محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری رسالہ سے تعلق چودہ سال پرانا ہے‘ میرے پاس پہلے شمارہ سے لے کر اب تک تمام شمارے محفوظ ہیں‘ الحمدللہ! اس رسالے نے مجھے حکیم بھی بنادیا‘ عامل بھی بنادیا ۔ میں سرکاری ریٹائرڈ آفیسر ہوں‘ الحمدللہ! پانچ وقت باجماعت مسجد میں ادا ہوتی ہے‘ ذکراذکار اور وظائف جاری ہیں۔ عبقری کی وجہ سے لوگوں میں مشہور ہوا اور اب لوگ دم بھی کرواتے ہیں‘ اپنے مسائل کا حل بھی پوچھتے ہیں‘ اور نسخہ جات اور ٹوٹکوں کیلئے بھی حاضر ہوتے ہیں۔ اللہ کا شکر ہے کہ عبقری سے ملا کوئی بھی وظیفہ میں نے جس کسی کو بھی بتایا اس کو فائدہ ہوا‘ ٹوٹکہ یا نسخہ جس کسی کو لکھ کردیا اس نے استعمال کیا اللہ کریم نے اسے شفاء ہوئی جس کے میرے پاس بے شمار واقعات ہیں جو میں ان شاء اللہ وقتاً فوقتاً عبقر ی میں لکھتا رہتا ہوں۔ آج بھی ایک چشم دید نفع بخش ٹوٹکہ قارئین عبقری کی نذر کرنے بیٹھا ہوں یقیناً قارئین کو اس سے بھرپور فائدہ ہوگا ۔ جو بھی اس نسخے کو آزمائے وہ شیخ الوظائف ‘ ان کی آل اولاد‘ والدین‘ پیرومرشد‘ رشتہ داروں اور امت مسلمہ کو اپنی دعاؤں میں ضرور یاد رکھیں۔ قارئین! میری بھابی کو شوگر کی وجہ سے پاؤں میں زخم ہوا اور وہ بگڑتا چلا گیا ‘ ڈاکٹروں نے پہلے تو بہت علاج معالجہ کیا‘ پھر کاٹنے کا حکم دے دیا‘ گھر میں شدید پریشانی ہوگئی‘ مجھے کسی نے یہ ٹوٹکہ بتایا جسے چند دن آزمانے سے ہی بھابھی کے پاؤں کا زخم بالکل ٹھیک ہوگیا۔ ٹوٹکہ یہ ہے ھوالشافی: تین عددپینسلین کا 10 لاکھ کا ٹیکہ (میڈیکل سٹور سے بہت سستے مل جائیں گے) لے کر انہیں ڈسٹل واٹر(جو ساتھ ملتا ہے) میں حل کرکے زخم پر دن میں تین مرتبہ لگائیں۔دوائی لگانے سے پہلے پندرہ سے بیس منٹ نمک ملے نیم گرم پانی میں پاؤں رکھیں اور زخم کے اوپر پانی ڈالیں۔ اس کے بعد روئی سے اچھی طرح خشک کرلیں‘ صاف اس طرح کریں کہ روئی کا ذرا زخم پر باقی نہ رہے اور جب زخم خشک ہوجائے تو یہ دوائی لگا کر اوپر پٹی باندھ دیں تاکہ مٹی اور گندگی نہ لگے۔ یہ دوا دن میں تین مرتبہ اسی طریقے سے لگائیں۔ اس کے ساتھ مریض کو عبقری دواخانہ کا ’’عرق شوگر شفاء‘‘ مسلسل پلائیں۔ میری بھابھی کی شوگر اس کی وجہ سے اب کنٹرول میں ہے۔یہ ٹوٹکہ میں نے عبقری رسالہ میں ہی پڑھا تھا‘ الحمدللہ! اپنی بھابھی کے علاوہ بھی مزید لوگوں پرآزما رہا ہوںان شاء اللہ جیسے ہی مزید رزلٹ ملے ضرور لکھوں گا۔ (حبیب اللہ‘ گوجرانوالہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں