محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! یہ دسویں یا گیارہویں روزے کی بات ہے‘ تسبیح خانہ میں صبح سحری کی نماز فجر ادا کی درس کے بعد گھر گیا‘ سونے کے لیے لیٹا تو اچانک پیاس کی شدت محسوس کی‘ یہ پیاس کی شدت اتنی تھی کہ اس کی وجہ سے نیند بھی نہیں آرہی تھی یا یوں کہہ لیں شدید گرمی میں دوپہر کو بائیک پر بندہ لاہور کی شاہ عالم مارکیٹ کا چکر لگائے تو پیاس کی جو حالت ہوتی ہے اس سے بھی کہیں زیادہ ‘پھر مجھے عبقری کا رمضان المبارک کا خاص شمارہ میں آنے والاٹوٹکہ یاد آیا اور میں نے سات بار یَامُقِیْتُ پڑھ کر ہاتھوں پر دم کرکے چہرے پر پھیر لیے تھوڑی دیر میں نیند آگئی۔بعد میں جب جاگا تو بالکل فریش تھا‘ بلکہ افطاری کے وقت میں بیٹھا سوچ رہا تھا کہ اگر سارا دن میں ویسی ہی پیاس رہتی تو میرا روزہ میں نجانے کیا حال ہوتا جبکہ افطاری کاوقت ہے اور پیاس کا ابھی دور دور تک خیال نہیں۔قارئین! رمضان المبارک مئی میں آرہا ہے‘ آپ کو جب بھی پیاس محسوس ہو آپ بھی یہی عمل کیجئے ۔
اہلیہ کی بیماری میں دعا کا کمال
اَلْـحَمْدُ لِلہِ الَّذِیْ عَافَانِیْ مِمَّا ابْتَلَاکَ بِہٖ وَ فَضَّلَنِیْ عَلٰی کَثِیْرٍ مِّـمَّنْ خَلَقَ تَفْضِیْلًا (مشکوٰۃ) میری اہلیہ کو پھنسی دانے نکلے تو دیکھ کر میں نے یہ دعا پڑھی کیونکہ میری یاداشت میں تھا کہ کسی بیمار کو دیکھ کر یہ دعا پڑھنے سے بندہ اس بیماری سے محفوظ رہتا ہے (بحوالہ حدیث)۔ گھر میں میری بیٹی اور ابو کو بھی بعدازاں وہ دانے نکلے اور فی کس میڈیسن کا خرچہ تقریباً تین ہزار ہوا۔ الحمد للہ! میں اس بیماری سے محفوظ رہا اب مختلف بیماریوں کو دیکھ کر یہ دعا پڑھتا ہوں خاص طور پر کبھی ہسپتال جانا پڑجائے تو ہر آنے جانے والے کو دیکھ کر پڑھ لیتا ہوں۔
خدا جانے کون کس بیماری میں مبتلا ہے اور اللہ اس بیماری سے بچائے۔ آمین
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں