بہترین عمل ذکر الٰہی ہے
قارئین!سورئہ العنکبوت کی آیت 45میں ارشاد ہوا ’’وَلَذِكْرُ اللّٰهِ اَكْبَرُ‘‘ (اور بے شک اللہ کا ذکر بہت بڑا ہے)۔ اسی آیت کریمہ کی شانِ نزول میں ترمذؔی کی حدیث میں سید عالم سرور کونین حضرت محمدﷺ نے فرمایا کیا میں تجھے نہ بتائوں وہ عمل جو تمہارے اعمال میں بہتر اور رب تعالیٰ کے نزدیک پاکیزہ ترنہایت بلند رتبہ اور تمہارے لیے سونا چاندی دینے سے بہتر اور جہاد میں لڑنے اور مارے جانے سے بہتر ہے۔ صحابہ اجمعین رضی اللہ عنہم اجمعین نے عرض کیا بے شک یارسول اللہﷺ! ضرور بتائیے۔ آپﷺ نے ارشاد فرمایا: ’’وہ اللہ تعالیٰ کا ذکر ہے‘‘، ترمذی ہی کی دوسری حدیث میں ہے کہ صحابہ کرامؓ نے حضور اکرمﷺ سے دریافت کیا تھا کہ روزِ قیامت اللہ تعالیٰ کے نزدیک کن بندوں کا درجہ افضل ہے۔ فرمایا بکثرت ذکر کرنے والوں کا۔ صحابہ اجمعینؓ نے عرض کیا اور اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والا فرمایا اگر وہ اپنی تلوار سے کفار و مشرکین کو یہاں تک مارے کہ تلوار ٹوٹ جائے اور وہ خون میں رنگ جائے جب بھی اللہ تعالیٰ کا ذکر کرنے والے ہی کا درجہ اس سے بلند ہے۔ ایک اور حدیث سورئہ بنی اسرائیل کی آخری آیت کے متعلق ہے۔ نبی پاک محترمﷺ نے فرمایا روزِ قیامت جنت کی طرف سب سے پہلے وہی لوگ بلائے جائیں گے جو ہرحال میں اللہ کا ذکر اور اسکی حمد کرتے ہیں، بہترین دعا اَلْحَمْدُ اللہ ہے اور بہترین ذکر لا الہ الا اللہ ہے۔ ترمذؔی مسلم شریف کی حدیث میں ہے اللہ تعالیٰ کے نزدیک چار کلمے بہت پیارے ہیں۔ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ، اَللہُ اَکْبَرْ، سُبْحَانْ اَللہ، اَلْحَمْدُلِلہ۔ علاوہ ازیں استغفار مثلاً اَسْتَغْفِرُاللہَ الَّذِیْ لَا اِلٰہَ اِلَّا ھُوَالْحَیُّ الْقَیُّوْمُ وَاَتُوْبُ اِلَیْہ دین اسلام میں بہت نرمی حلاوت او ر آسانی ہے ہم سب جانتے ہیں ہم موٹر کار ، موٹر سائیکل، پیدل، بس چلا رہے ہیں اس میں بیٹھے‘ کھڑے ہیں۔ زیر لب ذکر الٰہی کرنا بہت سہل ہے سفر بھی کٹتا جاتا ہے بوریت بھی نہیں ہوتی ذہن دل اور روح سرشار رہتی ہے آپ کام کاج مثلاً کھانا پکانا، چلتے پھرتے پودوں کو پانی لگاتے، استری کرتے، دن بھر کوئی بھی کام کرتے سیڑھیوں سے اترتے چڑھتے ذکر الٰہی کرتے رہیں گے اس میں ہمارا ہی فائدہ ہے۔ مفت میں نیکیاں لکھی جاتیں ہیں درجات بلند ہوتے جاتے ہیں دنیا و آخرت بھی سنورتی ہے بے شک اسی میں ہم سب کی بھلائی مضمر ہے۔(محمد عمر وقاص، رحیم یار خان)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں