں کی رکاوٹ، رزق میں وسعت‘برکت اور قرضوںسے نجات کیلئےرمضان شریف کے گیارہویں اور بارہویں روزے کی درمیانی رات کو بعد نماز عشاء دو دو رکعت کرکے 12نفل اس طرح پڑھیں کہ ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد ایک بار سورۂ اخلاص پڑھیں۔ 12 نفل پڑھ کر 100 مرتبہ درود شریف پڑھیں۔ پھر تمام نفل اور درود شریف کا ثواب حضور نبی کریم ﷺ کو پہنچائیں اور پھر حضور نبی کریم ﷺ کے وسیلے سے اللہ تعالیٰ کے حضور گڑگڑا کر خلوص دل‘ انکساری‘ عاجزی سے دعا کریں۔نوٹ: یہ عمل اگر 12 رمضان کو نہ کرسکیں تو27ویں شب کو بھی کرسکتےہیں۔ کسی دوسرے کی نیت کرکے بھی کرسکتے ہیں۔ اجازت عام 

میرا شوہر مجھے طلاق دینا چاہتا ہے!
محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! میرے خاوند اپنے چند رشتہ داروں کی باتوں میں آکر مجھے طلاق دینا چاہتے ہیں‘مگر میں اپنا گھر بسانا چاہتی ہوں ‘ انہوں نے دو نوٹس بھیج دئیے ہیں‘ کبھی کہتے ہیں کہ میں اسے طلاق نہیں دوں گا کبھی کہتے ہیں کہ میں اسے ضرور طلاق دوں گا۔ میں بہت پریشان ہوں‘ میں اپنا گھر برباد ہوتے نہیں دیکھ سکتی۔براہ مہربانی مجھے کوئی وظیفہ بتادیں کہ شوہر طلاق نہ دے اور میرے ساتھ خوش رہے۔ (ایک بیٹی)
جواب:آپ ہر نماز کے بعد ایک مرتبہ سورۂ مزمل اول و آخر تین مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھیں۔ اس کے علاوہ سارا دن سینکڑوں ہزاروں کی تعداد میں وضو بے وضو ہر حالت میں یَارَبِّ موسٰی یَا رَبِّ کَلِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِپڑھیں۔ ان شاء اللہ آپ کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔
نظربد کی کاٹ کاطریقہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں اپنے بیٹے کی خوشیاں دیکھنے کو ترستی ہوں‘ کسی شعبہ میں کامیاب نہیں ہوتا‘ جس سے معلوم کروایا اس نے یہی کہا کہ اس کو شدید نظربد لگی ہوئی ہے‘ مجھے نظربد کی کاٹ کا طریقہ بتادیں تاکہ یہ اپنی زندگی میں کامیاب ہوسکے اور میں اس کی خوشیاں اپنی زندگی میں ہی دیکھ لوں۔ (پریشان حال ماں)
جواب:اگر کسی بچے یا بڑے کو نظر لگ گئی ہو تو اس کیلئے باوضوسورۂ قلم کی آیات نمبر51 اور 52 تین تین مرتبہ پڑھ کر نظر بدوالے انسان پرروزانہ کم از کم تین مرتبہ دم کریں۔دو سے تین دن اسی طرح دم کرنے سے انشاءاﷲ تعالیٰ شفاء حاصل ہو گی۔
گا۔ وہ آیات یہ ہیں: 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 954 reviews.