محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہمیں کسی نے عبقری رسالہ دیا‘ فون کے ذریعے آپ سے ملاقات کا ٹوکن ملا‘ اباجی آپ کے پاس آئے‘ آپ نے انہیں درس سننے کا حکم دیا‘ اباجی دفتر عبقری سے درس کے میموری کارڈ لے آئے‘ ہم نے درس سننا شروع کردئیے‘ چند ماہ بعد پھر ملاقات کا ٹوکن ملا‘ میرے اباجی اور بھائی آئے‘ اس وقت ان کی شادی نہیں ہوئی تھی‘ آپ نے بھائی کو سختی سے درس سننے کی تلقین کی‘ بھائی نے صرف 16 درس سنے تو ایسا سبب بنا کہ ان کی فوراً شادی ہوگئی‘ پھرمیری باجی نے اپنی شادی کے نہ ہونے کا خط لکھا‘ جوابی خط میں آپ نے ان کو بھی میموری کارڈ کے ذریعے سارا دن درس سننے کا لکھا‘انہوں نے چند ہفتے درس سنا‘ اور ان کی شادی بہت ہی اچھی جگہ پر ہوچکی ہے۔ درس کے بعد جو دعا ہوتی تھی وہ اس دعا میں بھرپو ر شرکت کرتی اور رو رو کر دعا مانگتی تھی‘ روزانہ پانچ سے سات درس تک سن لیتی‘ سارا دن درس سنتی اور دعائیں مانگتی‘ اللہ کریم نے کرم فرمایا اور اس کی شادی ہوگئی۔ (نذیراحمد‘ بہاولنگر)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں