Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آئیے! گھروالوں کومثالی خاتون بن کر دکھادیں!

ماہنامہ عبقری - مارچ 2020

ایسی بہنوں کے لیے صبح سے شام تک سنگین قسم کے کام ہی کام ہوتے ہیں اور وہ انتہائی کوشش کرتی ہیں کہ مثالی خاتون بن کر دکھادیں۔ نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ دو تین سال میں تھک کر رہ جاتی ہیں اور پھر کسی کام کی نہیں رہتیں۔ایک وجہ اس ذہنی کشمکش کی اعصابی خرابی بھی ہوتی ہے جو بلڈ پریشر کا نتیجہ ہوتی ہے۔ بات بات پر لڑنے کے لیے جی چاہتا ہے۔ اعصاب کایہ تنائو عرصے تک یکساں طور پر ایسی بہنوں کو بیمار کر دیتا ہے۔ ان کا دماغ تفکرات میں اتنا گرفتار رہتا ہے کہ ہاتھ کا کام بھی اچھی طرح نہیں ہوسکتا، یا پھر اپنے غصے، پریشانی اور ناپسندیدگی کے جذبات کو دل ہی دل میں دبائے رکھتی ہیں اور یہ سب اندر ہی اندر ابلتے رہتے ہیں جن کے پھوٹ پڑنے کا ہر وقت ہی اندیشہ رہتا ہے اور جب یہ پھوٹتی ہے تو اکثر گھروں کو جنت سے جہنم بنتے دیر نہیں لگتی۔
گھر کو سلیقے سے رکھنا بُرا نہیں! مگر دباؤ نہیں چاہیے!
دراصل ہر چیز کی انتہا خطرناک ہوتی ہے۔ گھر کو سلیقے سے رکھنا برا نہیں ہے بلکہ وہ دبائو جس سے یہ کام کیا گیا ہے برائی یا بیماری کی جڑ کہا جاتا ہے۔ اگر کسی بہن کو صاف شفاف گھر پسند ہے تو سبحان اللہ۔ اگر اپنے شوہر اور بچوں کو اچھے لباس میں دیکھنا چاہتی ہیں تو اس میں برا کیا ہے؟ لیکن جس وقت یہ بلند معیار سر پر سوار ہی ہونے لگے، اس وقت ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ وہ بہنیں جن کو صفائی کے وقت کھانے کا فکر بھی رہتا ہے، ایک وقت میں گویا دو کام کرتی ہیں اور اس طرح ایک کام بھی اچھی طرح نہیں ہو پاتا اور تھکن د گنی ہو جاتی ہے۔
اعصابی قوت محفوظ رکھنے کیلئے عمدہ ترکیب
اعصابی قوت محفوظ رکھنے کی ایک بہت عمدہ ترکیب چیزوں کو لکھ لینے کی ہے جو شہنشاہیت کے دور سے چلی آرہی ہے۔ ایک نوٹ بک ایسی رہنی چاہیے جو ہر وقت ہاتھ لگ سکے۔ اس میں کھانے کی ضروریات کو نوٹ کیا جاسکتا ہے، دن میں جو کام کرنے ہیں ان کا اندراج کیا جاسکتا ہے۔ کہیں جانا آنا ہوتو اس کو بھی درج کیا جاسکتا ہے۔ اس طرح سب کام نظر میں بھی رہیں گے اور سر پر بار بھی نہ ہوگا۔اے خاتون خانہ ! ہم نے چند تدابیر آپ کیلئے لکھی ہیں‘ یقیناً یہ چند سطریں آپ کو ایک مثالی خاتون بننے میں بھرپور مدد دیں گی۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 599 reviews.