محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے بیٹےنے اے سی سی اے لاہور میں داخلہ کی خواہش کی تو میں نے کہا کہ بیٹا اتنی رقم میں کہاں سے لائوں؟بچے نے ضد کی میں بہت پریشان ہوا آخر میرے دل میں یہ وظیفہ پڑھنے کا شوق پیدا ہوا۔ سخت گرمیوں کا موسم تھا میں نے بعد نماز عشاء دو رکعت نماز نفل(حاجت) کے پڑھ کر خلوت میں یَالَطِیْفُ 16641 مرتبہ پڑھا (129 تسبیح)اور ہر تسبیح کے بعد اَلَا یَعْلَمُ مَنْ خَلَقَ وَھُوَ اللَّطِیْفُ الْخَبِیْرُ(سورۂ ملک)تین دفعہ پڑھ کر پھر یَالَطِیْفُ کا وظیفہ پڑھتا رہا‘ سحری کے وقت وظیفہ ختم ہوا۔ صبح اذان کے بعد نماز فجر پڑھ کر سوگیا کیونکہ ساری رات کا جاگا‘ دن گیارہ بجے اٹھا ‘غسل کیا اور بازار سبزی لینے گیا‘ واپسی پرگھر آیا تو گھر بچوں نے کہا کہ یہ لفافہ دروازے پر کوئی دے گیا ہے‘ میں نے جب لفافہ کھولا تو پاکستانی کرنسی کے مطابق (ایک لاکھ پچاس ہزار روپے) کے بدل برطانیہ کے پاؤنڈ تھے بچے کو جتنی فیس کی ضرورت تھی اللہ نے اتنے پاؤنڈ عنایت فرمادیئے۔ میں نے پوچھا کون آدمی دے گیا ؟بچی جو دروازے پر گئی اس نے کہا کوئی موٹر سائیکل پر آدمی آیا اور اس نے پوچھا کہ عبدالحئی کا مکان ہے میں نے کہا ہاں؟ پوچھا: وہ کدھر ہیں؟ بچی نے جواب دیا بازار سبزی لینے گئے ہیں‘ اور وہ یہ لفافہ دے کر چلا گیا کہ ان کو دے دینا۔میں لفافہ پکڑے کافی دیر سوچتارہا کہ کون ہوسکتا ہے مگر میں نے آج تک نہ کسی سے ادھار لیا تھا نہ کسی کو دیا تھا۔ پھر ایک ہی خیال بار بار آئے کہ اللہ کریم نے غیبی مدد فرمائی ہے۔ سبحان اللہ!
پیپرز میں کامیابی کا لاجواب وظیفہ
میرا بیٹا برطانیہ کے کالج میں داخلہ ملنے کے بعد جب پہلا پیپر دینے لگا تو فون کیا کہ ابو پیپر کی کامیابی کے لیے اس رات والا وظیفہ یَالَطِیْفُ پڑھیں میں نے فون پر جواب دیا کہ بیٹا ساری رات میں اب جاگ نہیں سکتا طبیعت خراب ہو جاتی ہے آپ یہ وظیفہ بارہ دن پڑھیں انشاء اللہ کامیابی ہوگی بعد نماز عشاء 1200 مرتبہ 12دن پڑھیں یَابَدِیْعَ الْعَجَائِبِ بِالْخِیْرِ یَابَدِیْعُ۔14پیپر تھے بچے نے ہر پیپر کے کامیابی کے لیے مندرجہ بالا وظیفہ پڑھا اللہ نے کامیابی عطا فرمائی۔الحمدللہ!
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں