Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

پہلاعشرہ!حضرت قیوم زمان ابرار ولیؒ کے تجربات

ماہنامہ عبقری - اپریل 2020ء

اللہ والوں کا معمول! چاند دیکھ کر یہ سورۂ پڑھیں!
(۱)رمضان المبارک کا مبارک چاند دیکھ کر سورئہ محمد پڑھنا۔ بادشاہ یا تلوار یا باغ سبزہ زار ورنہ اپنے عیال واطفال پر للہ الحمد اللہ کہہ کر نظر ڈالنا مبارک ہے۔(۲)اللہ والوں کا معمول رہا ہے کہ وہ ماہ صیام کا چاند مبارک دیکھتے ہی سورۃ فتح پڑھتے ہیں۔ تمام سال فراخدلی سے لنگر چلاتے ہیں۔ اگر اتنی ہمت نہ ہوتو عبادت و ریاضت اور ہمدردی خدمت خلق میں ہی کماحقہ توجہ کامل کرنی چاہیے۔ صیام و تلاوت و قیام میں پوری طرح مشغول ہو جانا چاہیے۔(۳)رمضان المبارک کی ہر شب اَللّٰھُمَّ اِنَّکَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّیْ یَاغَفُوْرُ بہت کثرت سے پڑھنا چاہیے۔ خداوند کریم گناہوں سے معصوم و پاک رکھے گا۔(۴)ہر رات کو آسمان دیکھتے ہوئے یَا وَاسِعَ الْمَغْفِرَۃِ۔ رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ ھٰذَا بَاطِلًا۔ سُبْحٰنَکَ فَقِنَا عَذَابَ النَّارِ پڑھنا چاہیے۔
فتوحات و برکات کے دروازے کھلوائیے
رمضان کے چاند کو دیکھ کر پڑھیں یَاربَّ اِسْرَافِیْلَ یَارَبَّ مِیْکَائِیْلَ یَاسَتَّارُ یَاغَفَّارُ اپنا مطلب دل میں رکھ کر 7 بار ورد کریں۔ بعد دعا کریں۔ سات دن تک ناغہ نہ کریں۔ چاروں سمت سے دریائے فتوحات و برکات کھل جائیں گے۔ اگر اس کے بعد ہمیشہ ہر ماہ چاند کے پہلے 7 دنوں میں ایسا عمل کیا جائے تو دوسرے رمضان چاند تک چلہ پورا ہو جاتا ہے۔ اس کی برکت سے خدا غنی کرتا ہے۔ دولت بے حد بخشتا ہے۔ اگر امورِ شرعی میں حق حقوق میں پابندی رکھے تو لنگر جاری کرے۔
جو پڑھے اسےمدفون خزانے نظر آئیں گے
اوّل روزے سے ساتویں روزے تک، پابندی نماز پنجگانہ باجماعت پر مستعد ہوکر (باپرہیز) بعدنماز کے بعدکسی سے بات کیے بغیر اسمائے حسنیٰ یَا ھَادِیُ یَا خَبِیْرُ یَامَتِیْنُ یَاعَلَّامَ الْغُیُوْبِ ہزار مرتبہ پڑھ کر سجدہ میں جاکر اَلَا یَعْلَمُ مَنْ خَلَقَ وَھُوَ اللَّطِیْفُ الْخَبِیْرُتین بار پڑھ لے۔ پس اس شخص پر آسمان و زمین کے خزانے باذن اللہ تعالیٰ کھل جائیں گے اور سائلین کے دلوں کے بھید بلا سوال بتلانے پر قادر ہوگا اور اگر تمام ماہ مکمل صیام قیام سے یعنی تین ہفتے ریاضت پوری کرے تو زمین و آسمان کے ملک منکشف ہو جائیں گے۔ بہت دور دور کی خبریں گو یا قلب پر وائرلیس کی مانند آئیں گی۔

ترقی رزق و برکت کے لیے

  اللہ لطیف  
۴۳۰ ۴۲۵ ۴۳۲
۴۳۱ ۴۲۹ ۴۲۷
۴۲۶ ۴۳۳ ۴۲۸
  یشاء وھو من 

ماہ رمضان کے چودھویں روز اس نقش کو لکھنا ہے۔ اگر جمعرات یا جمعہ ہو جائے تو طلائی پریہ نقش کندہ کرکے انگوٹھی میں محفوظ رکھے۔ رزق و روزی بے اندازہ برکت و ترقی ہو اور جملہ بلیات و مصائب سے محفوظ رہے۔ اس سے عمل استخارہ میں بڑی مدد ملتی ہے۔ یہ نقش خزانہ ربی کی کلید ہے۔ دست غیب کی قوی اُمید ہے۔
اوّل شب جمعہ، زیارتِ مصطفیٰﷺ کیلئے
شب جمعہ اوّل ماہ رمضان المبارک، بعد غسل پاک وصاف، بعد نماز عشاء 12 رکعت نفل ادا کرے۔ ہر رکعت میں سورۃ اخلاص و سورۃ کوثر ہو۔ بعد سورۃ مزمل شریف پڑھے اوردرود شریف جو یاد ہو ایک ہزار مرتبہ پڑھ کر پاک بستر پر سو جائے تو جمال پاک مصطفیٰﷺ کی زیارت سے شرف ہو۔
روزانہ کا وظیفہ
رمضان المبارک کے مہینہ میں ہر نماز کے بعد تین مرتبہ یہ دعا پڑھے اَسْتَغْفِرُاللہَ الْعَظِیْمَ الَّذِیْ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ الْحَیُّ الْقَیُّومُ وَاَتُوْبُ اِلَیْہِ تَوْبَۃَ عَبْدٍ ظَالِمٍ لَّایَمْلِکُ لِنَفْسِہٖ ضَرَّاً وَّلَا نَفْعًا وَّلَا مَوْتًا وَّلَا حَیَاۃً وَّلَا نُشُوْرًا o ان شاء اللہ آپ کی ہر دعا پوری‘ ہر حاجت پوری اور آپ کے تمام مسائل حل ہوں گے۔

 

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 767 reviews.