Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

گھر بنانے اور مشکلات ٹلوانے کیلئے آزمودہ آیت

ماہنامہ عبقری - اپریل 2020ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ تو ہمارے گھر کی رونق ہے جس ماہ عبقری رسالہ ذرا دیر سے ملے تو مت پوچھیے وہ دن کیسے کٹتے ہیں۔عبقری رسالہ سے ہمیں بہت کچھ ملا‘ اس میں موجود وظائف اور آزمودہ نسخہ جات نے ہماری زندگی آسان بنا دی ہے۔ عبقری میں آنے والے چند وظائف تو میرے بارہا کے آزمودہ ہیں بلکہ ان پر مجھے اتنا یقین ہے کہ میں جیسے ہی پڑھتی ہوں اللہ کریم اپنا کرم فرمادیتے ہیں اور میرا مسئلہ حل ہوجاتا ہے۔
جن میں ایک عمل سورۂ توبہ کی آخری آیت ہے۔حَسْبِیَ اللّٰهُ لَآ اِلٰهَ اِلَّا هُوَعَلَیْهِ تَوَكَّلْتُ وَ هُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ ہر مشکل کام کے حل کے لیے جب بھی آزمایا مجرب پایا۔ ہمارا گھر کافی پرانا تھا‘ والد صاحب سے بار بار عرض کیا‘ چچا نے منت کی مگر والد صاحب اسے گرا کر دوبارہ تعمیر کرنے پر بالکل بھی راضی نہ ہوتے تھے‘ کچھ بنا بھی ایسے تھا کہ ہمیں بہت پریشانیاں تھیں۔ ایک مرتبہ میرے اباجی چارپائی پر لیٹے ہوئے تھے او رمیں پاس اسی چارپائی پر بیٹھی اپنی کتابوں کا مطالعہ کررہی تھی‘ اچانک مجھے خیال آیا کہ کیوں نہ یہ وظیفہ پڑھ کر اباجی پر آزمائوں‘ میں نے سات مرتبہ یہ آیت پڑھ کر اباجی پر پھونک مار دی‘ نتیجتاً اگلے ہی دن میرے اباجی حیران کن طور پر خود یہ کہنے لگے: میں اس گھرکو گراکر نئے سرے سے تعمیر کروارہا ہوں‘ تمام گھر والے حیران ہوگئے کہ اباجی کو اچانک کیا ہوا‘ کل تک تو کسی صورت مان ہی نہ رہے تھے اور آج اچانک انہیں کیا ہوگیا؟ جبکہ میں پاس کھڑی مسکرا رہی تھی کہ یہ سورۂ توبہ کی آخری آیت کی کرامت ہے۔ جب میں نے اپنے گھروالوں کو بتایاتو سب نے مجھے ’’شاباش‘‘ دی۔ الحمدللہ! کچھ ہی عرصہ کے بعد ہم بالکل نئے نویلے گھر میں بیٹھے تھے اور تمام میری ہی تعریفیں کررہے تھے ۔ الحمد اللہ میں نےلفظ بہ لفظ اس وظیفے میں اثرپایا۔ نوٹ: یہی عمل اگر شوہر‘ بھائی‘ استاد یا کسی افسر کیلئے بھی آزمایا جائے تو سوفیصد کام کرتا ہے۔ کسی سے بھی کوئی جائز چیز منوانی ہو اس عمل کو کیجئے۔حج و عمرہ پر جانے کے خواہش مند صبح و شام صرف 121 مرتبہ یہ دعا پڑھیں۔ بہت جلد حج و عمرہ کا غیبی انتظام ہوجاتا ہے۔ اس کے علاوہ کوئی مسئلہ ہو صرف 21 مرتبہ ہر نماز کے بعد اپنے مسئلہ کا سخت تصور کرتے ہوئے پڑھیں۔ ان شاء اللہ 41 یا 91 دنوں میں مسئلہ حل ہوجاتا ہے۔ بے شمار نے امراض میں آزمایا الحمدللہ اس کے پڑھنے سے مریض صحت یاب ہوئے۔
رمضان المبارک میں ہر نماز کے بعد صرف 21 مرتبہ پڑھیں اول وآخر ایک مرتبہ درود شریف۔ ان شاء اللہ جو مقصد ہوگا رب کریم پورا فرمائیں گے۔ واللہ اعلم۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 756 reviews.