اب تک آنے والی میری جتنی بھی تالیفات ہیں ان کے حوالہ جات حقیقت‘ سببِ تالیف یہ سب قارئین تک پہنچانے کی ایک کوشش ہے میں ہر کتاب کا حوالہ دوں گا کہ کتاب کن حوالہ جات سے مل کر ایک کتاب بنی ہے۔اگر میری کسی کتاب میں غلطی ہو‘ اطلاع دیں‘ شکرگزار ہوں گا۔چونکہ اس سے پہلے مختلف ادارے میری کتب شائع کرتے تھے اب اکثر کتب عبقری ادارہ شائع کررہا‘ مختلف اداروں نے بہت سے حوالے چھوڑ دئیے‘ یاد رکھیں! کتاب اگر حوالہ کے ساتھ ہو تو تحقیق‘ اور تالیف اگر حوالہ کے بغیر ہو تو سرقہ اور چوری شمار ہوتی ہے‘ اس لیے اب پھر سےمیں اپنی کتب کی غلطیاں خود نکال کر شائع کررہا ہوں تاکہ میری اور کتب کی اصلاح ہوتی رہے۔کتاب نمبر63: ندامت کے آنسو: قارئین! آنسو تو صرف نادم شخص کے ہی ہوسکتے ہیں‘ ندامت صرف گناہوں کے بعد ہوتی ہے ہاں ایک ندامت یہ بھی ہے کہ ہم کہیں کہ میں نے ایک عمل کیا لیکن اس عمل کا حق ادا نہ کرسکا۔ مجھے ایک صاحب کہنے لگے: ہروقت باوضو رہتا ہوں‘ اتنی دفعہ درودشریف‘ اتنی بار فلاں فلاں ذکر کرتا ہوں لیکن مجھ سےفلاں فلاں کمی اور گناہ ہوجاتا ہے‘ مجبور ہوں کیا کروں؟ میں نے ان سے عرض کیا آپ کے اندر ندامت ہے؟ کہنے لگے: بہت ہی زیادہ نادم ہوتا ہوں‘ عرض کیا بس یہی ترقی کامیابی اوراصلاح کا راز ہے۔قارئین! یقین جانیے! جب تک انسان میں احساس گناہ جسے ہم احساس ندامت کہتے ہیں باقی موجود رہتاہے اس کی ترقی اوراصلاح ہوتی رہتی ہے اور جب احساس گناہ ختم ہوجاتا ہے تو پھرندامت نہیں ہوتی اور نہ ہی توبہ کاموقع ملتا ہے اور نہ ہی زندگی بدلتی ہے۔ میری یہ تالیف بھی گناہوں کی دلدل میں دھنسے پھنسے ہوئے انسانوں کیلئے ہے۔ بے شمار نے اس کتاب کا مطالعہ کرکے توبہ کی۔ا س کتاب کی تالیف میں کن کتب سے مدد لی گئی ان کے نام ملاحظہ فرمائیں:۔بخاری شریف۔ مسلم شریف۔ ترمذی۔ طبرانی۔ ابن عساکر۔نزہۃ المجالس جلد دوئم، فضائل توبہ و استغفار۔ کتاب التوابین ‘ ابن قدام المقدیسی دارالاشاعت کراچی۔اللہ سے دوستی۔کفارات الخطایا وموجبات المغفرہ۔تاریخ بغداد ج ۶، ص۳۹۲(علامات محبت)۔۔ نوٹ: اگر کوئی حوالہ غلطی سے رہ جائے تو ضرور اطلاع دیں‘ میں ہر پل اصلاح کا محتاج ہوں۔ (ایڈیٹر)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں