سورۂ کوثر کا یہ عمل سالہا سال سے ہررمضان المبارک کی نورانی گھڑیوں میں کیا جاتا ہے۔ بے شمار کے تجربات جس نے بھی یقین توجہ اور دھیان سے یہ عمل کیا آج وہ خوشحال ہے۔ عبقری میں بے شمار قارئین کے تجربات شائع ہوچکے ہیں۔
برکت والی تھیلی نے کمال کردیا
قارئین!بے شمار خطوط میں سے صرف ایک خط شائع کیا جارہا ہے ۔ محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے شوہر کی فرم نے انہیں نوکری سے نکال دیا‘ اچانک بیٹھے بٹھائے پریشانی آگئی‘جو کچھ جمع پونجی تھی‘ چند دنوں بعد ختم ہوگئی‘ مزید نوکری کیلئے بہت بھاگ دوڑ کی مگر جہاں جاتے ان کے معیار سے بالکل ہلکی اور بہت ہی معمولی تنخواہ پر نوکری ملتی جسے میرے شوہر قبول نہ کرتے۔ پھر معمولی معمولی قرض لینا شروع ہوئے مگر چند ماہ بعد تو بالکل ہی مایوسی چھا گئی۔ گھر میں کھانے کو لالے پڑگئے‘ ایک سال گزرگیا‘ اسی دوران رمضان آگیا‘ دو سال پہلے ہم لوگوں کے گھر راشن ڈال کر دیتے ہیں ابھی رمضان آنے والا تھا اور ہمارے گھر کھانے کو کچھ نہ تھا‘ میرے بڑے جیٹھ کو ہمارے حالات کا معلوم تھا انہوں نے ہمارے گھر رمضان کا راشن بھجوایا‘ جب وہ راشن دے کر چلے گئے تو راشن دیکھ دیکھ کر میں سسکتی رہی کہ دینے والے آج لینے والے بن گئے۔ اسی دوران تسبیح خانہ کا معلوم ہوا‘ عبقری رسالہ میں برکت والی تھیلی اور سورۂ کوثر کے عمل کا معلوم ہوا۔ میں نے اور میرے شوہر نے یہ عمل شروع کردیا‘ پھر رمضان کا خاص نمبر شمارہ عبقری پڑھا‘ اس میں سورۂ کوثر کا خاص عمل شائع ہوا‘ ہم نے رمضان المبارک میں اسی ترتیب سے پڑھا‘ یقین جانیے لکھتے ہوئے میرے آنسو نکل رہے ہیں کہ عید والے دن جب ہم نے یہ عمل کیا تو ایسے محسوس ہورہا تھا کہ کوئی میرے کان میں کہہ رہا ہے کہ تیری تنگی کے دن ختم ہوگئے‘ چھ شوال کو میرے شوہر کو کال آئی کہ ہمیں آپ کی خدمات چاہیے آپ کل ہمارے آفس آجائیں‘ میرے شوہر نے بات کرنے کے بعد آسمان کی طرف دیکھا اور ان کی آنکھوں میں آنسو تھے میں نے پوچھا کیا ہوا؟ تو ان کا کہنا تھا کہ جس فرم میں کام کرتا تھا اس سے تین گنا بڑی فرم سے جاب آفر آئی ہے اور انہوں نے مجھے صبح خود بلایا ہے۔ اگلے دن میرے شوہر سورۂ کوثر کا ورد کرتے ہوئے وہاں پہنچے‘ میرے شوہر کی بتائی تمام شرائط اور تنخواہ پر انہیں نوکری ملی۔ ساتھ گاڑی‘ پٹرول الاؤنس اور موبائل الاؤنس ملا۔ اس عمل کی برکت سے اللہ کریم نے چند دنوں میں ہمارے حالات بدل دئیے‘ ابھی پھر رمضان المبارک کی آمد ہے اور ابھی ہم نے تین گھروںمیں راشن ڈلوا کر دیا ہے اور رب کریم کا لاکھ لاکھ شکر ادا کیا ہے۔ ہاں قارئین! ایک بات ضرور کہنا چاہوں گی مجھ پر جتنی بڑی تنگی آئی میں نے اتنا زیادہ رب کریم کا شکر کیا اور کبھی ناشکری کے الفاظ منہ سے نہ نکالے اور کبھی کسی سائل کو گھر سے خالی نہیں بھیجا‘ چاہے پانچ روپے ہی دئیے دیتی ضرور تھی۔ قارئین ! اس عمل کوپھیلائیں‘ میںنے یہ جان بوجھ کے رمضان المبارک سے پہلے یہ مضمون عبقری میں دیا ہے صرف اس لیے کہ آپ رمضان سے پہلے برکت والی تھیلی کی تیاری رکھیں اور اس کے عمل کو ابھی سے شروع کردیں ۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں