محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! مجھے 17سال پرانی شوگر تھی‘روزانہ کی بنیاد پر گولی‘ کبھی انسولین لگوانا پڑتی‘جسم سارا دن پھوڑے کی طرح دکھتا‘ ساری رات آہ و بکا میں گزرجاتی‘ کبھی آنکھ لگ جاتی اور کبھی بیٹھ کر یا لیٹ کر سوچتے ہوئے گزارنا پڑتی۔ میرے پٹھے کھچ چکے تھے‘ جسم کا انگ انگ درد سے کراہتا تھا۔ زندگی کے سترہ سال میں نے ایسے ہی گزار دئیے۔مجھے میری ایک رشتہ دار نے عبقری دواخانہ کا بتایا۔ میں نے اسی کے ساتھ پروگرام ترتیب دیا اور دو دن کے بعد ہم دونوں عبقری دواخانہ میں چیک اپ کروانے پہنچ گئیں۔ وہاں اسسٹنٹ حکیم صاحب سے ٹوکن لے کر ملاقات کی انہوں نے میری بات توجہ سے سنی اور مجھے عبقری دواخانہ کا ’’شوگرکورس‘‘ چند ہفتے چند مہینے مستقل مزاجی سے استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔ بس! وہ کورس استعمال کرنا شروع کیا اور میری زندگی میں سکھ اور سکون آگیا۔ اس کورس کے کیا کیافوائد لکھوں اور کیا چھوڑ دوں! میری شوگر بالکل نارمل ہوگئی اور انسولین لینا بھی چھوڑ دی۔ میرے پٹھوں کا درد ختم‘ ٹانگوں میں جان آگئی‘ اس کے ساتھ میں نے عبقری دواخانہ کی اکسیرالبدن بھی استعمال کی۔میں چونکہ گھر میں بچوں کو ٹیوشن پڑھاتی ہوں اس لیے دماغی طور پر بہت زیادہ تھک جاتی تھی ۔ مگر جب سے اکسیرالبدن گولیوں کا استعمال شروع کیا ہے سارا دن ایکٹو رہتی ہوں۔
ناک شفاء کے استعمال سے بیٹی تندرست
میری بیٹی کو ناک کا بہت بڑا مسئلہ تھا‘بہت علاج کروائے‘ ڈاکٹر آخری حل آپریشن تجویز کرچکے تھے‘ اس وجہ سے اس کی تعلیم بہت متاثر ہورہی تھی ‘ جب مجھے شفاء کا پروانہ ملا تو میں اس کو بھی عبقری دواخانہ میں لائی‘ اسسٹنٹ حکیم صاحب نے اس کے لیے عبقری دواخانہ کے ڈراپر ’’ناک شفاء‘‘ تجویز کیا۔ میں نے اپنی بیٹی کو کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے ناک شفاء ڈراپر کا استعمال کروایا۔ آج الحمدللہ میری بیٹی بالکل ٹھیک ہوچکی ہے۔
روشن دماغ سے بیٹا اچھے نمبر لیتا ہے
میرا بیٹا سبق یاد کرتے ہوئے بہت زیادہ وقت لیتا تھا مگر جیسے دو دن کتاب کو ہاتھ نہ لگائے وہ سارا سبق بھول جاتا تھا جس کی وجہ سے میں بہت پریشان تھی‘ اسے میں نے عبقری دواخانہ کی ’’روشن دماغ‘‘کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کروائی۔ اب ماشاء اللہ پیپرز میں بہت اچھے نمبرز آتے ہیں۔ دواخانہ کی جو بھی دوائی استعمال کی جائے سوفیصد رزلٹ آتا ہے۔
یہ اسی روحانی دم کا ہی تو اثر ہے
ہم سب گھر والے روحانی دم کے لیے تسبیح خانہ گئے میں نے وضو فجر کی نماز کے وقت کا کیا ہوا تھا دڈم کے بعد حلقہ کشف المحجوب میں بھی شامل ہوئے اور اسی وضو کے ساتھ میں گھر بھی واپس آئی مجھے پیشاب کی حاجت نہیں ہوئی شوگر کی مریضہ اور گیارہ بجے تک پیشاب کی حاجت نہ ہو یہ بس اسی روحانی دم کا اثر ہے۔
نقصان سے بچ گئے
میرے شوہر ایکسپورٹ کا کام کرتے ہیں باہر سے پارٹی نے 60%موقع پر اور باقی مال پہنچنے پر ادائیگی کا وعدہ کیا۔ میں نے انہیں ’’لَاخِلَابَہ‘‘ پڑھنے کے لیے کہا انہوں نے نقصان سے بچنے کے لیے پڑھا۔ الحمد اللہ ہم لوگ نقصان سے بچ گئے وہ پارٹی پہلے کافی لوگوں کو دھوکہ دے چکی تھی۔ (عنبر نورین، لاہور)
درس فیض
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں