محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں آپ کا عبقری رسالہ ہر مہینے پڑھتا ہوں اور مجھے بہت فائدہ مند لگا ہے۔ میں نے اپنے باقی دوستوں کو بھی اس کی عادت ڈال دی ہے۔ میں حافظ قرآن ہوں اور پہلی بار آپ کو لکھ رہا ہوں۔ میں رمضان میں قرآن پاک یاد کرنے کا طریقہ بتانا چاہتا ہوں جو کہ ان حفاظ قرآن کیلئے نہایت فائد مند ثابت ہوگا جو رمضان کے مبارک مہینے میں قرآن پاک سناتے ہیں۔ طریقہ درج ذیل ہے:رمضان المبارک میں عشاء کی نماز (تراویح) کے بعد اگلا پارہ کا ناظرہ کرلیں۔ پھر فجر کے وقت تہجد کی نماز پڑھ کر اللہ سے دعا مانگ لیں۔ رات کو نیند میں اللہ رب العزت آپ کے دماغ میں خاکہ بٹھا چکے ہوں گے۔ سحری کرنے کے بعد نماز سے پہلے دوبارہ ایک بار ناظرہ کرلیں۔ نماز فجر کے بعد زبانی پڑھنا شروع کریں ان شاء اللہ آپ کو یاد ہوگا۔ دن کواگر وقت ملتا ہے تو بہتر ہے ورنہ افطار کے بعد لازمی پڑھ کر کسی کو سنادیں۔ ایسا کرنے سے آپ کو صحیح یاد ہو جائے گا اور غلطی کی گنجائش بھی نہیں رہے گی۔ (حافظ بلال اظہار، صوابی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں