Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

جائیداد بے اولاد بیوی کے نام لگوادی؟انوکھا سچا واقعہ

ماہنامہ عبقری - اپریل 2020ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری رسالہ کافی عرصہ سے پڑھ رہی ہوں‘ بے شمار ایسے واقعات اس شمارےکی وجہ سے نظر سے گزرے کے جنہیںپڑھ کر میں بے شمار مشکلات اور مصائب سے بچ گئی‘ کچھ قارئین کی ایسی تحریریں پڑھیں کہ زندگی میں کیا کام کرنا ہے اور کیا نہیں کرنا سب سیکھ گئی اور زندگی گزارنےکا ڈھنگ مجھے عبقری سے ہی ملا ہے۔اب اگر معاشرے میں کوئی ایسا واقعہ نظر سے گزرتا ہے تو فوراً عبقری کے واقعات یاد آجاتے ہیں‘ آج میں اپنا آنکھوں دیکھا ایک واقعہ قارئین عبقری کی نذر کرنا چاہتی ہوں ان شاء اللہ یہ تحریر بے شمار کو جینےکا ایک نیا رخ فراہم کرے گی۔ قارئین! یہ واقعہ سوفیصد سچا ہے۔ہم اپنے شہر کے گنجان آباد علاقے میں رہتےہیں‘ الحمدللہ!تمام محلہ ایک دوسرے کےدکھ‘ سکھ‘ خوشی غمی میں شامل ہوتا ہے اور محلے کے کسی ایک گھر کا دکھ تمام محلے کا دکھ اور کسی ایک گھر کی خوشی تمام محلےکی خوشی ہوتی ہے۔ ہمارے گھر سے تین گھر چھوڑ کر ایک گھر میں ایک بڑھیا اپنے شوہر کے ساتھ رہتی تھیں‘ سارا محلہ ان کو ’’بُوا جی‘‘ کے نام سے مخاطب کرتا تھا‘ بُوا جی بے اولاد تھیں‘ بہت علاج کروائے‘ پیروں فقیروں کے پاس دم کروائے‘ عملیات کروائے‘دو ،دو تین تین دن کےسفر کیے مگر بات وہی آخری کہ جب رب کو منظور نہ ہو‘ تب چاہے دنیا جہان کی خاک چھان لیں‘ کچھ نہیں ملتا اور جب رب کو منظور ہو تو گھر پڑی مٹی کی چٹکی بھی لے لیں تو رب کریم شفاء عطا فرما دیتے ہیں۔واپس اپنی کہانی کی طرف آتی ہوں‘ بوا جی کے تین دیور تھے‘ جو اپنے گھروں میں خوش باش اور مطمئن تھے‘ ان کی شادیاں ہوچکی تھیں اور اولادیں بھی جوان تھیں۔
بواجی کے شوہر (جنہیں سارا محلہ پھوپھا جی کے نام سے پکارتا تھا)کے پاس اٹھارہ ایکڑ زمین تھی‘ ان کے ذہن میںیہ بات بیٹھ گئی کہ میری اولاد نہیں ہے میں مرگیا تو میری ساری جائیداد میرے بھائی آپس میں تقسیم کرلیں گے انہوں نے اپنی ساری جائیداد اپنی بیگم(بواجی) کے نام لگادی ‘اس کے علاوہ کاروبار بھی چھپ کر تے کہ کوئی بھائی مجھ سے رقم کا تقاضا نہ کرلے کہ اس کے پاس اتنی دولت ہے۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 833 reviews.