گھر کا مسئلہ حل ہوا کہ سب حیران ہیں!: ہمارے چچا میرے والد کو مکان کا حصہ نہ دے رہے تھے‘ کافی عرصہ سے شدید پریشانی میں مبتلا تھے‘ خاندان والوں نے بہت کوشش کی مگر چچا ضد پر اڑے تھے‘ بہن نے عبقری میں ’’آزمودہ وظائف‘‘ کتابچہ کے بارے میں پڑھا اور ایک ہزار کتابچہ بانٹ دیا‘ گھر والوں نے بھی اس میں موجود درود پاک کا وظیفہ پڑھا اور ہمارا کام بن گیا۔ میرے چچا نے خود ہی سب کو بلایا‘ معذرت کی اور دیرینہ مسئلہ حل کردیا۔(شانزے‘ فیصل آباد)
عمرے کیلئے غیب سے نظام: عبقری دواخانہ سے ایک کتابچہ ’’آزمودہ وظائف سے گھریلو الجھنوں کا حل‘‘لیا‘ اس میں ایک وظیفہ سورۂ قریش کا ملا‘ میں نے عمرے کی نیت کرکے سارا دن کھلا سورۂ قریش پڑھنا شروع کردی‘ حیران کن طور پر میرے گھر اور کاروباری حالات بہتر ہونا شروع ہوگئے اور چند ہفتوں کے اندر اندر ایسی ترتیب چلی کہ عمرہ کا انتظام ہوا اور میں اپنی اہلیہ کے ساتھ عمرہ کرنے چلا گیا۔ واپسی پر میں نے ایک ہزار کتابچے لیکر مختلف جگہوں پر تقسیم کیے۔(کاشف‘ اوکاڑہ)
روحانی سکون اور ترقی: ایک مرتبہ میں بس سے نیچے اترا تو اترتے ہی ایک صاحب نے میرے ہاتھ میں کتابچہ ’’آزمودہ وظائف سے گھریلو الجھنوں کا حل‘‘ تھما دیا‘ میں نے پڑھے بغیر جیب میں رکھ لیا‘ گھر جاکر پڑھابہت شاندار کتابچہ تھا‘ چھوٹے چھوٹے اعمال تھے‘ اس میں مسواک کے فضائل اور فوائد پڑھے‘ تو میں نے جیب میں مسواک رکھنا شروع کردی‘ مسواک رکھنے کی دیر تھی پہلے میں دن میں دو یا تین نمازیں ہی پڑھ پاتا تھا‘ فجر تو نجانے کب کی پڑھی تھی‘ مگر مسواک رکھنے کے بعد میرا دل خودبخود نماز پڑھنے کو کرے‘ نماز بھی ایسی کہ خشوع خضوع کے ساتھ پڑھتا‘ اب سارا دن ذکر کرتا ہوں‘ برائیوں سے نفرت ہوگئی‘ اس مسواک کے عمل میں واقعی کوئی کرامت ہے‘ کوئی شک نہیں نبی کریم ﷺ کی ہر سنت میں کروڑوں فوائد چھپے ہیں بس ہمارے کرنے میں کمی ہے۔ (ج، کراچی)
بیٹی کو نئی زندگی ملی: بیٹی کو اکثر بیٹھے بیٹھے جھٹکے لگتے تھے‘ بہت زیادہ علاج معالجے کروائے مگر حالت ویسی ہی رہتی‘ دفتر عبقری سے ’’آزمودہ وظائف سے گھریلو الجھنوں کا حل‘‘ کتابچہ لیکر حسب توفیق بیٹی کی نیت کرکے تقسیم کروایا‘ تین ماہ کے اندر اندر میری بیٹی بالکل ٹھیک ہوگئی۔ (عبدالماجد‘ گجرات)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں