حضور نبی کریم حضرت محمدﷺ نے فرمایا: ہر چیز کا دل ہوتا ہے۔ قرآن مجید کا دل سورئہ یٰسین ہے۔ علمائے کرام نے فرمایا : جو آدمی صبح و شام سورئہ یٰسین پڑھے گا۔ اس کی (80) ضروریات پوری ہوں گی اور ادنیٰ ضرورت فقر و محتاجی کی ہے۔ قضائے حاجات کے لیے نماز جمعہ کے بعد قبلہ کی طرف ہوکر سورئہ یٰسین تین بار اس طریقہ پر پڑھے۔ پہلے ’’مبین‘‘ پر پہنچے تو سورئہ اخلاص تین بار پڑھے۔ دوسرے ’’مبین‘‘ پر پہنچے تو سورئہ کوثر تین بار پڑھے۔ تیسرے ’’مبین‘‘ پر پہنچے تو سورئہ الم نشرح تین بار پڑھے۔ چوتھے ’’مبین‘‘ پر پہنچے تو سورئہ الفاتحہ تین بار پڑھے۔ پانچویں ’’مبین‘‘ پر پہنچے تو آیت الکرسی تین بار پڑھے۔ چھٹے ’’مبین‘‘ پر پہنچے تو اَللہُ لَطِیْفٌۢ بِعِبَادِہٖ یَرْزُقُ مَنْ یَّشَآءُ بِغَیْرِ حِسَابٍ تین بار پڑھے۔ ساتویں ’’مبین‘‘ پر پہنچے تو درود شریف تین بار پڑھے اور یہ دعا سات بار کرے۔ اَللّٰھُمَّ وَسَّعْ رِزْقِیْ الخ ’’یا اللہ میری روزی میں اتنی وسعت فرما کہ میں تیری مخلوق میں کسی کا محتاج نہ رہوں‘‘ پھر سورئہ مکمل کرے۔ اس کے بعددعا کیجئے ۔ اس میں اپنے احباب کے علاوہ مومنین اور بندہ ناچیز کو بھی شامل کرلیجئے۔ (مفتی مولانا عبیداللہ، کوئٹہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں