Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

حال دل

ماہنامہ عبقری - اپریل 2020ء

جو میں نے دیکھا سنا اور سمجھا

سوفیصدسچااور نرالاخواب! شیخ الوظائف نے بتایا

 

 

روزہ نسلوں سے فاقے مٹاتا ہے!
میرے حضرت میرے شیخ رحمۃ اللہ علیہ اکثر فرمایا کرتے تھے کہ اگر آپ کو اپنے رزق پر شک ہے ہلکا سا بھی‘ تو آپ کبھی بھی اپنے اس رزق سے روزہ نہ رکھیں‘ کیونکہ روزہ پاک ہے اور پاک رزق پاک عبادت کے لیے ہی چاہیے۔ یہ بات میں کافی عرصہ سے بتا رہا ہوں اور مسلسل سنا رہا ہوں‘ جس نے بھی آج تک اس پر عمل کیا وہ کبھی ناکام نہیں ہوا اور جس نے عمل نہیں کیا اس کو روزہ کا وہ کمال نہیں ملا جو کہ مطلوب ہے‘روزہ نسلوں سے فاقہ مٹاتا ہے‘ کتنے اولیاء کرام جنہوں نے کبھی روزے نہیں چھوڑے آج ان کی نسلیں سجادہ نشین‘ گدی نشین یا آستانوں کے پیروں کے نام سے تخت‘ بخت‘ بادشاہی اور رزق کشادہ کھارہے ہیں۔
کوئی بندہ روزہ رکھے اور اس کی نسلوں میں فقر ہو‘ فاقہ ہو‘ تنگدستی ہو‘ فقیری ہو‘ کائنات میں آج تک یہ منظرکبھی نہیں دیکھا کیونکہ اللہ کےلیے بھوکا رہنے والا کبھی فاقوں میں نہیں آتا اور اللہ تعالیٰ کے لیے پیاسا رہنے والا کبھی اپنے لیے اور اپنی نسلوں کے لیے دکھ تکالیف‘ پیاس اور بھوک نہیں لیتا۔ روزہ واحد ایک ایسی عبادت ہے جس کا تعلق عشق سے ہے اور عشق بھی ایسا کہ ان دیکھا عشق‘ آپ چھپ چھپا کر کھانا کھارہے ہیں‘ پانی پی رہے‘ مشروب‘ دودھ‘ لیکویڈ لے رہے اور لوگوں کو کہہ رہے کہ آپ کا روزہ ہے‘ آپ کو سارے داد دیں گے کہ آپ سچ کہہ رہے ہیں لیکن یہ بندے اور اللہ کا معاملہ ہے۔
آئیں! روزے کو رزق حلال سے رکھیں!
نماز نظر آتی ہے‘ تسبیح کرنا محسوس ہوتا ہے‘ حج کی عبادت کا اظہار ہوتا ہے‘ صدقہ‘ خیرات مال یا چیزیں بٹتی نظر آتی ہیں لیکن روزہ واحد عبادت ہے جس کا فاقہ‘ بھوک‘ تنگدستی‘ فقر اور سخت گرمیوں کی پیاس حدت اور شدت بندے اور اللہ کے درمیان معاملہ ہے اور یہ ایسا معاملہ ہے جو کبھی بھی اللہ کے ہاں بے حیثیت نہیں‘ اللہ تعالیٰ خود کہتا ہے کہ میں کسی کے اجر کو ضائع نہیں کرتا اور اللہ پاک بہت کریم ہے کہ کسی کے اجر کوضائع نہیں فرماتے اور اس کا صلہ دنیا میں بھی دیتے ہیں اور آخرت میں بھی دیتے ہیں جس روزہ سے نسلوں کو فقر‘ تنگدستی‘ غربت اور فاقوں سے نجات ملے‘ اللہ سچا‘ اللہ کے وعدے سچے تو کیوں نہ اس روزے کو حلال رزق سےرکھا جائے۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ آپ کسی ایسے بندے سے جتنی رقم آپ کے تیس روزوں میں خرچ ہونی ہے اندازاً اتنی رقم آپ اس بندے سےادھار لے لیں اور ادھار لے کر وہی خرچ کریں اور اپنی رقم سے وہی ادھار اس کو واپس کردیں۔
بے شمار تجربات میں سے ایک تجربہ
ایک صاحب مجھے اپنا تجربہ بتانے لگے یہ میں آپ کو بے شمار تجربات میں سے ایک تجربہ بتارہا ہوں:۔’’میں نے ایسا کیا کہ اپنے رزق کو کچھ مشکوک سمجھا اور تھا بھی‘ کسی ایسے بندے کو جس کو میںبذات خود جانتا تھا اس سے رقم ادھار لی اور رقم ادھار لینے کے بعد میں نے پورے رمضان میں خود بھی اور اپنے گھر والوں پر بھی خرچ کیا‘ ایک دن میں نے خواب دیکھا کہ اندھیرا ہے اور سخت اندھیرا ہے اور میرا راستہ بھی وہی ہے‘ میں نے اس اندھیرے سے نکل کر آگے اپنی منزل پر جانا ہے اور میں بہت بڑے کاروباری نظام کو لےکر چل رہا ہوں اور آگے اندھیرے کے بعد ایک منڈی ہے جہاں میں نے اپنا سودا بیچنا ہے اور مجھے خوف ہے کہ اس اندھیرے میں سے میں کیسے آگے نکل پاؤں گا‘ اسی خوف کو سامنے رکھتے ہوئے میں جھجک رہا ہوں حتیٰ کہ مجھے اتنا ڈر اور خوف دل میں بیٹھا کہ میں وہیں بیٹھ گیا اور اتنی گھبراہٹ ہوئی کہ میں بیہوش ہوجاتا ہوں‘ اچانک ایک صاحب آئے انہوں نے میرے کندھے دبانے شروع کیے‘ میرے سر کے بالوں کو سہلانا شروع کیا اور مجھے ہلکے ہلکے بولوں کے ساتھ تسلیاں دینا شروع کیں۔
آؤ میں تمہیں راستہ پار کرواتا ہوں!
مجھے ایک ڈھارس بندھی‘ ایک سہارا ملا‘ میں اعتماد سے اچانک کھڑا ہوا میں نے دیکھا اندھیرا ہے‘ وہ صاحب مجھے محسوس ہورہے ہیں لیکن سوفیصد نظر نہیں آرہے کیونکہ اندھیرا بہت خوفناک اور سخت تھا‘ مجھ سے کہنے لگے: آؤ میں تمہیں راستہ پار کرواتا ہوں‘ ان کے ہاتھ میں میرا ہاتھ آتے ہی اچانک روشنی ہوئی اور مجھے منزل نظر آنا شروع ہوگئی‘ میں ان کے ساتھ چلتا گیا اور قدم بڑھتے گئے‘ جتنا وہ چل رہے تھے اتنا روشنی اور سفیدی بڑھ رہی تھی‘ کچھ دیر چلنے کے بعد مجھے روشنی نظر آئی ایسے محسوس ہوا کہ وہ سخت اندھیرا یا سخت غار اور وہ خوفناک منظر ہٹ گیا‘ وہ مجھے چھوڑ کر جانے لگے تو میں نے ان سے پوچھا کہ آپ کون ہیں؟ مسکرا کر کہنےلگے: ماہ رمضان المبارک کے لیے وہ جو رزق حلال کی تو نے کوشش کی اور تو نے رزق حلال کے لیے ادھار لیا تھا میں وہی ہوں!
بس! ہر رمضان میں مجھے نہ چھوڑنا
تجھے دنیا کے ہر اندھیرے میں کبھی بھٹکنے نہیں دوں گا‘ چاہے وہ غربت‘ تنگدستی‘ قرض‘ بیماریاں‘ تکالیف‘ دنیا کا ہر کام تیرا میں کروں گا‘ تیرے ساتھ رہوں گا تو کبھی اپنے آپ کو تنہا محسوس نہ کرنا‘ بس ہر رمضان میں مجھے ساتھ لینا‘ میں حیرت سے یہ منظردیکھ رہا تھا‘ عجب حیرت ہوئی اور انوکھی کیفیت‘ مجھ سےبات کرکے وہ جانے لگا تو میں نے کہا: ’’آخرت‘‘ وہ ہلکا مسکرائے اور کہنے لگے: ’’آخرت میں تو مجھے پہلے پائے گا ابھی تو بعد میں آیا ہوں‘ بس! ہر رمضان میں مجھے نہ چھوڑنا اگر ساری زندگی رزق حلال کی کوشش کرتے رہو گے ‘تمہاری نسلوں میں بادشاہت‘ دولت‘ تخت‘ نصیب‘ مقدر‘ خوشیاں‘ خوشحالیاں‘ کامیابیاں‘ سدا بہار رہیں گی۔ میرا ہاتھ دبا کر کہنے لگے: کیا خیال ہے؟ اور پھر مجھے تھپکی دی اور واپس اسی اندھیرے میں گم ہوگئے اور میں حیرت سے دیکھتا رہ گیا۔ ‘‘
آئیں! رزق حلال کی سوفیصد کوشش کریں!
مجھ سے کہنے لگے: یہ کیا ہے؟ میں نےکہا اس کی تعبیر خود یہی الفاظ ہیں جو آپ کو واضح طور پر بتا دئیے گئے ہیں‘ بعض خواب حقیقتیں ہوتی ہیں اور سوفیصد حقیقتیں ایسی ہوتی ہیں کہ ان کے لیے کسی تعبیر کی ضرورت نہیں ہوتی۔ آئیں! ہم بھی کوشش کریں کہ رمضان میں رزق حلال کا سامان کریں اور ابھی سے کریں اور ہر رمضان میں کریں کیا مزیدار بات ہوگی کہ اپنی پوری زندگی میں ہم رمضان کو اپنا ساتھی بنائیں یعنی پوری زندگی میں رزق حلال کی سوفیصد کوشش کریں۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 747 reviews.