محترم قارئین! مجھے تسبیح خانہ میں میرا ایک دوست پہلی مرتبہ زبردستی لایا‘ درس سنا‘ دل کو سکون ملا۔ دوسری مرتبہ بھی مجھے وہی دوست تسبیح خانہ میں ہر جمعرات عصر سے لیکر اتوار کی دوپہر تک ہونے والے تین روزہ روحانی چلہ میں لے کر آیا‘ میں نے درس بھی سنا‘ ذکراذکار کی نشستوں میں بھی شامل ہوا‘ ’اسم اعظم کا روحانی دم‘ بھی کروایا۔ دوسری مرتبہ تو مجھے جیسے کوئی چیز اٹھاکر تسبیح خانہ لائی ہو‘ ایک گھنٹے پہلے پلان بنا اور اگلے گھنٹے میں تسبیح خانہ میں تھا‘ تسبیح خانہ آنےسے مجھے کیا ملا؟ اور جو کچھ میں نے پایا وہ شاید الفاظ میں ممکن نہیں کامیابی چاہتے ہیں تو آئیں تسبیح خانہ میں‘ اپنے من کی دس مرادیں پالیں۔تسبیح خانہ میں اللہ والے اللہ سے ملادیتے ہیں‘ آپ کی رکاوٹیں ایسے دور ہوں گی جیسے کبھی تھیں ہی نہیں۔ آپ اپنے من میں ڈوب کر راز زندگی پاجائیں گے‘ تسبیح خانہ میں ہونے والی ذکر اور مراقبہ کی محفلوں سےبندہ رب کو منالیتا ہے‘ اس چلہ سے مجھے مزید یہ فائدہ ہوا کہ مجھے نماز میں رکاوٹ تھی اور کوئی وظیفہ کرتا تو کوئی چیز روک دیتی تھی الحمدللہ! میں نے تسبیح خانہ میں تین دن تہجد‘ پانچ وقت نماز باجماعت ادا کی اور تمام ذکراذکار کیے‘ تین دن میں ایسے ماحول میں رہا جن کو میں غنیمت سمجھوں گا‘ واقعی تسبیح خانہ ایسی جگہ ہے جہاں سب کچھ میسر ہے۔ بس یقین اعظم چاہیے۔
تسبیح خانہ میں ہونےو الے ہفتہ وار روحانی چلہ میں کی بہت برکات ہیں‘ اس چلہ میں ایسے شامل ہوکر ایسے محسوس ہورہا تھا جیسے ہرطرف نور کی بار ش ہورہی ہے‘ میرے دل کو سکون مل رہا ہے‘ مجھے ذہنی سکون ملا۔ جسم ایسے ہلکا پھلکا ہوگیا جیسے سالوں کی تھکاوٹ اتر گئی ہو۔کہتےہیں جہاں اللہ کا ذکر ہو وہاں اللہ کے نورانی فرشتے آتے ہیں۔ اس روحانی چلہ میں شامل ہوکر میرا عبقری سے رشتہ اور بھی مضبوط ہوگیا ہے اور ان شاء اللہ یہ تعلق ہمیشہ قائم رہے گا۔نورانی لنگر کو کیسے بھول سکتا ہوں‘ جسے کھانے دل کو راحت ملتی ہے۔ جسمانی شفاء ملتی ہے۔اللہ کریم سب کو خوشیاں دے اور خوشیاں بانٹنے کی توفیق عطا فرمائے۔ میں شیخ الوظائف اور تسبیح خانہ میں موجود خدمت والوں کیلئے بہت دعائیں کرتا ہوں۔ (عدیل اشرف‘ فاروق آباد)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں