چار انڈوں کی سفیدی لیکر اسے گلاب کے عرق میں ابالیں پھر اس میں آدھا اونس پھٹکری اور آدھا اونس میٹھے باداموں کا تیل ڈالیے اس کے بعد خوب ہلائیے یہاں تک کہ ایک گاڑھا لعاب بن جائے رات کو بستر پر جانے سے پہلے لگائیے اور صبح اٹھ کر کسی اچھے صابن سے منہ دھوائیں۔ حکایت سعدی:ایک شخص نے اپنے پیر و مرشد کے پاس جاکر کہا کہ میں دنیا والوں سے تنگ آگیا ہوں ہر وقت مجھے گھیرے میں لے لیتے ہیں اور میرا وقت خراب کرتے ہیں پیر صاحب نے جواب دیا۔ آنے والوں میں سے جو غریب اور نادار ہوں تم ان کو کچھ قرض دے دیا کرو اور جو متمول ہوں ان سے کچھ قرض مانگ لو پھر دیکھنا کہ ان میں سے کوئی بھی تمہارے پاس لوٹ کر نہیںآئیگا۔ حکیم لقمان سے کسی نے پوچھا ’’حکمت‘‘ کس سے سیکھی؟لقمان نے جواب دیا اندھے سے کیونکہ وہ زمین کو اچھی طرح ٹٹول ٹٹول کر قدم بڑھاتا ہے۔ایک مرتبہ شیخ سعدیؒ نے ایک درویش سے پوچھا مجھے کوئی ایسی نصیحت کریں کہ میری جہالت مٹ جائے درویش نے جواب دیا اگر تم بڑے عالم ہوتو بھی انکساری سے کام لو ورنہ اپنے علم کو مٹی میں دفن کردو۔بے وقوف کے لیے چپ رہنا سب سے بڑی عقل مندی ہے۔ (حمیرا کنول، کھوئیاں)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں