Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

چارپائی کے بان سے جنات کی آوازیں خوشحالی ملنے کا اشارہ جہاں رشتہ چاہتے ہیں وہاں رکاوٹ ہے! مبارک ہو آپ کی بیٹیاں پاس ہوگئیں! بہت ہی اچھا خاو

ماہنامہ عبقری - اپریل 2020ء

چارپائی کے بان سے جنات کی آوازیں
استخارے کے بعد خواب میں مجھے تمام رات یہ تصور رہا کہ میرا اکلوتا بھائی جو کہ کراچی میں رہتا ہے اس نے سیاہ رنگ کا سوٹ پہنا ہوا ہے اور وہ میرے کمپیوٹر کے آگے والی پلاسٹک شیٹ پر نیچے بیٹھا ہوا ہے اور وہ مسکرا رہا تھا تمام رات یہ تصور رہا اور نصف رات کو میری چار پائی کے بان سے مجھے خیال ہوا کہ جنات کی آواز آرہی ہے اور مجھے ایسا لگا کہ جنات بان کو چھو رہے ہیں اور میں ڈر گئی تھی اور نیند میں آیت الکرسی پڑھی۔ اس سے اگلی رات جب میں نے استخارہ کیا تو مجھے نظر آیا کہ رات کا وقت ہے اور میں اپنی چارپائی پر لیٹی ہوں، میرے ساتھ ایک اور لڑکی تھی جو کہ سر پر دوپٹہ اُوڑھ کر لیٹی تھی،کمرے میں اندھیرا چھایا ہوا تھا اور آسمانی بجلی چمک رہی تھی میں ڈر کر اس لڑکی سے لپیٹ جاتی ہوں ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ہمارے چاروں طرف جنات ہیں جو ہمیں ڈرا رہے ہیں، پھر مجھے اپنی ناف کے نیچے کوئی چیز اندر کی طرف رینگتی ہوئی محسوس ہوئی پھر پھر میرے اوپر سے ایک سیاہ رنگ کا بچھو گزرتا ہے جو کہ بہت ہی کالا اور موٹا ہوتا ہے اور چمکدار اور وہ بچھو ایک گتے کے ٹکڑے کے نیچے چھپا ہوا تھا۔ (ج،لاہور)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق آپ پر اور آپ کے گھر پر جنات کا اثر ہے جس کی وجہ سے آپ پر اور آپ کے گھر والوں پر آئے دن کوئی نہ کوئی پریشانی یا پریشان کن حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ آپ روزانہ 41دن تک ’’سورئہ بقرہ‘‘ مکمل پڑھ کے گھر کے چاروں طرف دم کریں اور پانی میں دم کرکے اس کے چھینٹے پورے گھر پر ماریں اور یہی پانی تمام گھر کے افراد پی لیا کریں۔
گھر میں کانٹے
میں خواب میں دیکھتا ہوں کہ میں راولپنڈی میں اپنی خالہ کے گھر جاتا ہوں۔ گھر میں داخل ہوتا ہوں تو خالہ اور ان کی بیٹی (ث) جس سے میں پیار کرتا ہوں، بیٹھے ہوتے ہیں ان سے سلام لے کر خالہ سے میں ان کی بڑی بیٹی (ف) کے بارے میں پوچھتا ہوں تو خالہ کہتی ہیں وہ چھت پر ہے۔ میں چھت پر جاتا ہوں اسے سلام کرتا ہوں اور کہتا ہوں کہ میں جب بھی آتا ہوں آپ چھت پر ہی ہوتی ہیں تو وہ جواب نہیں دیتی۔ میں کہتا ہوں کہ نیچے اپنے بوائے فرینڈ کو دیکھ رہی ہوں تو وہ کہتی ہے کہ میرا کوئی دوست نہیں، جس دن میں نے دوستی کی گھر میں کانٹے آئیں گے اور میری آنکھ کھل جاتی ہے۔(الف‘کراچی)
تعبیر:آپ کے خواب کے مطابق جس جگہ آپ رشتہ کرنا چاہتے ہیں، اس میں بعض لوگوں کی طرف سے مخالف کا سامنا ہوسکتا ہے۔ آپ یَانَاصِرُ 241 بار بعد نماز فجر پڑھا کر دعا کرلیا کریں۔
خوشحالی ملنے کا اشارہ
میں نے دیکھا کہ میں اور میرا بڑا بھائی (جو بیرون ملک مقیم ہیں) ایک کچے راستے سے جارہے ہیں اور اس راستے کے ساتھ شاید پختہ سڑک ہے جس سے گاڑیاں گزر رہی ہیں۔ جس راسےت سے ہم جارہے ہیں اس کے دائیں طرف کافی ہریالی اور درخت وغیرہ ہیں۔ ہم جیسے جیسے آگے چلتے جارہے ہیں، ویسے ویسے وہ راستے بلند ہو جاتا ہے، پھر ہم نیچے کی طرف دیکھتے ہیں تو ہم سڑک سے کافی اوپر ہوتے ہیں اور ہم دونوں بھائی بلندی کی طرف سفر جاری رکھتے ہیں۔ پھر میں دیکھتا ہوں کہ جس راستے سے ہم جارہے ہوتے ہیں۔ دوسری طرف یعنی سڑک کی طرف اترنے کے لیے چھوٹے چھوٹے دروازے بنے ہوتے ہیں۔ ہم سب سے آگے والا دروازہ کھولتے ہیں تو وہ نیچے زمین سے کافی اوپر ہوتا ہے۔ میں مٹی کو ہاتھ لگاتا ہوں تو اس کے ساتھ مجھے ایک کاغذ نظر آتا ہے تو میں وہ کاغذ پکڑ لیتا ہوں اور لٹک کراتر جاتا ہوں اور پھر اپنے بھائی کے پیچھے ایک دروازے میں داخل ہوتے وقت اس کاغذ کو پھاڑ دیتا ہوں اور اپنے بھائی کے پیچھے داخل ہوتا ہوا حویلی میں جا پہنچتا ہوں اور میرا بھائی حویلی سے باہر کی طرف نکل جاتا ہے اور میں دیکھتا ہوں کہ ایک آدمی ایک گائے سے دودھ دھو رہا ہے اور مجھے کہتا ہے کہ اپنا برتن لے کر آئو اور دودھ لے جائو۔ پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے۔
تعبیر: آپ کا خواب ماشاء اللہ مبارک ہے اور آپ کو آپ کے بھائی کی طرف سے مالی معاملات میں معاونت ہوگی اور خوشحالی ملنے کا بھی اشارہ ہے۔
مبارک ہو آپ کی بیٹیاں پاس ہوگئیں!
خواب: ہم سب گھر والے کمرے میں بیٹھے ہیں اور اتنے میں، میں بھاگ کر آتی ہوں اور والد کا نام لے کر کہتی ہوں کہ مبارک ہو، آپ کی دونوں بیٹیاں پاس ہوگئی ہیں۔ اس کے بعد میں کمرے میں جاتی ہوں اور میرے پیچھے میری بڑی بہن آتی ہے میں اس سے کہتی ہوں کہ میں ایک پرچے میں رہ گئی ہوں تو وہ کہتی ہے کہ اس کے نمبر کتنے ہیںتو میں کہتی ہوں کہ اس کے نمبر زیادہ نہیں ہیں لیکن وہ پاس ہے۔ میں اسے کہتی ہوں کہ وہ کسی کو نہ بتائے کہ میرا پرچہ رہ گیا ہے تو وہ کہتی ہے کہ یہ بات کب تک چھپے گی اور کہتی ہے کہ میں نے تو بہت دعا کی ہے تمہاری کمپارٹ نہ ہو اور جب میں شروع میں بھاگ کر آتی ہوں تو میرے ہاتھ میں دو پرچیاں بھی ہوتی ہیں۔
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق انشاء اللہ دونوں پرچوں میں آپ کامیاب ہوجائیں گی۔ آپ روزانہ ہر نماز کے بعد ایک تسبیح یَا حَسِیْبُ کی پڑھ کر دعا کرلیا کریں۔
بہت ہی اچھا خاوند آپ کا مقدر
میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک خوبصورت ہال نما کرہ ہے خوب روشن اور دودھیا سا ماحول ہے سامنے بالکل تیار ایک جنازہ رکھا ہوا ہے اور میں کچھ خواتین کے ساتھ میلاد کا سلام پڑھ رہی ہوں میں سب سے آگے ہوں ہاتھ میں کتاب ہے سامنے جنازہ ہے اور بہت اچھا پاکیزہ اور روشن روشن سا ماحول ہے۔ دوسرے خواب میں میں نے دیکھا کہ میں ایک کمرے میں کھڑی ہوں آس پاس بڑی بڑی کھڑکیاں ہیں اور غالباً گود میں میرے کوئی بچہ ہے (یاد نہیں ہے صحیح سے) کہ اچانک پورا چمکتا ہوا چاند آہستہ آہستہ بالکل نیچے سے کھڑکی کے سامنے سے گزر رہا ہے اور جس طرح سے بھی وہ گزر رہا ہے میں خوش ہوکر دیکھ رہی ہوں چاند مکمل اور روشن تھا۔(شبانہ صدیقی،کراچی)
آپ کا خواب بہت مبارک ہے اور اس بات کا اشارہ ہے کہ اگر آپ شادی شدہ ہیں تو ایک خوبصورت بیٹا ہوگا۔ دوسری صورت میں بہت ہی اچھا خاوند آپ کا مقدار ہوگا۔ آپ درود شریف کثرت سے پڑھا کریں۔
بچھڑی بہن
میں اکبر خواب دیکھتی ہوں کہ میرے دنت ٹوٹ گئے ہیں کبھی ان میں سے خون نکل رہا ہے کبھی درد ہورہا ہے خواب میں اکثر دانتوں کا نقصان ہوتے دیکھتی ہوں اس کے علاوہ میں اکثر خواب میں یہ بھی دیکھتی ہوں کہ میں اور بہن سکول یا کالج میں ہیں اور میری بہن مجھے چھوڑ کر گھر آتی ہے میں اسے وہاں ڈھونڈتی ہوں لیکن وہ مجھے ملتی نہیں میں بہت پریشان ہوتی ہوں کہ دونوں ساتھ گھر جائیں لیکن وہ ہمیشہ مجھے چھوڑ جاتی ہے۔ یہ خواب اکثر دیکھتی ہوں۔(سمائیکہ، لاہور)
آپ کے دونوں خواب اچھے نہیں ہیں اور اس بات کا اندیشہ ہے کہ آپ کے کوئی قریبی عزیز، رشتے دار شدید بیماری کے بعد انتقال کر جائیں گے تاہم آپ حسب توفیق مالی صدقہ دیں اور لاحول کا کثرت سے ورد رکھیں۔ واللہ اعلم۔

 

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 883 reviews.