محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں نے رمضان سے تقریباً دو ماہ قبل تسبیح خانہ آنا شروع کیا تھا‘اس وقت مجھے رمضان تسبیح خانہ میں گزارنے کے فضائل و فوائد اتنے معلوم نہ تھے‘ مگر میں پھر بھی رمضان میں صرف طاق راتوں کو تسبیح خانہ آنا ضرور آتا تھا۔ اس مرتبہ ان شاء اللہ مکمل رمضان تسبیح خانہ میں گزاروں گا۔وہ طاق راتیں تسبیح خانہ میں گزارنا مجھے اتنا کچھ دے گئیں کہ بیان سے باہر ہے۔ 27رمضان کو درس کے بعد جب آپ نے ذکر خاص کے بعدپرسوز دعا شروع کی اور جیسے ہی میں اپنے دونوں ہاتھ دعا کے لیے اٹھائے ہم آپ کے الفاظ کے ساتھ سسکیاں بھر کر رو رہے تھے اور ساتھ ہی ساتھ دل میں جو ارمان اور دکھ ہیں ان کا سوچ رہے تھے اچانک مجھے ایسے لگا میری ایک طرف سے کوئی پرنور چیز مجھے پکڑ کر رونے لگی اور پھر دوسری طرف سےایک اور پرنور چیز مجھے پکڑ کر رونے لگی۔مجھے محسوس ہورہا تھا کہ میں جو مانگ رہا ہوں‘ دل میں جو حسرتیں لیکر حاضر ہوا ہوں تمام قبول ہوگئیں اور مل کر رہیں گے اور واقعی ایسا ہوا اور ہورہا ہے‘ میں تو اب بے تابی سے رمضان المبارک کا انتظار کررہا ہوں کہ جیسے ہی رمضان شروع ہو میں فوراً اپنے حسب موسم بستر کے ساتھ تسبیح خانہ پہنچ جاؤں اور پورا رمضان برکات سمیٹتا رہوں۔ اللہ آپ کو ہماری نسلوں کو رحمتوں کے سائے میں رکھے (آمین)(خرم پرویز،لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں