محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں آپکا رسالہ بہت شوق سے پڑھتی ہوں‘ اپنے کچھ مسائل لیکر حاضر ہوئی ہوں‘ میرے بڑے بھائی اور میں ایک ہی کمرے میں الگ بیڈز پر سوتے ہیں‘ مگر بھائی بہت زیادہ خراٹے لیتے ہیں اور مجھے ساری رات جاگنا پڑتا ہے‘ خود تو وہ اپنی نیند پوری کرلیتے ہیں جبکہ میرا جینا حرام کردیا ہے‘ میرے یہ بھائی غیرشادی شدہ ہیں‘ نہ اپنی اور نہ ہی میری شادی ہونے دیتے ہیں۔ ساری رات جاگنے سے میری طبیعت خراب ہوجاتی ہے۔ گھر کے سارے کام کرتی ہوں‘ گھر والوں کو میری شادی کی کوئی فکر نہیں! میری عمر گزرتی جارہی ہے‘ مزید ایک مسئلہ یہ ہے کہ مجھے چار سال سے جسم پر چھپاکی ہے‘ اس کیلئے بھی دوا بتادیں‘ میرے مسائل حل فرمادیں آپ کی شکرگزار رہوں گی۔ نام پوشیدہ رکھیے گا۔ (پوشیدہ‘ حیدرآباد)
جواب:بھائی کو ایک ٹوٹکہ بتائیں کہ جب بھی سونے کیلئے بستر پر لیٹیں ایک ایک قطرہ روغن زیتون ناک کے دونوں نتھنوں میں ڈال کر سوجائے۔ ان شاء اللہ اسے خراٹے نہیں آئیں گے۔ اپنے دیگر مسائل کے حل کیلئے اَحْدَرْ سَصْطَعْ کَلْمُوْہ صبح و شام313 مرتبہ اول وآخر درودشریف 7مرتبہ وضو بے وضو پڑھیں۔چھپاکی کیلئے عبقری دواخانہ کی ’’خون صفاء‘‘ اور’’ ٹھنڈی مراد‘‘ استعمال کریں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں