ہلکا پھلکا کھانا آپ کو سلم اور سمارٹ رکھے
موسم گرما میں ایسی سبزیوں اور پھلوں کا استعمال رکھیں جن میں پانی و افر مقدار میں پایا جاتا ہو۔ کیونکہ ان کے استعمال سے آپ کے جسم میں پانی کی کمی نہیں ہوگی۔ نہ صرف یہ بلکہ اس کے بیرونی مثبت اثرات آپ کی اسکن پر ہوں گے اور وہ جھریوں اور لائنوں سے پاک ہوگی۔ اس کے علاوہ اس موسم میں ہلکا پھلکا اور کم کھانا آپ کو سلم اور اسمارٹ بھی رکھتا ہے۔ گرمیوں کی بہت سی سبزیوں میں سردیوں کی Under Roots سبزیوں کی نسبت کاربوہائیڈریٹ کی مقدار کم ہوتی ہے۔ البتہ ان میں فائبر اچھی خاصی مقدار میں پایا جاتا ہے۔ اسی لیے ان سبزیوں کے استعمال سے آپ کا نظام ہاضمہ بھاری پن کا شکار نہیں ہوتا کیونکہ یہ جلد ہضم ہو جانے والی ہلکی پھلکی سبزیاں ہوتی ہیں اس موسم گرما میں مندرجہ ذیل دی گئی بیوٹی فوڈز کو استعمال کریں جو نہ صرف آپ کو سلم، اسمارٹ رکھیں گی بلکہ اس سے آپ کی صحت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور جلد کو بھی ان سے بے حد فائدہ پہنچے گا۔
اسٹرابریز اور دوسرے پھل آپ کے حسن کے ضامن
موسم گرما کی بیوٹی فوڈز میں پھلوں کا سب سے اہم کردار ہے کیونکہ اس موسم کے بے شمار پھلوں میں وٹامن سی کثرت سے پایا جاتا ہے اور ان تمام پھلوں میں Antioxidant کی صلاحیت بھی موجود ہوتی ہے۔ ان میں سے بہترین مثال اسٹرابیری پھل کی ہے یہ سوئیٹ بیری وٹامن سی حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے آپ کے جسم کو روزانہ کی بنیاد پر جتنی وٹامن سی کی ضرورت ہوتی ہے وہ اسٹرابیری کا ایک کپ آپ کو فراہم کرسکتا ہے۔ موسم گرما کے مختلف پھل آپ کو جسمانی طور پر بھرپور توانائی فراہم کرتے ہیں جس سے آپ خود بھی قدرتی طور پر مطمئن اور شاداں محسوس کرتے ہیں۔ پھلوں کو روزانہ اپنی غذا کا حصہ بنانے کا ایک نیا طریقہ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ آپ اسے سلاد کے طور پر اپنے کھانوں کے ساتھ استعمال کریں۔
گھیا، توری سے بھرپور طاقت پانے کا فارمولہ
ان میں کیلوریز کی بہت کم مقدار پائی جاتی ہے۔ یعنی ایک کپ میں صرف بیس کیلوریز ہوتی ہیں۔ آپ ان سبزیوں کو زیادہ بھوننے اور پکانے کی کوشش ہرگز نہ کریں بلکہ انہیں ہلکے پھلکے انداز میں پکائیں تاکہ ان کی غذائیت برقرار رہے انہیں سلائس کی شکل میں کاٹ کر صرف نمک‘ کالی مرچ کے ساتھ مائیکروویو میں بیک بھی کیا جاسکتا ہے جبکہ انہیں ہلکے تیل میں تل کر بھی کھایا جاسکتا ہے۔ ان سبزیوں کے استعمال کا دوسرا اہم طریقہ یہ ہے کہ آپ انہیں پاستا کے ساتھ تیار کریں اس پاستا میں آپ ادرک اور پیاز کے باریک سلائس اور گھیا توری کی سبزی جو کہ باریک سلائس یا عمودی شکل میں کاٹی گئی ہوں ہلکا سافرائی کرلیں اور پاستا کے ساتھ ان سب اشیاء کو مکس کرلیں۔ اگر آپ اس میں پنیر اور SHRIMP بھی شامل کرلیں تو ان سبزیوں کا اصل ذائقہ آپ کو ہر طرح سے فائدہ ہی دے گا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں