Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

حضرت خواجہ معروف کرخیؒ کے روحانی وظائف

ماہنامہ عبقری - مئی 2020ء

چیچک وغیرہ کے خاتمےکے لئے
چیچک، داغ ، چنبل ،ایگزیمااور اس طرح کےامراض کیلئےیہ عمل نہایت ہی مفید ہے۔طریقہ عمل یہ ہےکہ جب چیچک وغیر ہ کے داغ ظاہر ہوں تو ایک نیلادھاگا لیکراس پر سورۂ رحمٰن پڑھنا شروع کرے۔!جب بھی’’فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ پر پہنچے تو دھاگے میں ایک گر ہ لگا کر پھونک مار تا جائے۔ جب سورت مکمل ہوجائےتو دھاگے کو مریض کے گلےمیں ڈال دے۔
سانپ ، بچھو ، کھٹمل ، مچھر وغیر ہ کے خاتمےکے لئے
اگرگھرمیں موذی جانور مثلا ً سانپ ، بچھو، کھٹمل ، لال بیگ ، کن کھجورے، مچھروغیر ہ آنے کا خدشہ ہویا ہر قسم کےسپر ے کےباوجو دبھی گھرسے ختم نہ ہوتے ہوں تواس سورہ ٔ رحمٰن کو 7دن تک روزانہ 7مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کریں اور وہ پانی گھر کی دیواروںپر چھڑکیںتو تمام موذی چیزوںسے اللہ تعالیٰ کےنام کی برکت سےحفاظت ہوگی۔
گلے کے امراض کے لئے
جس شخص کاگلا خراب رہتا ہو یا سینہ تنگ ہو، تھوڑی سی دیر میں سانس پھو ل جاتا ہو،دمہ ہو‘بالخصو ص نعت خواں ،قاری قرآن اورخطیب حضرات کیلئےیہ عمل بہت کار آمد ہے۔ طریقہ عمل یہ ہےکہ سورۂ رحمٰن کی پہلی دو آیات کو 1000مرتبہ روزانہ بعد نماز عشاء41 دن تک پڑھے ۔اللہ کی توفیق سے ا س مرض سےنجا ت حاصل ہوگی۔
حاملہ خواتین کیلئے خاص تحفہ
حاملہ خواتین جن کےہاں بچے کی ولادت ہونےوالی ہوتو چند گھونٹ پانی پر سورہ ٔ واقعہ کو 7مرتبہ پڑھ کردم کریں اور وہ پانی اس عورت کو پلادیں۔ درد سے نجات اور فوری ولادت کیلئے نہایت آزمودہ ہے۔
تمام حاجات پوری ہونے کے لئے
اپنی تمام حاجات چاہےوہ کسی بھی قسم کی ہوں اوربالخصوص رزق سےمتعلق حاجت کیلئے ایک ہی نشست میں 41مرتبہ سورۂ واقعہ اول وآخردرود پاک 7مرتبہ پڑھنے سے تمام حاجات پوری ہوں گی اوراللہ تعالیٰ کے نام یَارَزَّاقُ کی برکت سے رزق کی بارش ہوگی۔
برکت پانےکیلئےخاص چلہّ
سورہ ٔ حشر کی آخری تین آیات میں اللہ تبارک و تعالیٰ کی طر ف سے ایک خاص تاثیر وبرکت ہے‘ان میں ہر مر ض کی شفاءاور ہر حاجت کو پورا کرانےکی صلاحیت رکھی گئی ہے۔ اسی وجہ سے ان کو اسم اعظم بھی کہاجاتاہے۔ اب ضرورت اس بات کی ہےکہ کس طرح اس کی برات کو سمیٹا جائے؟ اس کیلئے بزرگا ن دین کاخاص چلہ میں آپ کی خدمت میں پیش کرتاہوں جو واقعی لاجواب ہے ۔طریقہ عمل یہ ہے : گیارہ دن اعتکاف کی طرح لوگوں سے بالکل علیحدہ رہے۔مسجد میں (اگر عورت کرے تو گھر کےایسےکمرے میں جہاں لوگوں  سےمیل ملاپ بالکل ہی کم ہو) اور روزے رکھے اس دوران ان آیات مبارکہ کی کثرت کےساتھ دیوانہ وار تلاوت کرتارہے۔ بارہویں دن اعتکاف سے اٹھ کر غسل کرے اور 21مستحق لوگوں کو پیٹ بھر کر کھانا کھلائے‘ عمل پورا ہو جائے گا۔ اس کےبعد روزانہ ہر نماز کے بعد 3 مرتبہ پڑھ لیا کرے۔ اللہ کی توفیق سے ایسی برکات کانزول ہوگاجو بیان سے بھی باہر ہیں۔

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 946 reviews.