محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ گزشتہ تین سال سے مسلسل پڑھ رہے ہیں‘ الحمدللہ! اس شمارے نے ہمیں بہت کچھ سکھایا ہے۔ اسم اعظم کا روحانی دم بھی تسبیح خانہ سے کروایا ہے‘ دم والا تیل پاؤں کے تلوؤں پر روزانہ رات کو لگانے سے جسم کادرد‘ تھکاوٹ دور ہوجاتی ہے اور نیند بہت شاندار آتی ہے‘ خاص بات کہ ازدواجی زندگی بہت ہی بہتر ہورہی ہے۔ میں روزانہ تلوؤں پر تیل لگاتا ہوں بہت فائدہ پاتا ہوں۔میرے ایک دوست کو بواسیر تھی‘ ایک دن اس کو شدید تکلیف تھی‘ میں نے اسے خالص دیسی گھی چار چمچ نیم گرم لے کر اس میں ایک چمچ پسی ہوئی کالی مرچ ملا کر پینے کو کہا۔ اس نے پیا تو اس کی تکلیف دور ہوگئی۔ یہ سوتے وقت لینا ہے۔ یہ ٹوٹکہ میری اہلیہ نے اپنی دادی سے سنا تھا‘ ہمارے خاندان کا آزمودہ ٹوٹکہ ہے۔ یہ ایک دن چھوڑ کر استعمال کریں‘ صرف تین مرتبہ پئیں۔ یعنی چھ دن میں تین مرتبہ پینا ہے۔ (محمد سجاد ظریف‘ میانوالی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں