Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

جَو کی روٹی ‘ دلیہ اور پانی! میڈیکل سائنس فوائد بیان کرتے تھک گئی!

ماہنامہ عبقری - مارچ 2020

گندم کی طرح جو بھی ایک جنس ہے۔ خوردنی اجناس میں سے مکئی کے ساتھ ساتھ جو کے آٹے کو خوراک کا اہم جزو سمجھا جاتا ہے۔ سوال یہ اٹھتا ہے کہ کیا جو کے آٹے کی غذائی اہمیت گندم کے آٹے کے برابر ہے اور کیا اسے گندم کے متبادل کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے؟ کیا اسے گندم کے آٹے کے دستیاب نہ ہونے پر ہی استعمالکیا جانا چاہیے یا سارا سال استعما ل کرسکتے ہیں؟
طبی ماہرین کہتے ہیں کہ اگر جو کی غذائی اہمیت کے متعلق آگاہی ہو جائے تو ہم نہ صرف جو کی غذا کو اپنی خوراک میں بطور سپلیمنٹ شامل کرلیں بلکہ اس کی افادیت کے پیش نظر جو کو اہم ترین جزو بنالیں گے۔جو کے دانے میں پانی، نائٹروجن مرکبات، گوند، چینی اور چکنائی کی معمولی مقدار کے علاوہ 59فیصد سٹارچ ہوتا ہے جو خون کے اندر کولیسٹرول کو کم رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور جو جسم کو فربہ نہیں ہونے دیتا یعنی جسم کو چست و سمارٹ رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ جو میں تانبا موجود ہے جو بڑھتی عمر کے افراد میں جوڑوں کے درد کو ختم کرتا ہے۔ اس میں سیلیئم جیسا ایک ایسادھاتی عنصر ہے جو انسان کو چھوٹی آنت کے کینسر سے تحفظ دیتا ہے۔ اس میں فاسفورس بھی ہے جو اے ٹی پی یعنی اڈینوٹرائی فاسفیٹ کی صورت توانائی بہم پہنچاتا ہے۔
یہ فائبر کا بنیادی عنصر بھی ہے جو آنتوں میں تیزی سے حرکت کرتا ہے اسی کی مدد سے خون ہر وقت تازہ اور صاف رہتا ہے اور خون کے کلاٹ نہیں بنتے۔ فائبر کے جسم کے اندر ہونے کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ یہ جسم سے سائل ایسڈ کا اخراج کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے جس سے پتے میں پتھری ہونے کے مواقع کم ہو جاتی ہیں۔
جو کے آٹے کی روٹی، دلیہ، جوکا پانی اور ستو وغیرہ کے لیے میڈیکل سائنس کہتی ہے کہ حل پذیر ریشے یعنی سالوایبل فائبر کے اعلیٰ ترین ذرائع کے ساتھ ساتھ منعدد مینٹی ایسڈز اور امینو ایسڈ موجود ہیں۔ ایک مخصوص امینو ایسڈ لائیسین بھی موجود ہے جو قد بڑھانے میں پیش پیش رہتا ہے یعنی بڑھتے ہوئے بچوں کو جوکا دلیہ یا روٹی کھلائی جائے تو ان کا قد بڑھ سکتا ہے۔ یہ روٹی رنگ گورا کرتی ہے۔ مردانہ وجاہت ابھارتی ہے۔ یہ بھوک مٹاتی ہے اور پیاس بجھاتی ہے۔ ذہانت اور غور و فکر کو تحریک دیتی ہے۔ آواز کو دلکش اور سریلا کرتی ہے۔ حس سماعت اور بصارت کو تقویت بخشتی ہے۔ زہریلی رطوبتوں کا اثر زائل کرتی ہے۔ موٹاپا دور رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 646 reviews.