محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری رسالہ پڑھتے ہوئے تین سال ہوگئے ہیں‘ چند سال پیچھے جاؤں تو میرے پاس کچھ بھی نہیں تھا‘ گھر میں فاقے‘ بیروزگاری اور قرض کا مارا ہوا تھا۔ در در کی خاک چھانی مگر حاصل کچھ نہ ہوا‘ کسی نے تسبیح خانہ کا بتایا‘ لاہور آنے کا کرایہ نہیں تھا‘ کسی سے کچھ پیسے ادھار لیے‘ اللہ نے سبب بنایا اور میں لاہور تسبیح خانہ میں آگیا‘ اتفاق سے اسی اتوار کو اسم اعظم کا روحانی دم بھی تھا‘ میں نے تسبیح خانہ میں چند دن ٹھہرنے کا پروگرام بنایا‘ اتوار والے دن دم کروایا‘ عجب روحانی تقویت حاصل ہوئی‘ جسم میں اکثر درد رہتا تھا‘ دم کروانے کے بعد وہ درد بالکل ختم ہوگیا۔ عبقری رسالہ میں ایک وظیفہ پڑھا حَسْبِیَ اللہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُ یَاوَارِثُ یَانَصِیْرُ500 مرتبہ صبح و شام اول وآخر گیارہ مرتبہ درود شریف‘ میں نے پڑھنا شروع کردیا۔ تسبیح خانہ سے واپس گھر آیا مگر یہ وظیفہ نہ چھوڑا۔ اللہ کریم نے غیب سے ایسے مد د کی کہ میں حیران رہ گیا‘ میرے گھر چل کر ایک پرانا ساتھی آیا‘ اس نے مجھے کچھ رقم دی اور کچھ مال ادھار دیا کہ اس رقم سے کاروبار شروع کرو اور اس مال کو بیچ کر مزید مال ڈال لو اور جب تمہارے پاس ہو مجھے میرے مال کے پیسے دے دینا۔ میں حیران پریشان کھڑا اس کی باتیں سن رہا تھا اور دل ہی دل میں اپنا وظیفہ پڑھ رہا تھا۔ اللہ کریم نے اس مال اور پیسوں میں اتنی برکت دی کہ اب میں اپنا کاروبار چلا رہا ہوں‘ گھر کا خرچہ بہترین چل رہا ہے‘ پرسکون زندگی جی رہا ہوں جبکہ پہلے میرے بچے میرے سامنے روتے رہتے تھے کہ ہم نے فلاں چیز کھانی ہے جبکہ میری جیب بالکل خالی ہوتی تھی اور میں دل ہی دل میں مانگ رہا ہوتا تھا کہ یااللہ کوئی سبب پیدا فرمادے اور اللہ نے تسبیح خانہ کا سبب پیدا فرمایا‘ وظیفہ ملا‘ پڑھا اور اللہ تعالیٰ نے میری ساری پریشانیاں دور فرمادیں۔ (عبدالجبار، سرگودھا)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں