تسبیح خانہ میں رمضان گزارا اور ترقی ہوگئی!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ پر ہزاروں، کروڑوں رحمتیں کرے اور آپ نے جو سلسلہ اللہ کے بندوں کی خدمت کا اور اللہ تعالیٰ کے ذکر کے ذریعے لوگوں کوجوڑنے کی تمام کوششوں کو اللہ پاک قبول فرمائے اور اس کا اجر آپ کی نسلوں تک پہنچائے۔ گزشتہ رمضان المبارک تسبیح خانہ لاہور میںگزارا اور یہاں رہ کر مجھے اندازہ ہوا ہے کہ اللہ پاک کی عبادت اگر سچے دل سے خلوص نیت سے کی جائے تو اس میں کتنا مزہ ہے۔ صحیح معنوں میں عبادت کا شوق اور ذوق دونوں چیزیں مجھے تسبیح خانہ کے طفیل حاصل ہوئیں۔ اللہ پاک تسبیح خانہ کو تاقیامت آباد رکھے آمین۔حکیم صاحب یہاں رہ کر مجھے عبادت کا سلیقہ ملا۔ خدمت کا بھی موقع ملا۔ آپ کے خادمین نے بھی بہت ساتھ دیا۔ بہت خیال رکھا‘ اللہ پاک تسبیح خانہ کے ہر خادم کی ہر جائز نیک تمنا پوری کرے۔ آمین! میں جب بھی لاہور آتا ہوں میری کوشش ہوتی ہے کہ میں تسبیح خانہ ضرور جائوں۔ میں پھر بھی آئوں گا اور آتا رہوں گا انشاء اللہ اور میری ہر بار یہ کوشش ہوتی ہے کہ مجھے خدمت کا موقع مل جائے اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجھے خدمت کا موقع مل بھی جاتا ہے چاہے کچھ گھنٹوں کے لیے ہی کیوں نہ ملے۔میں ایک نیم سرکاری ادارے میں ملازم ہوں اور ساتھ ساتھ اپنی تعلیم بھی جاری رکھی ہوئی ہے۔ پچھلے پانچ سالوں سے میری ترقی سیاسی بنا پر رکی ہوئی تھی جو کہ عبقری تسبیح خانہ میں آنے اور یہاں آکر دعا مانگنے کے طفیل اور رمضان میں جو آپ نے نوجوانوں کے لیے خصوصی دعا کروائی اس کی وجہ سے میری اس سال کی ترقی ہوگئی میں آپ کو اور عبقری تسبیح خانہ کا تہہ دل سے مشکور ہوں اور میری یہ دعا ہے کہ اللہ پاک آپ کے اور عبقری تسبیح خانہ کے درجات بلند کرے آمین۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں