الحمدللہ بیٹی اب امید سے ہے!:میری بیٹی کی شادی کو پانچ سال ہو گئے ہیں اس کی اولاد نہیں ہورہی تھی۔آئے دن اس کے سسرا ل والےاسے گھر سے تانے دیکر نکال دیتے تھے کہ تم بانجھ اور منحوس ہو چلی جائوہمارے گھر سے۔۔ ہم نے بیٹی کے علاج پر لاکھوںروپے لگا دیئے لیکن اولاد نہ ہوئی۔یہاں کراچی میں کسی نے گوشہ درود و سلام کا بتایا میں بیٹی کو لے کر مہینے میں ایک دو بار وہاں جا کر اعمال و دعا میں شرکت کرتی رہی۔اللہ پاک کے کرم سے بیٹی کو اُمید لگ گئی ہے،دعا کریں اللہ خوبصورت بیٹا عطا فرمائے آمین! (فرخندہ‘ نیوکراچی)
حلوہ روٹی محلے میں بانٹی:میرے میاں کویت میں ایک کمپنی میں جاب کرتے ہیں ان کو چار ماہ سے کمپنی تنخواہ نہیں دے رہی تھی ۔تنخواہ نہ ملنے پر ہمارے گھر میں فاقے شروع ہوگئے تھے۔قرض لے لے کر گھر کا نظام چل رہا تھا۔میں نے اپنے دونوں بیٹوں کو گوشہ درود وسلام بھیجا کہ بیٹا وہاں جا کر دعا کرو اور اللہ سے مانگو۔بیٹے تین دن لگاتار وہاں جاتے رہے چوتھےدن شام کومیاں کا فون آگیا کہ چار ماہ کی اکٹھی تنخواہ مل گئی ہے۔میں نے شکرانہ کے طور پر حلوہ روٹی پکا کر محلے میں بانٹا۔(ام فرحان‘ بفرزون کراچی)
کاروبار کیلئے پیسےکی ضرورت تھی‘انتظام ہوگیا:میری 5 لاکھ کی کمیٹی نہیں نکل رہی تھی۔مجھے کاروبار کیلئے پیسوں کی سخت ضرورت تھی۔ میںنے 11 دن بلاناغہ گوشہ درودو سلام میں حاضری دی اورسجدے میں سر رکھ کررب کریم کے آگے خوب رویا۔وہاں ہونے والے اعمال کیے۔اللہ پاک نےکرم کیا میری کمیٹی اس ماہ نکل آئی ۔کمیٹی تو نکل آئی‘لیکن مجھے روحانیت مل گئی‘ نماز مل گئی‘ ذکر مل گیا‘ مصلیٰ مل گیا۔ وہاں انوکھانور ہے‘ نورانیت ہے روحانیت ہے‘ خاص طور پر جب گوشہ درود و سلام سے نورانی عمل والا پیالہ ملا اور اس پیالہ میں پانی پینا شروع کیا ہے‘ میری طبیعت بالکل فریش ہوگئی ہے‘ گھر میں اہلیہ بیمار رہتی تھی وہ بالکل ٹھیک ہوگئی ہے۔ اللہ نے دنیا کے مسائل بھی حل فرمادئیے اور ان شاء اللہ آخرت بھی سنور جائے گی۔ (حافظ تیمور‘ حیدرآباد)
میری اہلیہ پر کچھ غبیث جنات مسلط تھے۔اکثر اس کو دوڑے پڑتے تھے۔کراچی کا کوئی عامل نہیں چھوڑا لیکن صرف پیسے گئے جن نہیںگیا۔کسی نے گوشہ درود وسلام کا بتایا ہم نے وہاں حاضری دینا شروع کی۔اب الحمدللہ دو ماہ سے سکون ہے نہ دوڑے پڑتے ہیں اور نہ ہی خواب میں وہ خبیث جنات آکر ستاتے ہیں۔
میں نے اپنی بیٹی کی 3 سال پہلے چچا کے بیٹے کے ساتھ منگنی کی لیکن وہ شادی کیلئے تیار نہیں ہو رہے تھے۔آج کل کرتے کرتے 3 سال ہوگئے۔ایک بہن نے گوشہ درود وسلام جانے کا مشورہ دیا ۔بیٹی کو ساتھ لے کر وہاں گئی اور اللہ سے دعا کی کہ مولا میری بیٹی کا گھر بسا دے۔پچھلے ہفتہ لڑکے کے گھر والے آئے اور شادی کی تاریخ فکس کر گئے ہیں۔الحمدللہ رمضان کے بعد بیٹی کی شادی اور رخصتی ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں