محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرا معدہ کافی خراب تھا‘ میں نے عبقری کے دفتر سے جوہرشفاء مدینہ اور ٹھنڈی مراد لے کر استعمال کی۔ پہلے میرے سینے میں ہروقت جلن ہوتی رہتی تھی وہ بھی ٹھیک ہوگئی‘ پہلے میرا پیٹ پھولا رہتا تھا کھانے کے بعد اور پھول جاتا تھا وہ بھی اس سے ٹھیک ہوگیا۔ جوہرشفاء مدینہ نزلہ زکام کیلئے بڑی کمال کی چیز ہے۔ اس کے چند بار استعمال سے یہ ختم ہوجاتا ہے میں نے اسے کئی مرتبہ آزمایا ہے۔ اس کا قہوہ نزلہ وغیرہ کیلئے بڑا کمال ہے ’’جوہرشفاء مدینہ ‘‘سے قبض بھی ٹھیک ہوجاتی ہے۔ ایک دن میں رات کا کھانا کھاکر جلدی سوگیا رات کو میری طبیعت خراب ہوگئی مجھے الٹی آرہی تھی۔ میں نے تھوڑی سی جوہرشفائے مدینہ کھائی اور سب کچھ ختم پھر میں سوگیا۔ ایک دن میں نے کچھ زیادہ کھالیا تھا۔ طبیعت پر بوجھ سا تھا میں نے جوہرشفائے مدینہ استعمال کی اور وہ ٹھیک ہوگیا۔ کھانا ہضم کرنے کیلئے بڑی کمال کی چیز ہے۔(محمد عمر‘لاہور)۔
عبقری کی ادویات لاجواب ہیں
محترم حکیم صاحب السلام علیکم!پچھلے رمضان کے پورے مہینے میں گھر کے بیشتر افراد نے استعمال کیا اور پورا دن پیاس کا پتہ ہی نہیں چلتا تھا۔ ٹھنڈک کا احساس رہتا تھا۔
سترشفائیں تجھے سترہزار دعائیں
میرا گلا خراب ہوا‘ گلٹیاں بن گئیں‘ تھوک بھی نگلا نہیں جاتا تھا‘ میں ڈاکٹر کے پاس نہیں گئی بلکہ تین دفعہ زیادہ مقدار میں سترشفائیں منہ میں رکھ لی‘ گلا ٹھیک ہوگیا اور گلٹیوں کا پتہ بھی نہ چلا کہ کہاں گئیں۔ الحمدللہ! بے اختیار ذہن میں آیا کہ سترشفائیں تجھے ستر ہزار دعائیں۔
روحانی عطر باکمال ہے
روحانی عطر لگانے سے واقعی نماز میں دھیان ہوتا ہے اور سکون ملتا ہے اور رات کو نیند اچھی آتی ہے۔(زین‘ لاہور)۔
آئیں آپ بھی فیض پائیں
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری ڈیڑھ سال کی بیٹی کو ٹھوڑی پر ایک پانی سے بھرا ہوا چھالا نکلا اور پھیلنے لگا اور پھیلتے پھیلتے ہونٹوں تک آگیا۔ ڈاکٹر کو چیک کروایا تو انہوں نے کریم اور دوائی کھانے کیلئے دے دی۔ لیکن اس سے کچھ بھی فرق نہیں پڑا۔ کچھ دن بعد ایسا ہی ایک دانہ ہاتھ پر بھی نکل آیا ایک دن میں جمعرات۔ کا درس سننے اپنی بیٹی کے ساتھ تسبیح خانہ حاضر ہوا تو درس ختم ہونے کے بعد ایک بزرگ ساتھی ملے جنہوں نے میری بیٹی کو دیکھتے ہوئے مجھے عبقری کی ’’مرہم سکون‘‘ اس کے زخم پر لگانے کیلئے بتائی۔ جو میں نے اگلے ہی دن عبقری دواخانہ سے خرید کر دو تین دن استعمال کروائی تو میری بیٹی کے زخموں کا نام و نشان تک نہ رہا۔ الحمدللہ! میری بیٹی جہاں مہنگی مہنگی کریموں اور ادویات سے ٹھیک نہیں ہورہی تھی ایک بابا کی بتائی ہوئی چند روپے کی دوائی ’’مرہم سکون‘‘ سے بالکل ٹھیک ہوگئی۔ (نبیل رضا: لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں