میں نے کہا : میں مانتا ہوں آپ بہت بڑے ڈاکٹر ہیں مگر میرے کہنے پر صرف دس دن یہ ٹوٹکہ استعمال کرلیں میں گارنٹی دیتا ہوں کہ آپ کا مرض ختم ہوجائے گا اور آپ کی صحت مزید نکھر جائے گی۔ میری سنجیدگی دیکھتے ہوئے ان مزاج ذرا دھیما ہوا اور بولے: اچھا بتائیں کیا ٹوٹکہ ہے؟
میں نے کھجور کو پکڑا اور کہا: آپ ہمیشہ کھجور اس طریقے سے کھائیں کہ جب بھی کھجور منہ میں ڈالیں ساتھ کھیرا کھائیں۔ (یعنی کھجور کو دانتوں سے آدھا کھائیں اور ساتھ کٹے ہوئے کھیرے کا ایک ٹکڑا کھائیں) آپ جتنی مرضی کھجوریں اس طریقے سے کھالیں آپ کو کبھی کوئی مسئلہ نہیں ہوگا بلکہ بہترین طاقت‘ فٹنس اور خوبصورتی کا لاجواب راز ہے۔سارا دن آپ کو کبھی تھکاوٹ‘الجھن‘ چڑچڑاپن‘ جسم کا ٹوٹنا‘ سستی‘ کاہلی‘ کمزوری ہرگز نہیں ہوگی۔ ہروقت چست‘ تازہ دم رہیں گے۔ میری بات کو انہوں نے سنجیدگی سے لیا اور مجھے کہنے لگے: میں آپ کے مشورے پر ضرور عمل کروں گا آپ گیارہویں دن میرے پاس آئیے گا۔ میری کچھ مصروفیات تھیں میں پندرہ دن بعد ان کے پاس حاضر ہوا‘میری حیرانگی کی انتہا نہ رہی‘ وہ ڈاکٹر جو کسی سے سلام نہ لیتا تھامجھے دیکھتے ہی اپنی کرسی سے اٹھا اور گلے لگایا۔ بیٹھتے ہی کہنے لگا: جناب! زندگی میں پہلی مرتبہ ہوا کہ کھجور کھانے سے میرے منہ میں چھالے نہیں ہوئے‘ میں نے جی بھر کر کھجور آپ کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق کھائی‘ میں کھجور کے بے پناہ فوائد جانتا تھا مگر اس سے محروم تھا‘ آج میرے ہاتھوں میں جو جان ہے‘ میرے قدموں میں جو جماؤ ہے وہ پہلے ایسے نہ تھا۔ اب میں چلتا ہوں کمر بالکل سیدھی رہتی ہے‘ کمر میں درد‘ جھکاؤ‘ سستی‘ جھنجھلاہٹ سب ختم ہوچکا ہے۔ میں آپ کا انتہائی مشکور ہوں۔ میں نے ان کی بات کاٹتے ہوئے کہا کہ آپ میرا نہیں بلکہ آقائے دوجہاں حضور نبی کریم ﷺ کا شکریہ ادا کیجئے کیونکہ یہ ٹوٹکہ میرا نہیں بلکہ آپ ﷺ کی احادیث کے الفاظ ہیں ۔ میری بات سن کر ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے ۔ میں نے انہیں پھر حدیث مبارک سنائی: آپ ﷺ کا ارشاد پاک ہے ’’کھجور کے ساتھ کرکری (کھیرا) کھائیں تو گرمی کی تاثیر ٹھنڈا کردیتی ہے۔‘‘میں نے حدیث مبارکہ سنائی اور ان سے اجازت لی اور وہاں سے واپس آگیا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں