Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

اسم اعظم کا روحانی دم کروایا اہلیہ کے اندر سے جن نکل گیا

ماہنامہ عبقری - مارچ 2020

انٹرنیٹ کی دنیا سے جان چھوٹی اور اولاد نرینہ ملی:شیخ الوظائف السلام علیکم!سب سے پہلے تو میں آپ کا نہایت شکرگزار ہوں کہ آپ کے درس اور اسم اعظم کے روحانی دم باقاعدگی سے کروا رہا ہوں۔ جب یہ دم کروانا شروع کیا ہے‘ نماز پڑھنے لگا ہوں‘ گناہوں سے دور رہنے لگا ہوں‘ انٹرنیٹ کی غلیظ دنیا سے جان چھوٹ گئی ہے‘ اللہ پاک نے میرے بہت سے کام سنوار دئیے ہیں‘ ان شاء اللہ اپنی زندگی کی آخری سانس تک تسبیح خانہ سے جڑا رہوں گا۔ اللہ نے مجھے بہت نوازا ہے‘ دم کروانے کے بعد اللہ نے سب سے بڑی عنایت مجھے اولاد نرینہ کے طور پر دی ہے۔(ج، لاہور)
اہلیہ کا جن نکل گیا: محترم شیخ الوظائف! میرا بیٹا جو کہ انگلینڈ میںرہتا ہے‘ جب وہ پاکستان آیا تو تین ماہ مسلسل اس نے اسم اعظم کا روحانی دم کروایا‘ الحمدللہ! دم کروانے کے بعدجب وہ انگلینڈ گیا تو اگلے ہی سال اللہ کریم نے اسےاولاد سے نوازا۔ حالانکہ کہ چار سال سے علاج کروا کروا کر تھک گیا تھا‘ مگر صرف تین مرتبہ دم کروانے سے اللہ کریم نے کرم فرمادیا۔ (ج، راولپنڈی)
13 برس کی عمر اور روحانی مسئلہ: محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! میری بیٹی کی ذہنی عمر انتہائی کم ہے جبکہ ویسے اس کی عمر 13 سال ہے‘ مگر ذہنی طور پر تین سال کی ہے‘ گزشتہ چھ ماہ سے متواتر اسم اعظم کا روحانی دم کروا رہی ہوں‘الحمدللہ! اب اس کی حالت پہلے سے بہت بہتر ہے۔(ام زینب‘ لاہور)

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 606 reviews.