Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ایم بی بی ایس ڈاکٹر جبتسبیح خانہ روحانی چلہ میں آیاتو کیا ہوا؟

ماہنامہ عبقری - مارچ 2020

محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! میں ایم بی بی ایس کوالیفائیڈ ڈاکٹر ہوں لاہور کے نامور ہسپتال میں میری ڈیوٹی تھی لیکن حالات کی چکی میں جب پسنا شروع ہوا اور میرے حالات بدلنا شروع ہوئے تو کروڑوں کا مقروض ہوگیا پھر میری حالت یہ ہوئی کہ میرے لیے ہسپتال میں ڈیوٹی کرنامشکل ہوگیا کیونکہ قرض خواہ بار بار میرے پیچھے ہسپتال میں آتے‘ مجھے ذلیل وخوار کرتے‘ ہسپتال کے عملے کے سامنے میری کوئی عزت نہ رہی‘ کسی سے آنکھ ملانے کےقابل نہ رہا۔ بالآخر مجبور ہوکر ہسپتال کے مالکان نے مجھے نوکری سے نکال دیا۔
میرے دوسری جگہ نوکری کیلئے گیا تو وہاں مجھےنہ پسند کی نوکری ملی اور نہ ہی پسند کی تنخواہ۔ حالات اور ایام بدلتے رہے‘ تنگی‘ پریشانی مجھے چاروں طرف سے گھیرے ہوئے تھی۔ میرے بیوی بچےسر چھپانے کی جگہ ڈھونڈتے تھے بالآخر مجبور ہوکر میں نے وہ علاقہ ہی چھوڑ دیاکیونکہ قرض خواہوں نے وہاں بھی آنا شروع کردیا تھا۔ اسی اثناء میں عبقری فیس بک پر تسبیح خانہ میں تین روزہ روحانی چلہ کا معلوم ہوا اور اتفاق سے اگلے دن ہی یہاں چلہ شروع تھا‘ میں چلے میں آیا‘ اندر سے گھٹا ہوا تھا‘ میرا تن من اور انگ انگ حالات میں جھکڑا ہوا تھا‘ مجھے ایک امید کی کرن نظر آئی‘ ایک دھارس بندھی کہ نہیں یہاں سے کچھ ملے گا‘ چلہ شروع ہوا اور میں اس
میں شامل ہوا‘ عمر رسیدہ باباجی جن پر پیرانہ سالی غالب تھی‘ سفید ریش تھی‘ انہوں نے چلہ کے آداب بتائے اور کچھ چلہ کے کمالات سنائے‘ 12 رکعات نوافل میں نے تسبیح خانہ میں ادا کیے۔ چلے کے دوران ہی لاہور کے ایک مایہ ناز ہسپتال سے فون آیا‘ چلہ مکمل کرنے کے بعد جب میں وہاں انٹرویو کیلئے گیا تو مجھے لگا وہ سب سکتے میںہیں‘ میں نے جو ڈیمانڈ کی انہوں نے ہاں میں سر ہلایا۔ میری پسند کی تنخواہ‘ ٹائمنگ‘ الاؤنس الغرض جو کہا انہوں نے قبول کیا۔ انٹرویو دیکر جب ہسپتال سے باہر آرہا تھا تو آنکھوں سےآنسو جاری تھے کہ میں وہی ہوں جس کو کوئی چھوٹا سا ہسپتال بھی نوکری نہ دے رہا تھا اور آج اتنا بڑا ہسپتال مجھے میری پسند کی تنخواہ اور ٹائمنگ پر بخوشی رکھ رہا ہے ۔ بس اس دن سے جھولیاں اٹھا اٹھا کر شیخ الوظائف اور تسبیح خانہ کے خادمین کو دعائیں دے رہا ہوں۔ (ڈاکٹر ا۔م‘ لاہور)

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 660 reviews.