Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

روزانہ 150 افراد کی افطاری

ماہنامہ عبقری - اپریل 2020ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ کریم آپ کو سرسبز و شاداب رکھے ‘ہر آفت اور مصیبت سے اپنی پناہ میں رکھے۔ یقیناً یہ ہم عوام پر بلکہ عام و خاص پر رب کریم کا فضل ہے کہ جس نے آپ جیسا مخلص بندہ میسرکیا۔ اصل موضوع کی طرف آتا ہوں ۔محترم حضرت حکیم صاحب ! آپ کا ایک بیان سنا تھا جس میں آپ نے صدقہ و خیرات کرنے کے فضائل اور پھر انعامات ربی کا خوب چرچا کیا‘ دل کو لگا اور اس دن سے دل میں یہ تڑپ شروع ہوگئی کہ میں بھی ایسے تقسیم کروں‘ حسب استطاعت شروعات کیں‘ ایک عجب لذت ملنے لگی اب تو ماشاء اللہ ایک لت سی پڑتی جارہی ہے اور آپ نے خصوصاً رمضان میں پانی کی طرح بہانے کے فضائل بیان کیے محترم رمضان آنے والا ہے اور میں نے ارادہ کیا ہے کہ ان شاء اللہ ہر جمعۃ المبارک کو افطاری کرانی ہے‘ ان شاء اللہ اور افطاری پھل فروٹ وغیرہ اور اچھی طرح کرانے کا ارادہ ہے اور ساتھ یہ ارادہ ہے کہ میں رب سے اس بار مانگ لوں کہ یا کریم اگلے رمضان تک مجھے اتنا عطا کر اپنے غیبی خزانوں سے کہ میں پورا رمضان کم از کم 100 سے 150لوگوں کی روزانہ افطاری کرائوں‘ تیری رضا کیلئے۔اس رمضان‘ اللہ کریم نے واقعی میری سنی ہے اور ان شاء اللہ میں انتظامات میں لگا ہوا ہوں کہ مخلوق خدا کو افطاری کراؤں۔ایک نسخہ جو کہ آزمودہ ہے قارئین کی نذرکرتا ہوں:۔احتلام کیلئے کامیاب نسخہ:ھوالشافی:تخم بھنگ، تخم جوزماثل، تخم کوکناراور پوٹاشیم برومائید ہر ایک 50,50 گرام تمام کو باریک پیس کر 2 رتی دن میں تین بار کھانے کے بعد کسی سفوف مغلظ یا سفوف مفرح میں ملا کر کھلائیں اگر مریض کا بلڈپریشر کم ہوتا ہو یا مریض کمزور ہوتو نمکین پانی کے ساتھ یہ دوا کھلائیں جو احتلام کسی بھی دوا سے ٹھیک نہ ہوتا ہو اس سے شرطیہ ٹھیک ہو جاتا ہے۔ اس سے زیادہ مقدار نہ دیں۔انتہائی سستا اور بے ضرور ٹوٹکہ ہے‘ خاص طور پر ان لوگوں کیلئے جن کے کپڑے اکثر رمضان المبارک میں زیادہ ناپاک ہوتے ہیں۔

احتلام کیلئے کامیاب نسخہ
قارئین!
تخم بھنگ ، تخم جوزماثل، تخم کوکنار، اور پوٹاشیم،برومائید ہر ایک 50,50گرام تمام کو باریک پیس کر 2 رتی دن میں تین بار کھانے کے بعد کسی مغلظ یا سفوف مفرح میں ملا کر کھلائیں اگر مریض کا بلڈپریشر کم ہوتا ہو یا مریض کمزور ہوتو نمکین پانی کے ساتھ یہ دوا کھلائیں جو احتلام کسی بھی دوا سے ٹھیک نہ ہوتا ہو اس سے شرطیہ ٹھیک ہو جاتا ہے۔ اس سے زیادہ مقدار نہ دیں۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 825 reviews.