Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

قارئین کی خصوصی اور آزمودہ تحریریں

ماہنامہ عبقری - اپریل 2020ء

سات سے دس سال کے بچوں
کیلئے پپیتا کیوں ضروری؟

کچے پپیتے کے دود ھیارس میں موجود معاون ہضم انزائم پاپائن، پیٹ اور انتڑیوں کے کیڑوں کو ہلاک کرتا ہے۔ تازہ رس ایک کھانے کا چمچہ، اسی مقدار میں شہد اور تین یا چار کھانے کے چمچے گرم پانی، بالغ فرد کیلئے ایک وقت کی خوراک ہے۔ اس خوراک کے دو گھنٹے بعد 30 سے 60 ملی لیٹر کیسٹر آئل کو 250 سے 375ملی لٹرنیم گرم دودھ میں ملاکر پینا چاہئے۔ یہ عمل اگر ضروری ہوتو دو دن دہرانے پر پیٹ کے کیڑے ہلاک کرکے خارج کردیتا ہے۔ سات سے دس سال کے بچوں کو مذکورہ نسخہ آدھی مقدار میں دینا چاہیے۔ تین سال سے کم عمر بچوں کیلئے چائے کا ایک چمچہ ہی کافی ہے۔اس مقصد کیلئے پپیتے کے بیج بھی مفید ہیں۔ ان میں ایک مادہ کیریسین پایا جاتا ہے جو پیٹ کے کیڑے خارج کرنے میں بہت مؤثر دوا ہے۔ اس کےپتوں میں موجود الکلائیڈ کارپین بھی پیٹ کے کیڑوں کو ہلاک یا خارج کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ پتے، شہد کے ساتھ کھلائے جاتے ہیں۔شراب نوشی یا غذائیت کی کمی وغیرہ کے سبب سے جگر کا سکڑ جانا، تصلب جگر کہلاتا ہے۔ اس مرض کے تدارک کیلئے پپیتے کے بیج زبردست اثر دکھاتے ہیں۔ بیجوں کو کچل کر حاصل کیا جانے والا جوس ایک کھانے کا چمچہ، دس قطرے تازہ لیموں کا جوس ملاکر ایک ماہ تک روزانہ ایک یا دو دفعہ پینا شافی علاج ثابت ہوتا ہے۔ پکا ہوا پپیتا، تلی بڑھ جانے کی حالت میں موثر علاج بالغذا ہے۔ پپیتے کو چھیل کر چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر ایک ہفتہ تک سرکہ میں پڑا رہنے دیں۔ بعدازاں اس محفوظ کئے ہوئے پھل میں سے 20گرام دوپہر اور رات کے کھانے کے ساتھ استعمال کریں۔

اچھے اعمال سے خوشحالی اور اعمال بد سے پریشانی مقدر

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!رمضان المبارک کی آمد آمد ہے‘ میرے پاس امت مسلمہ کیلئے ایک پیغام ہے جو میں عبقری کے ذریعے لاکھوں قارئین کی نذر کررہا ہوں۔ قارئین ں سے گزارش ہے کہ اللہ تعالیٰ کے ہوکر رہیں میں نے اکثر نوٹ کیا ہے کہ جو لوگ اللہ سے دوری اختیار کرتے ہیں وہ پریشانیوں اور مصائب میں مبتلا رہتے ہیں۔ ایک مصیبت سے نکلتے ہیں تو دوسری میں پھنس جاتے ہیں۔ مال و دولت ہونے کے باوجود زندگی میں سکون نہیں ملتا۔ اس کے برعکس جو لوگ نماز پڑھتے ہیں۔ نیک کام کرنے کی کوشش اور برائی سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں اللہ انہیں اپنے حفظ و امان میں رکھتا ہے اور ہر پل ان کی مدد کرتا ہے۔ ان کی زندگی میں سکون رہتا ہے ان کے اردگرد کے لوگ‘ بیوی، بچے، دوست احباب سب اس کی عزت کرتے ہیں۔ اس لیے اگر آپ لوگ چاہتے ہیں کہ دنیا و آخرت اچھی گزرے تو پانچ وقت کی نماز پڑھیں اور حقوق العباد کا خیال رکھیں اور کوشش کریں کہ کسی کی دل آزاری نہ ہو اور کسی کا حق نہ مارا جائے اور کسی کے ساتھ ظلم و زیادتی نہ ہو۔ ورنہ یہ دنیا آپ کے لیے عذاب بن جائے گی پھر آپ مارے مارے پھریں گے کبھی بیماریوں کی وجہ سے ڈاکٹروں کے پاس اور کبھی پریشانیوں کی وجہ سے عاملوں کے پاس۔اصل بات یہ ہے کہ انسان کی زندگی کی خوشیاں اور غم انسان کے اعمال ہی کی وجہ سے آتے ہیں اگر اعمال ایسے ہوں تو آنے والی پریشانیاں بھی ختم ہو جاتی ہیں اور اگر اعمال برے ہوں گے تو نہ آنے والی پریشانیاں بھی آجائیں گی۔آئیے! اسی رمضان کی آمد سے پہلے اپنامحاسبہ کریں اور اعمال بد سے اعمال نیک پر آجائیں گی۔ (محمد آصف، جہانیاں)

