جب اسے بتایا کہ بہنوئی آرہے ہیں تمہارا علاج کرنے تو کہنے لگا میں انہیں ہرگز نہیں آنے دوں گا۔پھر میں نے بیت الخلاء کی دعا پڑھنا شروع کردی‘ ایک بات میں نے نوٹ کی کہ بیت الخلاء کی دعا سے اسے بہت تکلیف ہورہی تھی۔ جب بہنوئی آئے تو وہ ہلکا ہلکا سا رونے لگا ‘ جب بہنوئی نےسختی سے پوچھا تو پھربھائی کےا ندر موجود جنات نے بتایا کہ پہلے نعلین مبارک ہم سے دور کریں ‘نعلین دور کیے توکہنے لگے: ہم خود نہیں آئے بلکہ بھیجے گئے ہیں اور جب انہوں نے نام بتایا کہ کس نے بھیجا ہے تو مجھے یقین نہ آیا کیونکہ وہ میرے ابو کے بہت کے قریبی تھے ہماری ان سے کبھی کچھ ایسی بات نہیں ہوئی جس کی وجہ سے وہ ایسا کرتے‘ یہ فقط حسد کے وجہ سے ایسا کررہے ہیں اور انہوں نے بتایا کہ وہ کالا علم کرتے ہیں‘ اس کا بیٹا اور بہو بھی اس کے ساتھ ملی ہوئی ہے‘ وہ آپ کو بھوکا مارنا چاہتی ہے‘ آپ کے والد صاحب کو بھی اسی نے کالے علم کے ذریعے گھر سے نکلوایا اور آپ کے بڑے بیٹے کوبھی نوکری نہیں کرنے دے گی اور پروموشن نہیں ہونی دے گی‘ میرے دو بھتیجے ہیں‘ ان کے بارے میں بتایا کہ انہیں بھی مارنا چاہتی ہے اور جنات نے بتایا کہ ہمیں آج آپ کے بھائی کو مارنے کے لیے بھیجا گیا تھا لیکن عین وقت میرا دوسرا بھائی اوپر سے آگیا۔ انہوں نے بتایا کہ آپ کے مالی حالات خراب کرنے کے لیے وہ کالا علم کرتی ہے۔ حضرت یہ وہ ہیں جن پر ہمیں کبھی شک نہ تھا کہ یہ ایسا کرسکتے ہیں۔بہرحال میرے بہنوئی (جو کہ عامل ہیں) انہوں نے ذرا سختی کی توان میں سے ایک جننی بولی کہ میں اسلام قبول کرنا چاہتی ہوں‘ بہنوئی نے اسے دائرہ اسلام میں داخل کیا ایک جن اور بھی غیرمسلم تھا وہ بھی دائرہ اسلام میں داخل ہوگیا۔ یہ سارا واقعہ ذکر اس لیے کیا کہ یہ چیزیں کبھی بھی ظاہرہوکر یوں سارا راز نہیں کھولتی میرا یقین ہے کہ یہ بھی آپ کے دیئے ہوئے وظیفہ کی بدولت اللہ تعالیٰ نے ہمیں سب کچھ دکھلا دیا۔
آپ کا دیا ہوا وظیفہ سوا لاکھ کی تعداد میں ایک مرتبہ پورا کرچکے ہیں اب صرف 313 مرتبہ روز پڑھتے ہیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں