Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین لائےانوکھے اور آزمودہ ٹوٹکے

ماہنامہ عبقری - اپریل 2020ء

قارئین نے بار بار آزمایا پھر عبقری کیلئے سینے کے راز کھولے اور لاکھوں لوگوں کی خدمت کیلئے آپ کی نذر میں

اس رمضان میرے آزمودہ ٹوٹکے آزمائیے

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!ماہنامہعبقری بہت ہی خوبصورت پلیٹ فارم ہے جس کے ذریعے لوگ اپنے آزمودہ ٹوٹکے، عمل عوام الناس کے فائدے کے لیے لوگوں تک پہنچاتے ہیں۔ میں چند سال سے عبقری کی قاری ہوں۔ میرے پاس آپ کی بہت ساری تصانیف بھی موجود ہے۔ میں ہر ماہ باقاعدگی سے عبقری کا مطالعہ کرتی ہوں۔ محترم حضرت حکیم صاحب! میرے پاس بہت وظائف اور آزمودہ عمل ہیں جو عرصہ دراز سے میری زندگی کا حصہ ہیں اور بہت سے عبقری کے آزمودہ عمل بھی ہیں جن کے فوائد و کرامات میرے دل کی دنیا کو روشن کیے ہوئے ہیں‘ بہت سارے ٹوٹکے ہیں میری دادی اماں کے جو میں حسب ہمت تحریر کرکے بھیجتی ہوں‘ الحمدللہ! رمضان المبارک آرہا ہے تو اس لیے آج بھی کچھ ایسے ہی ٹوٹکے آپ کے عبقری رسالہ کے
لیے لکھ رہی ہوں تاکہ رمضان المبارک میں کام آسکیں۔
انار کے چھلکے کا نسخہ:انار کا چھلکا خشک کرکے پیس لیں صبح و شام پانی کے ساتھ ایک چمچ استعمال کرنے سے بستر پر پیشاب کرنے کی عادت ختم ہو جاتی ہے۔ مثانے کی گرمی دور ہوتی ہے ہاضمہ درست ہوتا ہے۔خاص طور پر افطاری کے بعد ہونے والے بھاری پن کا لاجواب علاج ہے۔دنداسہ کے فوائد:دانت میں درد ہوتو کڑوا دنداسہ منہ میں کم از کم پندرہ سے بیس منٹ چبا کر پھینک دیں‘ کلی صبح اٹھ کر کرنی ہے۔ دانت کے درد اور حساسیت میں سکون آتا ہے۔ گلے میں درد ہوتو دنداسہ چبا کر پانی نگلتے جائیں اور اس کے بعد پانی استعمال نہ کریں صبح تک آرام ہوگا۔
رمضان المبارک میں پھٹکڑ ی کا کمال:رمضان المبارک میں اکثر معدہ میں شدید گرمی ہوجاتی ہے اور اس کی وجہ سے اکثر لوگوں کےمنہ میں چھالے بن جاتے ہیں‘پھٹکڑی سفید
منہ کے چھالوں اور منہ کے پکنے میں مفید ہے تھوڑی سی پھٹکڑی چوستے رہیں گلے اور منہ کے زخموں کو آرام آجاتا ہے‘ رمضان المبارک میں افطاری کے بعد اور صبح سحری سے پہلے کریں ‘ علاوہ رمضان دن میں تین بارکریں منہ ٹھیک ہو جائےگا۔ شرطیہ ٹوٹکہ ہے۔ جوتے کی بدبوختم: سفید پھٹکڑی کا پائوڈر گرمیوںمیں شوز میں دو تین دن بعد تھوڑا سا ڈالا کریں جوتوں کی اور موزوں کی بدبو ختم ہو جاتی ہے۔ نہانے کے بعد پھٹکڑی ملا پانی بغلوں میں لگانے سے بدبو سے نجات ملتی ہے۔پانی میں پھٹکڑی ملا کر چہرے پر لگانے سے چہرے کے دانے خشک ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔ چہرے کا چکنا پن کم ہوتاہے۔وضو کے پانی میں پھٹکڑی ملا کر وضو کرنے سے خارش اور پیشاب کے انفیکشن سے فائدہ ہوتا ہے۔پھٹکڑی کھانے یا لگانے سے کوئی نقصان نہیں ہوتا ہم گھروں میں بچپن سے استعمال کرتے آئے ہیں مفید ہے اور کوئی سائیڈ ایفکٹ نہیں۔ اگر لیڈیز چہرے پر تھریڈنگ کے بعد پھٹکڑی بھگو کر لگائیں بالوں کی جڑیں ختم ہونے لگتی ہیں۔ دانے نہیں نکلتے۔(رابعہ اسد، راولپنڈی)

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 852 reviews.