قارئین! السلام علیکم! آج کل دانت درد کی بیماری بہت ہی عام ہے‘ درد بھی ایسا شدید ہوتا ہے کہ انسان کے بس سےباہر ہوجاتا ہے‘ اور اس کا مکمل اور سستا علاج دن بدن ناممکن ہوتا جارہا ہے‘ بیکری کی غذائیں‘ میٹھی چیزوں کا زیادہ استعمال اور اور دانتوں کی صفائی اچھے طریقے سے نہ کرنے سے دانتوں کے مسائل میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے اور دانتوں کےمعالج دنیا بھر میں سب سے زیادہ پیسہ کمارہے ہیں مگر آپ گھبرائیے مت میں آپ کو یہاں بالکل مفت میں ایک ایسا روحانی ٹوٹکہ بتارہا ہوں جس کے آزمانے سے آپ دانتوں کے تمام مسائل سے چند دنوں میں ہی چھٹکارا پالیں گے۔ تو پھر دیر کیسی‘ آئیے پڑھیے اور نفع پائیے! ذرا ٹھہرئیے! ایک بات مزید پڑھتے جائیں کہ میں آپ کو یہ نفع بخش ٹوٹکہ بتارہا ہوں آپ جب بھی آزمائیں دوسروں کو ضرور بتائیے اور عبقری میں لکھنا ہرگز نہ بھولیے تاکہ لاکھوں کا بھلا ہو اور آپ کیلئے صدقہ جاریہ۔ تو آئیے وہ روحانی راز آپ کو دیتا ہوں۔ کچھ عرصہ پہلے میری ایک ڈاڑھ میں شدید درد شروع ہوا‘ درد اتنا شدید تھا کہ میں تڑپ اٹھا اور رونا شروع کردیا‘ میں نے اپنے اباجان دامت برکاتہم سے یہ عمل سن رکھا تھا کہ دانتوں کے مسائل اور درد سے نجات چاہتے ہو تو نمازعشاء کے تین وتروں میں پہلی رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد سورۂ نصر‘ دوسری رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد سورۂ لہب اور تیسری رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد سورۂ اخلاص پڑھو۔جب میری ڈاڑھ میں درد شدید ہوا تو میں نے یہی عمل فوراً آزمانےکا سوچا اور اسی رات وتروں میں یہی عمل کیا۔ یقین کیجئے ابھی وتر پڑھ کر فارغ ہی ہوا تھا کہ مجھے محسوس کہ ہوا درد کی شدت میں کافی کمی واقع ہوگئی ہے‘ حتیٰ کہ اتنی کم ہوگئی کہ میں نے پرسکون نیند لی اور صبح بالکل فریش اٹھا۔ اگلے دن پھر ہلکا ہلکا درد محسوس ہوا مگر اسی رات پھر وتروں میں درج بالا عمل کیا تو ڈاڑھ کا درد بالکل ختم ہوچکا تھا۔ وہ دن اور آج کا دن دوبارہ مجھے کبھی ڈاڑھ اور دانت کا درد نہیںہوا۔ دوسرا قیمتی سنہری موتی بھی لیتے جائیں جب کبھی بھی آپ کو چھینک آئے تو اَلْحَمْدُلِلہِ عَلٰی کُلِّ حَالٍ کہنے کے بعد صرف تین مرتبہ زبان دانتوں پر پھیر کر یَاشَھِیْدُ پڑھیں‘ آپ کے دانتوں کے کتنے ہی مسائل ہیں(باقی صفحہ نمبر 55 پر)
(بقیہ: تجرباتِ رومی)
چند دنوں میں بالکل ختم ہوجائیں گے۔یہ عمل تو میرے اباجان دامت برکاتہم کا آزمودہ ہے‘ ان کے مسوڑھوں سے خون آتا تھا‘ انہوں نے یہ عمل آزمایا وہ درد چند دنوں میں ہی ختم ہوگیا۔ یہ عمل کرتے ہوئے بس ایک چیز ذہن نشین رکھیں کہ جب بھی کریں یقین کامل رکھیں‘ یہ یقین بھی رکھیں کہ جو بھی ہونا ہے اللہ سے ہونا ہے‘ صحابہ کرام رضوان اللہ عنہم اجمعین کا تسمہ بھی ٹوٹ جاتا تھا تو اللہ سے مدد مانگتے تھے‘ ہم بھی اپنی زندگی اعمال والی بنانے کی کوشش کریں‘ میں بھی اور آپ بھی! ان شاء اللہ اگلے مہینے آپ کیلئے ایک نیا موتی لیکر حاضر ہوں گا!
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں