Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

کابلی چنے کی خوش ذائقہ چاٹ اور لاجواب فوائد

ماہنامہ عبقری - مارچ 2020

اناج میں چنا درحقیقت نہایت قوت بخش غذا ہے۔ یہ جسم کو غذائیت دینے کے اعتبار سے گہیوں سے دوسرے درجہ پر ہے۔ چنے میں سب سے زیادہ مقدار میں پروٹین پائی جاتی ہے، جو جسمانی خلیوں اور پٹھوں کی نشوونما اور خون کے سرخ خلیوں کی تعمیر اور قوت مدافعت میں اضافے کا سبب بنتی ہے اس میں آئرن بھی مناسب مقدار میں پایا جاتا ہے جو خون بنانے، جسمانی تکان دور کرنے اور قوت و توانائی میں اضافہ کے لیے بہت مفید ہے۔ چنے میں موجود ریشہ یا فائبر نظام انہضام کی اصلاح کے لیے فائدہ مند ہے۔ اس میں تھوڑی مقدار میں چکنائی بھی پائی جاتی ہے جو جسمانی نشوونما، جلد کی صحت اور وٹامنز کے انجذاب میں معاون ثابت ہوتی ہے۔ چنے میں وافر مقدار میں کیلوریز پائی جاتی ہیں جو جسم اور عمر کی مناسبت سے صحت و قوت اور توانائی میں اضافہ کے لیے ضروری ہیں۔ سبز چنے میں وٹامن A اور B کی بھی مناسب مقدار پائی جاتی ہے۔ چنے کا پودا جب بڑا ہو جاتا ہے تو دیہاتوں میں اس کی تازہ کونپلوں کو توڑ کر اس کا ساگ پکا کر کھایا جاتا ہے جو ہاضم اور مقوی ہوتا ہے۔ کابلی چنوں کا سالن اور پلائو بھی بڑا مزیدار بنتا ہے۔ انہیں ابال کر آلو کے ہمراہ خوش ذائقہ چاٹ تیار کی جاتی ہے۔ چنے کی دال پیس کر بیسن کو پانی میں بھگو کر رکھنے اور دن میں کئی بار پلانے سے پیشاب کی جلن دور ہوسکتی ہے۔ چنے کی یخنی زود ہضم اور طاقت بخش ہے۔ اس کا پانی یا یخنی بدہضمی کا علاج ہے۔ تجربات سے یہ بات معلوم ہوئی ہے کہ سبز چنے بینائی میں اضافہ کرتے ہیں۔ چنے کا چھلکا پانی میں بھگو کر رکھئے اور صبح وہ پانی چھان کر پینے سے پیشاب کھل کر آتا ہے۔ بیس میں ہلدی، سرسوں کا تیل اور حسب ضرور پانی ملاکر چہرے اور جسم پر لگانے سے رنگت صاف ہو جاتی ہے۔ بیسن جسم میں فالتو رطوبتوں کو خشک کرتا ہے۔ بیسنی روٹی زکام، بلغمی کھانسی، دمہ، قے، دست اور فساد خون کی شکایت میں مفید ہے۔ بیسن سے کئی قسم کی مٹھائیاں لڈو، پھلکیاں، پکوڑے اور کئی طرح کی ڈشز تیار کی جاتی ہیں۔ تاہم ہر چیز کے استعمال میں اعتدال اور توازن فائدہ حاصل کرنے کے لیے بنیادی شرط ہے۔ مکئی اور باجرے کی روٹی کے ساتھ چنے کا ساگ انتہائی رغبت سے استعمال کیا جاتا ہے۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 645 reviews.