 شوگر ‘ کینسر اورچنبل کے زخم کیلئے

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری رسالہ پڑھتے ہوئے تقریباً چار سے پانچ سال ہوگئے‘ بے شمار نسخہ جات آزمائے الحمدللہ لاجواب پائے۔ میرے پاس بھی ایک انتہائی کامیاب نسخہ ہے جو میں قارئین عبقری کی نذر کرتا چاہتا ہوں۔ قارئین ضرور آزمائیے بہت لاجواب چیز ہے۔ یہ میرا بھی آزمودہ ہے۔ھوالشافی:دارچکنا6گرام، پارہ 6گرام، رس کپور 6گرام، ہڑتال ورقیہ6گرام، گندھک آملہ سار 100گرام، بابچی300گرام، اجوائن دیسی 300 گرام، آب مولی ایک کلو۔ ترکیب: پارہ اور گندھک کی کجلی بنانی ہے۔ کجلی بنانے کے بعد دارچکنا‘ رس کپور اور ہڑتال ورقیہ ڈال کر اچھی طرح پیس لیں۔ پھر آب مولی ڈال کر رگڑ رگڑ کر سارا پانی ختم کرنا ہے۔ پائوڈر بنانے کے بعد بابچی اور اجوائن دیسی گرائنڈ کر کے اس میں ملادیں۔ طریقہ استعمال: اگر جسم کے کسی حصے پر زخم ہوتو پائوڈر ویزلین میں ملا کر لگائیں اگر پورے جسم پر خارش ہوتو پائوڈر تیل میں ملا کر لگائیں۔ فائدہ:یہاں سعودیہ میں ایک شخص کے سر پر زخم بنا وہ زخم بڑھتے بڑھتے پورے سر کے بال بھی اتر گئے اور زخم اتنا زیادہ کہ سر پر ایک رومال رکھتا تھا وہ رومال خون سے بھر جاتا پھر دوسرا رومال بدل لیتا اس طرح دن میں تین رومال تبدیل کرتا۔ اس نے بہت علاج کروائے لیکن کوئی افاقہ نہ ہوا اب مایوس ہوچکا تھا۔ زخم کینسر کے بہت قریب تر پہنچ چکا تھا۔ ایک دن کوئی چیز لینے میرے دواخانے پر آیا میں نے دیکھا تو کہا میں آپ کا علاج کروں تو اس نے کہا کہ کوشش کرکے دیکھ لیں مجھے تو کوئی امید نظر نہیں آتی۔ میں نے اسے ایک ہفتے کی دوائی دی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ نے چاہا تو تمہیں ضرور فائدہ ہوگا ایک ہفتے بعد دوبارہ آیا تو بہت خوش تھا اس کے زخم سے خون رسنا بند ہوگیا ۔ چھ ماہ کے علاج کے بعد اب وہ بالکل ٹھیک ہے۔ احتیاط: یہ ساری دوائیاں زہریں ہیں۔ اس دوائی کو تجربہ کار ہی تیار کرسکتا ہے اگر دوائی کی تیاری میں کوئی کمی بیشی رہ گئی تو الٹا نقصان ہوسکتا ہے۔کسی مستند حکیم سے تیار کروائیں۔(حکیم محمد شفیق، سعودیہ)
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کا سایہ ہم پر تا دیر قائم و دائم رکھے۔ تقریباً تین چار سال پہلے ہمارا تعارف عبقری سے ہوا تعارف کیا ہوا کہ بس ہم عبقری کے دیوانے ہوگئے ہر ماہ شدت سے عبقری کا انتظار رہتا ہے جس جس نے عبقری دیکھا بس اس کا دیوانہ ہوتا چلا گیا۔آپکا درس ہر وقت ہمارے گھر چلتا رہتا ہے۔ عبقری اور آپ کے بتائے ہوئے وظائف اور اعمال سے ہم نے بے حد نفع پایا اور ہماری ڈھیروں مشکلات حل ہوئیں۔
روحانی باکس
اگر کسی کے چہر پر دانے، پھنسیاں یا داغ دھبے وغیرہ ہوں تو تین دفعہ بسم اللہ اللہ اکبر اور ایک مرتبہ یہ آیت ’’اَمْ اَبْرَمُوْآ اَمْرًا فَاِنَّا مُبْرِمُوْنَ‘‘ پڑھ کر شہادت والی انگلی پر لعاب لگا کر اس پر دم کرکے متاثرہ جگہ پر لگائیں۔ انشاء اللہ سوفیصد رزلٹ پائیں گے۔ میرا آزمودہ عمل ہے۔ وضو کے بعد یہ عمل زیادہ پرتاثیر ہے یقین کیجئے میں نے آج تک دانے، داغ دھبوں وغیرہ کے لیے کوئی مرہم یا کریم استعمال نہیں کی۔ بس یقین سے یہ عمل کیا اور بہت جلد نفع پایا۔ (شہناز رشید، مری) 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 826 reviews.