صرف کمزوری ہی کمزوری ہے!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں جسمانی لحاظ سے بہت کمزور ہوں‘ ایک پاؤں سے بھی معذور ہوں‘ تقریباً تین یا چار سال سے بہت زیادہ بیمار رہنا شروع ہوگیا ہوں۔ اسی وجہ سے میں بلڈپریشر ‘ دل اور بواسیرکی بیماری میں مبتلا ہوگیا ہوں۔ براہ کرم مجھے ان بیماریوں سےنجات کیلئے کوئی نسخہ عنایت فرمائیں۔ شکریہ (نیرمقصود‘ لاہور)
مشورہ: آپ عبقری دواخانہ کی ’’دل شفاء‘‘،’’معجون شفاءیابی‘‘ او ر’’کراماتی تیل‘‘ لکھی گئی ترکیب کے مطابق کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔ اس کے ساتھ ایک نسخہ ضرور استعمال کریں۔ دو چمچ اسپغول کا چھلکا لیکر اس میں خالص زیتون کا تیل دو چمچ ڈالیں اور مکس کرکے کھالیں۔ ایسے ہی صبح ‘ دوپہر شام کھاتے رہیں۔ ان شاء اللہ بہت جلد آپ درج بالا مسائل سے چھٹکارا حاصل کرلیں گے۔
ٹائیفائیڈ کے بعد گردن ربڑ جیسی ہوگئی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! 2016ء میں مجھے ٹائیفائیڈ ہوا تھا‘ مقامی معالجین سے علاج چلتا رہا کچھ بہتر ہوا تو اس کے بعد ہیپاٹائٹس سی ہوا‘ پھر 2017ء میں یرقان ہوا‘ اس کے بعد ٹیسٹ کروائے مگر ڈاکٹر نے کچھ نہیں بتایا۔ اب میری یہ حالت ہے کہ خون کی کمی ہوگئی ہے‘ سر میں درد رہتا ہے‘ سیدھا ہاتھ کپکپاتا ہے‘ زبان موٹی ہوجاتی ہے اور گردن جیسے ربڑ کی ہوجاتی ہے۔ مہربانی فرما کر کے میرے لیے کوئی دوا تجویز کریں تاکہ میں بھی صحت مند زندگی گزارسکوں۔ (ا۔راجپوت‘سیالکوٹ)
مشورہ:ـآپ عبقری دواخانہ کی ’’ہیپاٹائٹس نجات سیرپ‘‘ کی 18 بوتلیں لکھی گئی ترکیب کے مطابق پئیں۔ اس کے ساتھ عبقری دواخانہ کی ’’اکسیرالبدن اور فٹنس فولاد ٹانک‘‘ بھی لکھی گئی ترکیب سے چند ہفتے مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔نماز پنج وقتہ ادا کریں‘ صبح کی سیر لازمی کریں چاہے کچھ دیر کیلئے ہی چہل قدمی کریں۔ موسمی پھل کھائیں۔
بڑی بہن کی حالت دیکھی نہیں جاتی!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ پاک آپ کی عمر دراز کرے اور آپ کی خیرو عافیت ہو‘ آپ کا رسالہ ہمارے گھر کا آئیڈیل ہے۔آپ کے رسالہ میں بہت سے آزمودہ وظائف ہوتے ہیں جو ہم اکثر آزماتے ہیں۔ میں زندگی میں پہلی مرتبہ کسی ادارہ کو خط لکھ رہی ہوں۔ مسئلہ دراصل میری بڑی بہن کا ہے۔ میری بہن کچھ عرصہ پہلے شدید بیمار ہوگئی تھیں‘ انہیں اعصابی کمزور ی ہوئی جس کی وجہ سے وہ بہت کمزور ہوگئی ہیں اور ان کے پورے جسم پر جھریاں اور خاص طور پر چہرہ اور آنکھوں کے نیچے جھریاں بہت نمایاں ہوتی ہیں براہ کرم کوئی نسخہ بتادیجئے۔ بڑی بہن کی حالت دیکھی نہیں جاتی‘ ان کی عمر اس وقت 40 سال ہے۔ (پوشیدہ)
مشورہ: اپنی بہن کو مستقل پھلوں کا استعمال کروائیں‘ تازہ جوس، سبزیاں استعمال کروائیں‘ خوبانی خشک اور چھوہارہ ایک ایک عدد رات کو دودھ میں بھگودیں‘ صبح نہار منہ کھلائیں اور دودھ پلادیں۔ اس طرح چند ہفتے استعمال کروائیں۔ خالص مکھن ‘ دودھ اور عمدہ دیسی گھی حسب طبیعت تھوڑا تھوڑا استعمال کرانا شروع کریں۔ گوشت شوربے کے ساتھ پکا کر اس میں روٹی (پھلکا) کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے ڈال کر کھلائیں۔ روزانہ صبح و شام تین کھجوریں پکی ہوئیں اچھی طرح چبا کر کھائیں اور اوپر سے ایک گلاس دودھ پی لیں۔ ان شاء اللہ کچھ عرصہ بعد ان کی صحت بحال ہوجائے گی۔
تین سال ہوگئے! بیٹے کے ہاں اولاد نہیں
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں اپنے بیٹے کامسئلہ لےکر حاضر ہوئی ہوں‘ میرے بیٹے کی شادی کو تین سال ہوگئے ہیں مگر اولاد نہیں ہے۔ میرے بیٹے کے سپرمز زیرو ہیں‘ بہت جگہ سے علاج کروا چکا ہے‘ مگر نتیجہ صفر ہی نکلتا ہے‘میری خواہش ہے کہ آپ خاص دعا بھی کریں اور دوا بھی لکھیں۔ اللہ تعالیٰ اس کو سپرمز کی نعمت عطا کرے۔ آمین! (ایک پریشان حال ماں‘ کراچی)
مشورہ:آپ اپنے بیٹے کے علاج کیلئے یہ نسخہ استعمال کریں۔ سبزی منڈی میں بیٹے کو بھیج کر سفید پیاز منگوالیں‘پھر ان کا پانی نکلوائیں اور اس پانی کے ہموزن خالص شہد لیں‘ اب دونوں کو برتن میں ڈال کر پکائیں۔جب سفید پیاز کا پانی خشک ہوجائے توآگ بند کردیں‘ ٹھنڈا ہونے پر بوتل میں بھرلیں‘ صبح و شام ایک کھانے کا چمچ ہمراہ دودھ بیٹے کو کھلائیں‘ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے کیجئے ان شاء اللہ دوبارہ جب رپورٹ کروائیںگی تو مایوسی نہیں ہوگی۔
مجھے نکسیر کا مرض ہے!
مجھے نکسیر کا مرض ہے۔ بعض مرتبہ ناک سے بہن خون نکلتا ہے آپ اس بارے میں کوئی مشورہ دیں کیونکہ اس وجہ سے میں اب بہت پریشان ہوچکا ہوں۔ (عمیر، کراچی)
مشورہ: نکسیر سے واقعی خوف آتا ہے۔ کسی نے ایک ٹوٹکہ بتایا کہ مٹی کے گھڑے میں رکھا پانی لے کر اس کو سر پر ڈالیں۔ عام طور پر اسے پانی کی نسوار بھی کہا جاتا ہے۔ مٹی کے لوٹے میں پانی لے کر روزانہ سات دن تک یہ عمل کریں۔ ان کا کہنا ہے کہ پھر زندگی میں کبھی نکسیر نہیں پھوٹی۔ بے شمار لوگوں کو یہ ٹوٹکہ بتایا اور سب اللہ کے حکم سے شفایاب ہوگئے۔ آپ بھی آزمائیے۔ اسی طرح ناریل کا ایک ٹکڑا دو انگلیوں کے برابر لے کر رات کو مٹی کے پیالے میں بھگو کر صبح کھایا جاتا ہے۔ یہ پانی بھی پی لیتے ہیں۔ ایک ہفتہ تک ناریل کھانے سے نکسیر نہیں آئے گی۔ گرم چیزوں سے پرہیز کریں۔ انشاء اللہ ٹھیک ہو جائیں گے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں