کبھی کبھار کھانے سے بھی فائدہ ہوا
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میری ساری فیملی نے آپ کے ادارہ عبقری کی ادویات استعمال کی ہیں جن کو ہر مرض سے سوفیصد فائدہ ہوا ہے۔ آپ نے میری بہن کو چیک کرنے کے بعد’’ روشن دماغ ‘‘استعمال کرنے کیلئے فرمایا جو میں بھی کبھی کبھار کھالیتی ہوں مجھے اس کے کھانے سے بہت فائدہ ہوا ہے۔ (ہ،م)۔
دوبارہ زندگی میں لطف آگیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم ! میں آپ کے کہنے پر’’ جوہر شفاء مدینہ‘‘ استعمال کررہا ہوں، اس سے بلڈپریشر نارمل ہوگیا ہے اور الحمدللہ! میں دوبارہ سے زندگی کے لطف کی طرف آگیا ہوں۔ (عبدالقیوم)۔
دوائیوں کے استعمال سے شوگر کنٹرول
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کے گھرانے کو ہمیشہ خوش اور آباد رکھے۔ محترم حکیم صاحب میری بیماریاں زور پکڑتی جارہی تھیں اس کیلئے آپ نے مجھے ’’جوہر شفاء مدینہ، ٹھنڈی مراد، اکسیر البدن اورشوگر کنٹرول کورس‘‘ خود اپنے ہاتھوں سے لکھ کر استعمال کرنے کیلئے دی تھیں۔ جو میں چھ ماہ سے استعمال کررہی ہوں اس کے استعمال میں کبھی کوتاہی بھی ہوجاتی ہے اللہ تعالیٰ نے ان دوائیوں کے استعمال سے شوگر کنٹرول کردی ہے۔(حلیمہ امتیاز، فیصل آباد)۔
میری طبیعت ٹھیک ہوگئی ہے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم ! آپ سے پہلی ملاقات 14 دسمبر2012ء کو اٹک میں ہوئی تھی آپ نے کلینک پر معائنہ کرنے کے بعد مجھے ادویات میں’’ الرجی کورس، ستر شفائیں، جوہر شفاء مدینہ اور اکسیرالبدن‘‘ دی تھیں جس کو آپ نے پانچ ماہ استعمال کرنے کا فرمایا اس سے میری طبیعت ٹھیک ہوگئی ہے کیا میں اب بھی ان کو استعمال کرتی رہوں۔ (قرۃ العین)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں