Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جوان بیٹی کا رشتہ طےنہیں ہوتا! پریشان ہوں

ماہنامہ عبقری - اپریل 2020ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم تمام گھر والے بہت سالوں سے عبقری کے قارئین ہیں ہم تمام گھر والے عبقری رسالہ ہر ماہ پابندی سے پڑھتے ہیں اور رسالے میں بتائے ہوئے عمل بھی پابندی سے پڑھتے ہیں‘ میں اپنے ایک مسئلے لیے حاضر ہوا ہوں‘ میری بیٹی جس کی عمر 24 سال ہے‘ میری بیٹی کےر شتے تو بہت آتے ہیں لیکن لوگ دیکھ کر جاتے ہیں اور کوئی جواب نہیں دیتے۔ مہربانی فرما کر میری بیٹی کے مسئلے کیلئے کوئی خاص اور مجرب عمل بتائیں جس کی برکت سے میری بیٹی کی شادی اچھے گھرانے میں خیرو عافیت سے ہوجائے۔ (ش، لاہور)
جواب:رمضان المبارک قریب ہے‘ آپ ‘ آپ کی بیٹی اور تمام گھر والے خاص طور پر اپنی بیٹی کی شادی کی نیت کرکے یہ 12 نوافل اس طریقے سے ادا کریں۔ ان شاء اللہ اسی سال آپ کی بیٹی کی شادی بہترین جگہ پر ہوجائے گی۔ رشتوں کی رکاوٹ، رزق میں وسعت‘برکت ‘اضافے اور قرضوںسے نجات کیلئےرمضان شریف کے گیارہویں اور بارہویں روزے کی درمیانی رات کو بعد نماز عشاء دو دو رکعت کرکے 12نفل اس طرح پڑھیں کہ ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد ایک بار سورۂ اخلاص پڑھیں۔ 12 نفل پڑھ کر 100 مرتبہ درود شریف پڑھیں۔ پھر تمام نفل اور درود شریف کا ثواب حضور نبی کریم ﷺ کو پہنچائیں اور پھر حضور نبی کریم ﷺ کے وسیلے سے اللہ تعالیٰ کے حضور گڑگڑا کر خلوص دل‘ انکساری‘ عاجزی سے کم از کم 15 منٹ تک دعا کریں۔ یہ نہایت ہی آزمودہ وظیفہ ہے۔اجازت عام ہے۔
آپ یقین جانیے! اس وظیفے کے پڑھنے کی بدولت بڑی عمر کی لڑکیاں جو اپنی شادی سے ناامید ہوگئی تھیں اللہ کے فضل سے ان کی بھی شادیاں ہوگئی ہیں اور اپنے گھروں میں خوش و آباد ہیں۔ ہر سال بھی کرسکتےہیں ’’اس وظیفہ کی اجازت عام ہے۔‘‘

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 776 reviews.