Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

یہ اعمال کیے کینسر جڑ سے ختم

ماہنامہ عبقری - مئی 2020ء

پھر ہم لوگوں نے بہنوئی کی ہمت بڑھائی حوصلہ دیا اور اللہ تعالیٰ پر یقین رکھنے کو کہا پھر ہم لوگ بہنوئی کو ایک پرائیویٹ ہسپتال میں ڈاکٹر (ر) کےپاس لے گئے۔ آپ یقین کریں اس ڈاکٹر کے روپ میں ہمیں فرشتہ مل گیا ہم نے دوائی کے ساتھ ساتھ تمام روحانی اعمال کیے۔ حٰمٓ لَایُنْصَرُوْنَ سوا لاکھ، سورئہ مریم 41 دن، روحانی غسل، ناخن والا عمل‘یعنی اپنے ناخن کاٹ کر سفید ٹشو میں لپیٹ کر ایک تسبیح اِنَّا لِلہِ وَاِنَّااِلَیْہِ رَاجِعُوْنَکی پڑھ کر ناخنوں کو زمین میں دفن کردینا ہے۔ تین سجدے والا عمل جو اس طرح کہ دن میں کسی بھی وقت گھر یا مسجد کےصحن میں قبلہ رخ ہوکر تین بار سجدہ کرکے ہاتھ اٹھائیں اور 100 بار اسم اَلْوَھَّابُ پڑھیں۔
ایک عمل فروری 2018ء کے میگزین میں آیا تھا جو کہ اس طرح ہے اول و آخر گیارہ‘ گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھنا ہے۔ ٭ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ 786مرتبہ ٭سورۂ فاتحہ 101مرتبہ ٭ سورۂ رحمن 7مرتبہ ٭سورۂ قریش 1001 مرتبہ ٭ آیت کریمہ 313 مرتبہ ٭ چاروں قل 4000مرتبہ (یعنی ہر سورۃ ایک ہزار مرتبہ) ٭آیۃ الکرسی 41 مرتبہ۔ ٭ آیت الشفاء (التوبہ 14‘ یونس 57‘ النحل 41‘ الاسراء 82‘ الشعراء 80‘ حٰم السجدہ 44) 33مرتبہ۔ یہ سب پانی پر دم کرکے وہ پانی اکیس دن تک مریض کو پلائیں۔ نوٹ: پانی پینے کا طریقہ یہ ہے:۔ پانی دن میں تین مرتبہ باوضو پینا ہے۔فجر کی نماز کے بعد‘ ظہر کی نماز کے بعد‘ عشاء کی نماز کے بعد۔ ہردفعہ پانی پیتے وقت اکیس مرتبہ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ اور سات مرتبہ سورۂ فاتحہ پڑھ کر پانی پر دم کریں اورپانی پی لیا کریں۔ یہ پانی ایک ہی نشست پر پڑھ کر اکیس دن پانی پلایا۔ یہ عمل ہم لوگوں نے یقین کے ساتھ کیا اور بہنوئی نے فجر، ظہر، عشاء میںیقین سے پیا۔ رسالے میں تھا کہ یقین سے یہ اعمال کریں اور اکیس دن بعد کسی اچھی لیبارٹری سے ٹیسٹ کروائیں تو مرض نہیں ہوگا‘ آپ یقین کریں جب ہم نے ٹیسٹ کروایا تو بہت معمولی مرض رہ گیا تھا حالانکہ ڈاکٹر لوگوں نے کہا تھا دعا کریں کیونکہ کینسر سانس اور خوراک کی نالی کے درمیان بہت خطرناک جگہ پر ہے اللہ ہی شفاء دے سکتا ہے ہم کوشش کرسکتے ہیں۔ ہم لوگوں نے پھر دوبارہ یہ پانی پڑھ کر بہنوئی کو پلایا‘ مئی سے لیکر اکتوبر تک ہم نے بہت پریشانی کا وقت دیکھا‘ اکتوبر میں ڈاکٹر نے تمام ٹیسٹ کروا کر ہمیں خوشخبری سنائی کہ بہنوئی میںکینسر کے جراثیم تک نہیں۔ آپ یقین کریں کہ خوشی سے ہم سب گھر والے روپڑے اور سجدہ شکر بجالائے‘ ناممکن بات ممکن ہوگئی‘ ہم نے رو کر وقت ضائع نہیں کیا ہم سارا سارا دن اللہ تعالیٰ کے آگے روتے تھے‘ اپنی گناہوں کی معافی مانگتے تھے چلتے پھرتے درود پڑھتے تھے‘ یہ تمام اعمال کرتے تھے اللہ تعالیٰ نے پانچ ماہ کے اندر اندر مکمل شفاء بخشی۔ ہمیں ڈاکٹر نے کہا آپ کا مریض مکمل صحت مند ہے۔ میں چاہتی ہوں کہ یہ رسالے میں شائع کریں ہماری جو اللہ تعالیٰ نے پریشانی ختم کی ہے ان اعمال جو ہماری طرح پریشان ہیں اللہ تعالیٰ ان کی بھی پریشانی ختم کی ہے۔ جو ہماری طرح پریشان ‘ اللہ تعالیٰ ان کی بھی پریشانی ختم کریں (آمین)۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 941 reviews.