Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

گھریلو مسائل کا انسائیکلو پیڈیا

ماہنامہ عبقری - اپریل 2020ء

ہر قسم کے درد کیلئے سینے میں‘ جوڑوں میں‘ دانت میں‘ سر میں درد، ہر پریشانی‘ بیماری‘ الجھن کیلئے میرے والد درج ذیل دم کیا کرتے تھے اور ان کے بعد میں بھی کرتا ہوں تولوگوں کو لاجواب فائد ہوتا ہے۔ اس کا صرف ایک واقعہ درج کررہا ہوں۔ میرے پاس ایک پٹھان بھائی آئے‘ گردے کے مرض میں مبتلا تھے‘ میرے پاس دوائی لے کر آیا کہ اس پر دم کردیں‘ میں نے اس کو کہا کہ دوائی لے جاؤ لیکن وہ نہ مانا اس کے اصرار پر پانی پردم کردیا اور کہا کہ وہ خود بھی سارا دن مسلسل اور لاتعداد پڑھ کر پانی پر دم کرکے پیے اس عمل سے اس کی پتھری نکل گئی۔ دم یہ ہے: اَللّٰھُمَّ اَنْتَ الْبَاسِطُ
ہرمقصد کے حل کیلئے آسان عمل :نماز فجر کی سنت اور فرض کے درمیان 41 مرتبہ الحمد شریف وصل بسم اللہ کے ساتھ پڑھیں اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف آخری مرتبہ اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَ اِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ کو 41بار تکرار کریں پھر دعا کریں۔ (اللھم، ص186) بعد نماز عشاء دو نفل پڑھ کر گیارہ سو مرتبہ درود شریف پڑھیں اور اپنے مطلوبہ کام کے حل کیلئے دعا کریں۔ روزانہ کسی بھی وقت یَا رَحْمٰنُ پانچ ہزار مرتبہ پڑھ کر دعا کریں۔
ہاضمے کا لاجواب ٹوٹکہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں نے عبقری میں سے دیکھ کر ایک ٹوٹکہ ہاضمہ کیلئے بنایا۔ مجھے اس سے اتنا فائدہ ہوا کہ میں بتانہیں سکتا۔میرا سالہا سال سے ہاضمہ کا مسئلہ تھا جو اس ٹوٹکہ سے بالکل ٹھیک ہوگیا۔ ٹوٹکہ صرف یہ ہے کہ میں نے سونف اورچینی ہموزن لے کر سفوف بنالیا اور کھانے کے بعد آدھا چمچ چائے والا استعمال کیا۔ اس کے علاوہ جس کسی کو لیموں راس نہ آئے تو وہ لیموں کھا کر تھوڑا سا لہسن کھالے لیموں نقصان نہ دے گا۔ (بحوالہ عبقری جلد نمبر11)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 802 reviews.